واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’کمزور‘مخلوط حکومت کی تعریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-04-08, 12:13 PM   #1
’کمزور‘مخلوط حکومت کی تعریف
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 22-04-08, 12:13 PM

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے پاکستانی عوام سے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی مخلوط حکومت کی تعریف ہونی چاہیے کہ اس نے بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد مشکل حالات میں جمہوری انداز میں منتخب ہو کر اقتدار سنبھالا۔
ڈیوڈ مِلی بینڈ نے پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری کے ساتھ عشایئے میں ملاقات کی۔ ڈیوڈ مِلی بینڈ نے کہا کہ وہ اس بات سے بہت متاثر ہوئے تھے کہ دونوں رہنماء ایک دوسرے سے جمہوریت کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

ملی بینڈ نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان کی مخلوط حکومت کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کے شواہد ہیں کہ القاعدہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے دونوں جانب موجود ہے۔

برطانیہ پاکستانی حکومت کی شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے امن کی کوشش کے حق میں ہے۔ تاہم ملی بینڈ نے ان لوگوں کو متنبہ کیا جو کہتے ہیں کہ پاکستانی فوج کو شدت پسندوں کے خلاف استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’مفاہمت کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ دہشت گردوں کو کام کرنے کا موقع دیا جائے‘۔

بی بی سی کے نامہ نگار جیم رابنز نے کہا کہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے انہیں بتایا ہے کہ برطانیہ میں تیار ہونے والے دہشت گردی کے ستر فیصد منصوبوں کا سر پاکستان سے ملتا ہے۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 357
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, وزیر, نواز شریف, موقع, مخلوط, خلاف, روزہ, زرداری, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر انتہائی زور دار دھماکہ، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی ابو عمار خبریں 2 05-02-10 11:27 PM
ایمان کا کمزور ترین درجہ sahj مطالعہ حدیث 0 14-12-09 04:32 PM
زورداری ان ایکشن محمدخلیل قہقہے ہی قہقے 1 19-03-09 09:31 AM
’امریکہ زوال پذیر طاقت ہے‘ محمدعدنان خبریں 0 30-04-08 07:10 AM
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger