واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’ٹھوس شہادتیں فراہم نہیں کی گئیں‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-11, 12:53 PM   #1
’ٹھوس شہادتیں فراہم نہیں کی گئیں‘
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 19-11-11, 12:53 PM

پاکستان میں اسامہ بن لادن کی موجودگی، ہلاکت اور اس سے جڑے دیگر معاملات کی چھان بین کرنے والے کمیشن کو شہادتیں ریکارڈ کرنے کے دوران اہم سمجھے جانے والے گواہوں نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے بارے میں ٹھوس اور قابل تصدیق اطلاع یا مواد فراہم نہیں کیا۔

القاعدہ تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن اس سال دو مئی کو ایبٹ آباد میں امریکی کارروائی میں ہلاک ہو گئے تھے۔ پاکستان نے اس واقعے سے لا علمی ظاہر کی تھی اور اس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سنیئر جج جناب جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں ایک خصوص کمیشن تشکیل دیا تھا۔

اس کمیشن کی کارروائی سے واقف ایک سینئر سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ کمیشن کے ارکان نے اس واقعے سے متعلق ’اہم گواہوں‘ کی فہرست بنائی تھی جن سے طویل انٹرویوز کے بعد بھی کمیشن اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی اور ان کے وہاں گزارے جانے والے دنوں کی تفصیل کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہیں کر سکا۔

اسامہ بن لادن کی اس کمپاؤنڈ میں موجودگی کے بارے میں کمیشن کے پاس واحد گواہی ان خواتین کی جانب سے آئی ہے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ القاعدہ سربراہ کی بیویاں ہیں۔

کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال، جو اب سپریم کورٹ کی جج کی حیثیت سے ریٹائر ہو چکے ہیں، نے کمیشن بننے کے بعد کہا تھا کہ وہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے بارے میں امریکی حکومت سے بھی شواہد طلب کریں گے۔
تاہم امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق کمیشن کی جانب سے امریکی حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کے ترجمان رابرٹ ریم نے بی بی سی کے استفسار پر بتایا ’ایبٹ آباد کمیشن کی جانب سے ہمارے سفارتخانے یا حکومت سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسامہ بن لادن کے بارے میں کوئی شواہد مانگے ہیں۔‘
کمیشن کی کارروائی سے واقف بعض اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس صورت میں کمیشن اسامہ بن لادن کی بیواؤں کے بیانات کی تصدیق کے لیے مختلف اہم سمجھے جانے والے گواہوں کو طلب کیا لیکن ان میں سے کسی نے کمیشن کے ارکان کے سوالوں کا واضح اور ٹھوس جواب نہیں دیا۔

جن گواہوں کو اہم قرار دیا جا رہا تھا ان میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے پڑوسی، ان کے گھر آنے جانے والے افراد جن میں دودھ دینے والا یا سودہ سلف پہنچانے والے لوگوں کے علاوہ علاقے میں تعینات پولیس اور انٹیلی جنس افسران شامل تھے۔

ایک اہلکار کے مطابق ’ایسا معلوم ہوتا تھا کہ یہ سب افراد لگے بندھے جواب دینے کا فیصلہ کر کے آئے تھے اور کمیشن ارکان کے بار بار اور مختلف طریقوں سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب بھی یہ سب لوگ ایک ہی لگے بندھے طریقے سے دیتے رہے۔‘
کمیشن کی کارروائی سے متعلق ایک افسر کے مطابق اس صورتحال میں پاکستان میں اسامہ بن لادن کی موجودگی اور اس کے خلاف ہونے والی امریکی کارروائی کے بارے میں کمیشن کے پاس واحد گواہی اسامہ بن لادن کی بیواؤں کی زبانی ہے جسے بعض کمیشن ارکان شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

بي بي سي
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 92
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (19-11-11), حیدر (19-11-11)
جواب

Tags
color, pakistan, ہوتا, ہے۔, کورٹ, گھر, پولیس, پاکستان, یا, واقعے, نظر, مئی, مطابق, جواب, جاوید اقبال, جانے, خواتین, خلاف, دیکھ, سپریم, سال, طلب, علمی, علاقے, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
’شام میں دو ہزار دو سو ہلاکتیں ہوچکی ہیں‘ زبیرافتحار خبریں 1 23-08-11 08:30 PM
وہ باتیں مجھ سے کرتا ہے بڑے مانوس لہجے میں‌(اقبال عظیم مرحوم ابوسعد شعر و شاعری 3 23-02-11 06:24 PM
8 ہفتے کے بچوں کو ٹھوس غذا کھلائی جاسکتی ہے۔ نئی تحقیق گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:30 AM
اور فراز چاہئیں‌کتنی محبتیں تجھے میاں شاہد احمد فراز 2 07-04-08 06:22 AM
سانحہ کارساز کے ٹھوس شواہد مل گئے،ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا،شیرپاؤ عبدالقدوس خبریں 0 22-10-07 06:40 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger