واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’نظر بندی کی وجہ، سپاہ صحابہ سے تعلق‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-12-11, 06:42 PM   #1
’نظر بندی کی وجہ، سپاہ صحابہ سے تعلق‘
مہتاب مہتاب آف لائن ہے 01-12-11, 06:42 PM

Name:  111201121258_afaq-ahmed.gif
Views: 13
Size:  29.5 KB
سندھ حکومت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم سپاہ صحابہ سے ظاہر کرتے ہوئے ان کی نظربندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

سندھ حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آفاق احمد کی رہائی سے محرم الحرم کے دوران امن و امان میں رخنہ پڑ سکتا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے آفاق احمد کی نظر بندی کے لیے جاری کیےگئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنوں نے ان کی ہدایت پر ’ اللہ اکبر‘ نامی گروپ بحال کر دیا ہے جو کالعدم سپاہ صحابہ اور ایم کیو ایم حقیقی کا اتحاد ہے۔

محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری وسیم احمد کے دستخط سے جاری کیےگئے حکم نامے میں آفاق احمد کو کہا گیا ہے کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آپ کی جماعت کے کارکن مذکورہ فرقہ پرست گروہ کے ساتھ مل کر مخالف فرقے اور سیاسی مخالفین سے مسلح تصادم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس سے کراچی اور صوبے کے دوسرے حصوں میں محرم الحرام کے دورام امن و امان میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے۔

اس تحریری حکم نامے میں نمائش چورنگی کے واقعے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد شہر میں کشیدگی کا ماحول موجود ہے اس لیے آپ کے کارکنوں کی سرگرمیاں شہریوں کی جان کے تحفظ کا مسئلہ پیدا کرسکتی ہیں۔

حکم میں کہا گیا ہے:’ امن بحال رکھنے کے لیے آپ کی قید ضروری ہے۔‘

دوسری جانب مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شمشاد غوری ان الزامات کو حکومت اور اس کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی سازش قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے خلاف جو بھی مقدمات دائر تھے وہ شہری حکومت یا پولیس کے ملازمین نے دائر کیے تھے جن کی سیاسی وابستگیاں ہیں۔ ان تمام مقدمات سے بری ہونے کے بعد اب اس قسم کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

شمشاد غوری کا کہنا تھا کہ وہ ایک قومپرست جماعت ہیں، جس میں تمام مسلک کے لوگ شامل ہیں اور ان کی جماعت کبھی مسلک کی بنیاد پر کام نہیں کرتی۔

یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے واٹر بورڈ کے ملازم جمیل بلوچ کے اغوا کے آخری مقدمے میں بھی آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی تھی اور ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد صوبائی حکومت نے ایم پی او کے تحت آفاق احمد کو تیس روز کے لیے قید کر دیا جس کو ایم کیو ایم حقیقی نے ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

ح

__________________
اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو (جس کی بدولت تمہیں اس کا قُرب حاصل ہو ) اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ (المائدہ 35)
ندامت میں جھکے ہوئے سر سے اطاعت میں جھُکا ہوا سر بہتر ہے

 
مہتاب's Avatar
مہتاب
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,039
شکریہ: 867
1,307 مراسلہ میں 2,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 78
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-12-11), مفتی (02-01-12)
جواب

Tags
color, pakistan, کورٹ, کراچی, پولیس, پسند, واقعے, واقعات, قید, لوگ, منظور, منصوبہ, ایم کیو ایم, اللہ, احمد, اغوا, تحریری, خلاف, خدشہ, شہر, عائد, عدالت, غوری, صوبے, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سپریم کورٹ کے بنچ میں2 ججوں کا تعلق بلوچستان اور ایک کا پنجاب سے ہے گلاب خان خبریں 0 11-03-11 06:51 AM
وائرس، اسپائی وئیر، ٹروجن ہارس، ایڈ وئیر سے متعلق مدد کے لیئے shafresha Ask Experts ماہرین کی رائے 23 07-09-10 04:08 AM
ججوں کی بحالی سے متعلق قرارداد کا مسودہ وزارت قانون کے سپرد عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:48 AM
گلوگارہ برٹنی اسپئیر پھر اسپتال میں داخل،منشیات استعمال کرنے سے متعلق ٹیسٹ لئے جائیں گے خرم شہزاد خرم فن و فنکار 0 05-01-08 10:37 AM
::: کراچی:لیاری ایکسپریس وے کے زیر تعمیر پل کا ایک حصہ دھماکے سے گر گیا ::: ابو کاشان خبریں 0 14-12-07 10:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger