واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’چیف جسٹس جعلی ڈومیسائل پر کیسے جج بن گئے‘،عبدالقیوم جتوئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-09-10, 06:24 PM   #1
’چیف جسٹس جعلی ڈومیسائل پر کیسے جج بن گئے‘،عبدالقیوم جتوئی
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 25-09-10, 06:24 PM

25 ستمبر 2010
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار عبدالقیوم جتوئی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری جعلی ڈومیسائل پر جج بنے ہیں اور پیپلز پارٹی کو بوٹوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔ بگٹی ہاﺅس کوئٹہ میں طلال بگٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کا الزام لگا کر ارکان پارلیمنٹ کو بدنام کیا جاتا ہے اور اُنہیں کٹہروں میں گھسیٹا جا تا ہے لیکن اب اس بات کا فیصلہ بھی ہونا چاہیے کہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری فیصل آباد کا ڈومیسائل رکھنے کے باوجود بلوچستان کے کوٹے پر کیسے جج بن گئے ۔ عبدالقیوم جتوئی نے کہا پیپلز پارٹی کو بوٹوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا اورپیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اس ملک کیلئے بہت قربانیا ں دی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ فوج کو عوام نے سرحدوں کی حفاظت کیلئے بوٹ پہنائے ہیں نہ کہ بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے کیلئے۔اُن کا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی کے قتل میں بھی فوج ملوث ہے اور اس کی ذمہ داری سابق آرمی چیف پرویز مشرف ،جام یوسف ،اویس غنی اور انکے دیگر ساتھیوں پر عائد ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کرپشن کا واویلا کیا جاتا ہے لیکن وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کرپشن میں بھی مساوات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھی بلوچی،پنجابی،پٹھان سمیت تمام لوگوں کو کرپشن کے مساوی موقعے دیے جائیں تو کوئی کرپشن کا واویلا نہیں کرے گا۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 116
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-09-10), پاکستانی (25-09-10), ھارون اعظم (25-09-10), مرزا عامر (25-09-10)
جواب

Tags
color, کوئی, کرے, کرتے, گا۔, پاکستان, ڈیسک, وزیر, لگا, چیف, چاہیے۔, میڈیا, ملک, اکبر, الزام, بے, جواب, جائیں, جسٹس, خلاف, دی, سوال, عوام, عائد, غنی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جسٹس اقبال حمید الرحمن کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی توثیق، دو ججوں کی بھی منظوری گلاب خان خبریں 0 20-12-10 05:30 AM
چیف جسٹس آف پاکستان کی پینٹ اتر گئی..ڈوگر شیخ ہمدان سیاست 10 29-03-09 02:30 PM
عزت ماب چیف جسٹس ڈوگر کا کارنامہ چاچا کمال سیاست 4 26-11-08 11:32 PM
حالات جیسے بھی ہوں ،عدلیہ کے پاس نظر ثانی کا اختیار رہتا ہے ،جسٹس اعجاز یوسف خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:18 AM
جسٹس عبد الحمید ڈوگر کون؟ چاچا کمال خبریں 0 04-11-07 01:55 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger