واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’کشمیری نوجوان کی ابوغریب‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-10, 02:30 AM   #1
’کشمیری نوجوان کی ابوغریب‘
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 06-11-10, 02:30 AM

ایک کشمیری نوجوان کو، جوگزشتہ پانچ برس سے کولکاتا کی ایک جیل میں ہے، قید کے دوران مبینہ طور پر برہنہ کیا گیا ہے، اسے اذیتیں دی گئیں اور رات بھر اسے ایک کال کوٹھری میں برہنہ کر کے رکھا گیا۔

انتیس برس کے شیخ فرحت محمود کو 2003 میں بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے دو برس بعد کولکاتا لایا گیا تھا۔

فرحت کا تعلق سرینگر سے ہے اور ان کے گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ زیرِ سماعت اس قیدی کو اس نوعیت کی اذیتیں دی گئیں ہیں۔ فرحت کے بھائی کا کہنا ہے کہ جیل حکام فرحت کو ٹیومر اور السر کا علاج کروانے کی بھی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

فرحت کے بھائی شیخ وجاہت محمود نے بی بی سی کو سرینگر سے فون پر بتایا ’میرے بھائی نے جیل کے ضوابط کے تحت صرف اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کیا تھا۔‘

مغربی بنگال میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن چھوٹن داس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے ’ہمارے ذہنون میں ابو غریب اور گوانتنامو بے کی خوفناک جیلوں کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔‘
فرحت محمود

فرحت محمود کو دوہزار تین میں گرفتار کیا گیا تھا

فرحت کو پچیس ہزار کارتوس کولکاتا سے کشمیراسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ان کے بھائی وجاہت نے بتایا کہ فرحت نے جیل میں دیے جانے والے خراب کھانے کے خلاف احتجاج کیا تھا اور جیل کے محافظوں سے درخواست کی تھی کہ اسے قید تنہائی کی کال کوٹھری کے باہر ایک گھنٹے کے لیے چہل قدمی کی اجازت دی جائے جس کا وعدہ ایک سینیر پولیس افسر نے اس سے کیا تھا۔

لیکن اس کی درخواست پر غور کرنے کے بجائے مبینہ طور پر اسے ایک اور قیدی سے پٹوایا گیا اور اس کے کپڑے اتار لیےگئے۔ انہیں رات بھر بغیر کسی لباس کے رکھا گیا۔

فرحت کے والد شیخ غلام نبی نے بی بی سی کوفون پر بتایا ’میں نے کوئی ایجنسی نہیں ہوگی جس سے کولکاتا جیل کے حکام کے مظالم کی شکایتیں نہیں کی ہوں گی لیکن ہماری کسی نے نہیں سنی۔‘

میں نے کوئی ایجنسی نہیں ہوگی جس سے کولکاتا جیل کے حکام کے مظالم کی شکایتیں نہیں کی ہونگی لیکن ہماری کسی نے نہیں سنی۔

فرحت کے والد غلام نبی

اگرچہ یہ واقعہ دو ہفتے قبل 14 اکتوبرکو پیش آیا لیکن اس کے بارے میں گزشتہ دنوں اس وقت پتہ چلا جب کسی نے فرحت کے گھر والوں کو سرینگر میں فون کیا اور بتایا کہ فرحت کو کولکاتا جیل میں اذیتیں دی جا رہی ہیں۔ اس شخص نے فرحت کی کچھ تصویریں بھی بھیجیں تھیں۔

بی بی سی نے مغربی بنگال کے جیل شعبے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بی ڈی شرما سے کئی بار رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ تاہم ایک مقامی اخبار میں ایک بیان شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تفتیش کریں گے۔

فرحت کے بھائی نے بتایا کہ ’جب ہم نے اس واقعہ کے بارے می سنا تب بھی ہم وہاں نہیں جا سکے تھے۔ گزشتہ دو برس سے ہم میں سے کوئی بھی فرحت سے ملنے نہیں جا سکا ہے۔‘

قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے پیر کو جیل کے سپرینٹنڈنٹ سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرائیں اور قصورواروں کو سزا دیں۔

فرحت کے وکیل امیتابھ کانگولی نے بی بی سی کو بتایا کہ فرحت کے مقدمے کی سماعت تقریبـاً مکمل ہو چکی ہے اور سات برس بعد اب شاید فیصلہ آجائے۔ انہوں نے کہا کہ فرحت کوجیل میں مبینہ طور پر اذیتیں دینے کے بارے میں انہیں میڈیا سے پتہ چلا ہے اور وہ آٹھ نومبر کو جب عدالتیں تعطیل کے بعد کھلیں گی تو وہ اس سلسلے میں ضروری قانونی قدم اٹھائی گے۔



‭BBC Urdu‬ - ‮نڈیا‬ - ‮’کشمیری نوجوان کی ابوغریب‘‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 96
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
color, india, کوشش, گھر, پولیس, قید, مکمل, الزام, احتجاج, بھائی, بے, جیل, خلاف, دی, درخواست, رات, شخص, ضوابط, علاج, عائد, عدالتیں, غور, غلام, غریب, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسلامی تاریخ کاایک عجیب وغریب واقعہ ابن جمال دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات 4 23-02-11 06:02 PM
سنگاپورکا عجیب وغریب پام گارڈن جاویداسد خبریں 0 03-07-10 09:19 PM
عجیب وغریب ناصر محمود دلچسپ اور عجیب 0 06-02-10 12:30 PM
شہر روغان کی پراسرار رہائیشیں حیدر بلوچی فورمز 6 12-07-09 02:37 AM
سنوغر کی یاد میں Real_Light شعر و شاعری 0 22-04-08 11:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger