واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’پرامن یوم عاشور، طالبان کا شکریہ‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-12-11, 12:04 AM   #1
’پرامن یوم عاشور، طالبان کا شکریہ‘
مفتی مفتی آف لائن ہے 07-12-11, 12:04 AM

پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے یوم عاشور نسبتاً پرامن طور پر گزر جانے پر طالبان کا شکریہ ادا کیا ہے اور مستقبل میں ان کے ساتھ بات چیت کا بھی اشارہ دیا ہے۔

منگل کو نویں محرم اور یوم عاشور کے جلوسوں کے اختتام پر اسلام آباد میں ایک اخباری بریفنگ سے خطاب کرتے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو جو ہدایات دی تھیں ان پر پوری طرح عمل کیا گیا اور شدت پسند عناصر ملک میں جو گڑ بڑ کرنا چاہتے تھے وہ نہیں کر سکے۔
انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں کوئی بڑی گڑبڑ نہ ہونے پر تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، چیف اور داخلہ سیکریٹریوں کے علاوہ پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی طالبان کے لیے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا۔

انھوں نے اس موقع پر کہا کہ’میں نے طالبان سے اپیل کی تھی کہ محرم الحرام کا احترام کیا جائے اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے بھی اس بار احترام کیا ہے اور یہ خوش آئندہ ہے۔‘

رحمان ملک نے طالبان کے ساتھ بات چیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ’میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ آئیں ہتھیار پھینک دیں اور پاکستان میں مل جل کر کام کرتے ہیں اور یہ پیشکش آج بھی میری ان’طالبان‘ کو ہے۔‘

رحمان ملک کے مطابق’جہاں میں پوری کمیونٹی، علماء کرام کا شکریہ ادا کر رہا ہوں وہیں ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کروں گا، جنھوں نے محرم میں تشدد ختم کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔‘

یاد رہے کہ رحمان ملک ماضی میں طالبان کے خلاف سخت مؤقف کا اظہار کرتے رہے ہیں اور انہیں ظالمان کہہ کر پکارتے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ماضی میں طالبان کو مذاکرات کی مشروط پیشکش بھی کر چکے ہیں۔

رحمان ملک نے نیوز بریفنگ میں مزید کہا کہ محرم کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا اور تیسری طاقت کی حکمت عملی کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نویں محرم اور یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں کے موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتطامات کیے گئے تھے۔

’پرامن یوم عاشور، طالبان کا شکریہ‘
__________________
کعبے کے بَدرُالدّجٰی تم پہ کروڑوں درود ♥ شافع روزِ جزا تم پہ کروڑوں درود
اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا ♥ جب نہ خدا ہی چُھپا تم پہ کروڑوں درود

صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم

 
مفتی's Avatar
مفتی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 77
Reply With Quote
جواب

Tags
pakistan, کرتے, پہلے, پولیس, پاکستان, پسند, یوم, وزیر, نیوز, موقع, ملک, آج, اسلام, جانے, جائے, خوش, خلاف, دیں, طور, طالبان, علماء, عناصر, عشرہ, صوبوں, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یوم آزادی ؛ یوم استقلال - 14 اگست 2011 گوہر اپکے کالم 0 14-08-11 11:45 AM
پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ کا لوڈشیڈنگ کے خلاف PDآفس کا گھیراﺅ ابن جلال خبریں 1 25-10-08 11:56 AM
آئی سی ایل ورلڈ سیریز : انڈین الیون نے ورلڈ الیون کو شکست دیدی عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:37 AM
آئی سی ایل: پاکستان الیون نے ورلڈ الیون کونو وکٹ سے ہرادیا champion_pakistani کرکٹ 0 11-04-08 07:02 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger