واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’نعیم کی رہائی کی وجہ ناکافی ثبوت‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-08-07, 10:11 AM   #1
’نعیم کی رہائی کی وجہ ناکافی ثبوت‘
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 22-08-07, 10:11 AM

وزراتِ داخلہ کے ترجمان جاوید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے مبینہ کمپیوٹر ماہر ہونے کے الزام میں تین برس قبل گرفتار کیے جانے والے نعیم نور خان کو ناکافی شواہد کی وجہ سے رہا گیا ہے۔
نعیم نور خان کو جولائی سنہ 2004 میں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور پیر کو سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے مقدمے کے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا تھا کہ نعیم نورخان اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

منگل کو ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال چیمہ نے کہا کہ مختلف لوگوں کو مختلف جرائم میں پکڑا جاتا ہے اور اگر اُن کے خلاف الزامات ثابت ہو جائیں تو اُنہیں بند رکھا جا سکتا ہے لیکن ناکافی ثبوت کے باعث کسی کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند نہیں رکھا جا سکتا۔

جاوید اقبال چیمہ سے جب پوچھا گیا کہ نعیم نور خان پر القاعدہ کے کمپیوٹر کے شعبے کے انچارج ہونے کا الزام تھا تو اُن کا کہنا تھا کہ وہ نعیم نور خان کے خلاف ہونے والی تفتیش کا حصّہ نہیں تھے اس لیے وہ اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔

نعیم نور خان کے متعلق حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ القاعدہ کے کمپیوٹر کے شعبے کے انچارج تھے اور اس کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے القاعدہ کے مبینہ شدت پسندگرفتار کیے گئے تھے۔

نعیم نور خان کی گرفتاری کے بعد ان سےمبینہ طور پر برآمد ہونے والے نقشوں اور منصوبوں کے حوالے سے مغربی میڈیا میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ لندن کا ’ہیتھرو ائرپورٹ‘ اڑانے کی سازش پکڑی گئی ہے۔

جولائی دو ہزار سات کے دوران اسلام آباد میں ہونے والے دو خود کُش حملوں کے بارے میں وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا دو افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے اور یہ دونوں اسلام آباد میں ہونے والے خود کُش حملوں میں براہ راست ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ چودہ اگست کو یوم آزادی کے دن حملوں کا منصوبہ بھی بنا رہے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ دونوں پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق لال مسجد سے ہے۔

جاوید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بہت جلد متوقع ہیں اور اب وہ اُس گروہ تک پہنچ گئے ہیں جو خود کُش حملوں میں ملوث ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ گرفتار ہونے والے افراد کا نام نہیں بتا سکتے کیونکہ ابھی تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

لاپتہ افراد کے بارے میں جاوید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت اسے ایک انسانی ہمدری کا معاملہ سمجھتی ہے اور حکومت اپنی جانب سے لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے مخلص کوششیں کر رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے سلسلے میں انسانی حقوق کمشن اور دوسری بعض تنظیموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی فہرستوں کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ خود بھی ایک جامع فہرست تیار کر رہی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اب تک ایک سو پچیس لاپتہ افراد کو تلاش کر چُکی ہے اور مزید کی تلاش جاری ہے۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 359
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کمپیوٹر, پاکستانی, لندن, منصوبہ, متوقع, مسجد, الزام, اسلام, تلاش, جلد, جاوید اقبال, خلاف, خان, سپریم, عدالت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عینی گواہ سیپ قہقہے ہی قہقے 0 28-01-11 10:29 PM
ترجمہ کرنے والی عینک عدنان دانی عمومی سائنس 3 03-01-11 09:58 AM
فرضِ عین علم کیا ہے؟ رانا امر اسلامی عقیدہ 11 21-12-10 10:55 PM
ملا ضعیف کی کتاب کا جائزہ: شیخ ہمدان سیاست 2 19-04-08 09:06 AM
’ایمرجنسی کا تحفظ ، پارلیمان کی موت‘ محمدعدنان خبریں 0 04-04-08 05:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger