واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’نعیم نور خان حالات کا شکار ہوئے‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-08-07, 10:13 AM   #1
’نعیم نور خان حالات کا شکار ہوئے‘
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 22-08-07, 10:13 AM

سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ دنوں رہا ہونے والوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے چھبیس سالہ نعیم نور خان بھی ہیں۔
ان کی گرفتاری بظاہر القاعدہ کے کمپوٹر ماہر کے طور پر ہوئی اور حکومت کا دعوی تھا کہ ان کی معلومات پر برطانیہ اور امریکہ میں دہشت گردی کے واقعات ناکام بھی بنائے گئے۔ اگر یہ درست تھا تو پھر ان کی رہائی سے کیا پیغام ملتا ہے۔

حکومت اسے بظاہر القاعدہ کا تکنیکی ماہر قرار دیتی رہی جس سے ملنے والی معلومات کی بنا پر بیرون ملک دہشت گردی کی کئی بڑی وارداتوں کو ناکام بنایا جا سکا، کچھ لوگ اسے مبینہ طور پر خفیہ ادارے کا آلہ کار بتاتے رہے جبکہ ان کے وکیل اور رشتہ دار انہیں بےگناہ شخص کے طور پر پیش کرتے رہے۔

سپریم کورٹ سے نعیم نور خان کی رہائی نے ان سے جڑی مختلف کہانیوں کو مزید مبہم کر دیا ہے۔

اگرچہ صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنی کتاب ’ان دی لائن آف فائر‘ میں ان کا نام نہیں لیا لیکن ان کے تمام شواہد، تجزیہ کاروں کے مطابق انہی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

کتاب میں کراچی میں پیدا ہونے والے اس شخص کے بارے میں کہا گیا کہ اس نے ایک مقامی انجینئرنگ یونیورسٹی سے کمپوٹر میں ڈگری حاصل کی لہذا اس شخص کا ذکر القاعدہ کے پاکستان میں شعبہِ ٹیکنالوجی کے سربراہ کے طور پر کیا گیا۔

صدر کے مطابق خالد شیخ محمد نے اسے القاعدہ میں بھرتی کیا تاہم اس کی گرفتاری جولائی دو ہزار چار میں لاہور سے عمل میں آئی۔ اس گرفتاری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم کامیابی کے طور پر پیش کیا گیا۔

کتاب کے مطابق ان سے ملنے والے ایک لیپ ٹاپ نے برطانیہ اور امریکہ میں دہشت گردی کے منصوبہ کا پردہ چاک کیا۔ یہ حملے ہوائی اڈوں اور ریلوے سٹیشنوں اور اہم معاشی اہداف پر ہونے تھے۔

لیکن گزشتہ روز اعلی عدالت کے دباؤ سے اس کی رہائی عمل میں آئی۔ اگر صدر کا بیان درست ہے تو پھر اسے رہائی کیوں کر مل پائی۔ ایک اور سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ خالد شیخ محمد جیسے افراد کو تو منٹوں میں امریکہ کے حوالے کر دیا گیا، نعیم کیوں پاکستان میں ہی رہے؟

اس سے کیا ظاہر ہوتا ہے، یہ سوال میں نے نعیم کے وکیل بابر اعوان کے سامنے رکھا تو ان کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر ریاستوں، حکومتوں اور حکمرانوں نے ماورائے عدالت شہریوں کو اٹھانا شروع کیا، یہ اس سلسلے کا پہلا کیس تھا پاکستان میں۔

’انہیں جولائی دو ہزار چار سے زیر حراست رکھا گیا اور کسی سے ملنے نہیں دیا گیا، نہ انہیں گرفتاری کی وجہ بتائی گئی اور نہ ہی کسی عدالت میں پیش کیا گیا۔‘

ان پر لگنے والے الزامات کے بارے میں بابر اعوان کا موقف تھا: ’اگر ایک لفظ بھی اس میں درست ہوتا تو آج یہ رہائی عمل میں نہ آ سکتی۔ یہ خود ان کی بےگناہی ثابت کرتی ہے۔‘

نعیم پر لگنے والے سرکاری الزامات کے بارے میں جب وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئر ریٹائرڈ جاوید اقبال چیمہ سے دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ ہر شخص پر مقدمہ چلایا جائے یا اسے غیرمعینہ مدت کے لیئے زیر حراست رکھا جائے۔

’ہمیں دیکھنا ہوتا ہے کہ آیا ہمارے پاس ایسی شہادت ہے جو عدالت میں قابل قبول ہو۔ میں تحقیقات کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کیا تفتیش کی گئی۔ ہاں بعض سرگرمیوں کی وجہ سے لوگ پکڑے جاتے ہیں، ان پر الزامات عائد ہوتے ہیں اور اگر ان کے خلاف ثبوت ہو تو مقدمہ چلایا جاتا ہے ورنہ نہیں۔‘

کچھ لوگوں کے مطابق امریکہ میں گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد مخصوص حالات کا نعیم نور خان شکار ہوا ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کی کارروائیوں کی طرح اس گرفتاری کی حقیقت کبھی بھی شاید واضح نہیں ہو پائے گی۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 526
Reply With Quote
پرانا 24-08-07, 10:16 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,355
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عمدہ جناب مزید بھی شیئر کرتے رہیں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-08-07, 11:32 PM   #3
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ کافی عجیب بات ہے اگر وہ القاعدہ کا ہوتا تو بہت شارپ ہوتا اس طرح ان کے ہاتھ نا لگ جاتا انٹرنیٹ پر اپنی پہچان تو کوئی بچہ بھی چھپا سکتا ہے، اس کو تو پھر بھی ماہر کہا جا رہا ہے ،سب بکواس ہے
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC]
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پہچان, پاکستان, واقعات, لوگ, منصوبہ, آج, انٹرنیٹ, امریکہ, جاوید اقبال, حکم, خلاف, خان, دریافت, سپریم, شخص, عدالت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عینک والا جن زارا بچوں کا پاک نیٹ 0 14-02-11 06:10 PM
عینی گواہ سیپ قہقہے ہی قہقے 0 28-01-11 10:29 PM
ترجمہ کرنے والی عینک عدنان دانی عمومی سائنس 3 03-01-11 09:58 AM
عمرو عیّار اور ملاء عمر اداس ساحل عمومی بحث 12 18-09-10 10:23 PM
حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی قربانی راجہ اکرام عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 3 29-11-09 11:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger