واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’نواز شریف کو دھوکے سے جدہ بھیجا‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-09-07, 04:33 PM   #1
’نواز شریف کو دھوکے سے جدہ بھیجا‘
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 12-09-07, 04:33 PM

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف نے الزام لگایا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کو دھوکے سے جدہ روانہ کیا۔
بی بی سی اردو سروس کے شفیع نقی جامی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی میاں نواز شریف صاحب سے جدہ میں بات ہوئی۔’وہ انتہائی ناراض اور غصے میں تھے کہ جس طریقے سے جنرل مشرف اور ان کے حواری نواز شریف کے ساتھ اسلام آباد ائرپورٹ پر پیش آئے ہیں اس سے پاکستان کی تاریخ میں ایک اور دکھ بھرے باب کا اضافہ ہوا ہے۔‘

شہباز شریف کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر نواز شریف ایک گھنٹے سے زیادہ طیارے میں ہی رہے اور جب وہ وہاں سے نکل کر لاؤنج میں آئے تو ادھر کچھ سرکاری لوگ آئے اور اپنا تعارف کروایا کہ وہ نیب کے آفیشلز ہیں اور فلاں فلاں کیس میں نواز شریف کو گرفتار کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کے مطابق سابق وزیر اعظم کو دھکے دے کر وہاں سے نکالا گیا اور کہا گیا کہ ’آئیے آپ کو فلاں جیل میں لے کر جانا ہے۔ اس طرح ڈیڑھ گھنٹہ گزر گیا۔‘

شہباز شریف نے سابق وزیرِ اعظم کے حوالے سے بتایا کہ ’جب (جہاز میں) ڈیڑھ گھنٹہ گزرا تو میرا (نواز شریف کا) خیال تھا کہ کراچی لے کر جا رہے ہیں مگر میں نے ان سے یہ نہیں پوچھا کہ آپ کس جیل میں لے کر جا رہے ہیں کہ کہیں وہ اس بات کا احساس کریں کہ شاید نواز شریف پریشان ہے۔ میں نے کہاں چلیں۔ جہاں جس جیل میں بھی لے کر جا رہے ہیں آپ۔ جب ڈیڑھ گھنٹہ گزرا تو میں نے عملے کو بلوا کر پوچھا کہ بھئی اگر کراچی جانا ہے تو کراچی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا راستہ ہے تو ڈیڑھ گھنٹہ تو گزر گیا۔ اس عملے کے شخص نے کہا کہ آپ ہمارا نام نہ لیں۔ آپ تو جدہ جا رہے ہیں۔‘

شہباز شریف کا کہنا تھا ’میں یہ ضرور کہوں گا کہ نواز شریف کی آواز بڑی بوجھل تھی، وہ بڑے دکھی تھے، میرا خیال ہے کہ شاید زندگی میں بھی اتنے بوجھل اور دکھی نہ ہوں‘۔

بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 375
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, وزیر, لوگ, نواز شریف, الزام, اردو, اسلام, اعلیٰ, تعارف, جیل, حواری, راستہ, زندگی, شخص, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک بھوکا، ایک پیاسا اداس ساحل عمومی بحث 20 20-01-11 09:10 PM
یک چڑیا کو سفید پھول سے پیار ھوگیا wajee اردو افسانے 5 09-10-09 12:21 AM
دھونی کیجانب سے کپتانی چھوڑنے کی پیشکش ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی تردید تفسیر حیدر کرکٹ 0 22-11-08 07:52 PM
ننھا منا پیارا سا پولر بھالو حسن مغل گپ شپ 5 16-11-08 06:19 PM
ملتان:ماں نے 3دن سے بھوکے 5بچے فروخت کیلئے پیش کردیئے عبدالقدوس خبریں 3 20-04-08 05:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger