واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’کسی وردی والے سے بات نہیں‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-08-07, 12:46 PM   #1
’کسی وردی والے سے بات نہیں‘
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 28-08-07, 12:46 PM

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس کا حکومت سے کوئی رابطہ نہیں اور بقول ان کے وہ کسی وردی والے سے سیاست پر بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
یہ وضاحت مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے اسلام آباد میں پیر کو ایک اخباری کانفرنس میں کی۔

پاکستانی اخبارات لندن میں چند اعلی حکومتی اہلکاروں کی موجودگی کی خبروں کے ساتھ ساتھ یہ بھی قیاس کر رہے ہیں کہ ان کا مقصد پیپلز پارٹی کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بھی مذاکرات کرنے ہیں۔

تاہم مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے اخباری کانفرنس میں جس انداز سے خطاب کیا اس سے بظاہر محسوس نہیں ہوتا تھا کہ ان کی جماعت اور صدر جنرل پرویز مشرف کے درمیان کسی مفاہمت کا کوئی امکان ہے۔ لیکن مبصرین کے خیال میں پاکستانی سیاست میں کبھی کوئی بات حتمی طور پر کرنا کافی مشکل ہے۔

احسن اقبال کا اصرار تھا کہ وہ فوج اور سیاست کے درمیان ایسی دیواِر چین کھڑی کرنا چاہتے ہیں جس سے فوج پھر کبھی ملکی سیاست میں دخل اندازی نہ کر سکے۔

پیپلز پارٹی کا نام نہ لیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ لندن میں موجود سرکاری و فوجی اہلکار ان لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں جن سے وہ پہلے بھی ایسا کر چکے ہیں۔ ان کا موقف تھا کہ قوم کبھی ڈیل کرنے والوں کو قبول نہیں کرے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے قومی مفاہت کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف دو شرائط کی بنیاد پر ممکن ہے ایک تو بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے سے قبل کے آئین کی بحالی اور دوسرا صدر کی جانب سے کسی عہدے کے لیے کھڑے نہ ہونے کا اعلان۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے کی لاج رکھنے کی خاطر رمضان سے قبل وطن واپس ضرور آئیں گے۔

ادھر مسلم لیگ کے مرکزی رہنما لندن میں انتیس اگست کو ہونے والے اس اہم اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں جس میں جماعت کے مطابق نواز شریف کی واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا چند دیگر رہنماؤں کے ساتھ پیر کو لندن روانہ ہوئے جبکہ ایک دوسرا وفد منگل کو راجہ ظفر الحق کی قیادت میں روانہ ہوگا۔ پارٹی کے مطابق صوبائی صدور کو کارکنوں کو استقبال کے لیے متحرک کرنے کی غرض سے لندن جانے سے روک دیا گیا ہے۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 424
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, وزیراعظم, لندن, چین, نواز شریف, ممکن, اسلام, رمضان, سپریم, سیاست, صوبائی, صدور, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گورنر پنجاب کا قتل سیاسی ہے‘ یہ کسی مذہبی جنونی کا کام نہیں‘ فوزیہ وہاب گلاب خان خبریں 0 06-01-11 03:30 AM
پڑھتا جا شرماتا جا....کس سے منصفی چاہیں…انصار عباسی عبداللہ حیدر سیاست 36 05-01-11 11:03 AM
جبیں پہ دھوپ سی آنکھوں میں‌کچھ حیا سی ھے The Great شعر و شاعری 0 25-08-09 01:24 PM
جبیں پہ دھوپ سی آنکھوں میں‌کچھ حیا سی ھے The Great شعر و شاعری 0 14-08-09 09:17 PM
آئی سی ایل میں‌پاکستان کا نام کیوں ---- پی سی بی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرل محمدعدنان کرکٹ 1 16-04-08 11:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger