واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’نواز شریف سے حرف بہ حرف متفق ہوں‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-05-08, 05:44 AM   #1
’نواز شریف سے حرف بہ حرف متفق ہوں‘
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 04-05-08, 05:44 AM

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دبئی مذاکرات میثاقِ جمہوریت اور اعلانِ مری کا تسلسل تھے۔
جمیعت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ججوں کی بحالی سے متعلق مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کے بیان سے حرف بہ حرف متفق ہیں۔
انہوں نے کہا دبئی مذاکرات میں یہ طے پایا تھا کہ دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی ججوں کی بحالی سے متعلق امور پر اعتماد میں لیا جائے گا اور ان کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی تھے۔

مسٹر آصف علی زرداری نے کہا کہ اعلانِ مری میں کہا گیا تھا کہ معزول ججوں کی بحالی کے وقت موجودہ ججوں کو نہیں چھیڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے لیکن قومی مفاد کی خاطر متحدہ قومی موومنٹ کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کوئی بھی ججوں سے لڑائی نہیں چاہتا لیکن ججوں کی بحالی سے متعلق ان کی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی سے متعلق قرار داد جب قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی تو وہ اس پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

دوسری طرف ججوں کی بحالی سے متعلق قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس سنیچر کے روز اسلام آباد میں ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان کے علاوہ وزارت داخلہ کے مشیر رحمان ملک، مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف، سینئر وزیر چودھری نثار علی خان اور وفاقی وزیر خواجہ آصف نے شرکت کی۔

میڈیا کو اس اجلاس سے دور رکھا گیا۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پیر کے روز ہو گا۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 264
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, نواز شریف, نثار, موقع, موجودہ, اسلام, خان, دبئی, زرداری, علی, صوبہ, صوبائی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کراچی کو خطرہ ”اپنوں“ سے ہے؟ راجہ اکرام اپکے کالم 39 13-04-12 01:39 PM
پاک کوئز : بچوں‌کا پروگرام ابرارحسین سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 6 03-10-10 02:47 PM
اب اخلا قی رقص ہوں‌گے! جاویداسد خبریں 0 25-08-10 10:45 PM
پاگلوں‌کی انجمن عبدالقدوس دلچسپ اور عجیب 3 17-11-08 07:30 PM
محاوروں‌کی تشریح!!!! کانتا عمومی بحث 69 15-11-08 07:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger