واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’کنڑ اور نورستان طالبان کے گڑھ ہیں‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-07-11, 01:07 PM   #1
’کنڑ اور نورستان طالبان کے گڑھ ہیں‘
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 15-07-11, 01:07 PM

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ بہت سے مبینہ شدت پسند گروہوں اور ان کے سرکردہ لیڈران نے جن میں فضل اللہ، فقیر محمد، عبدالولی اور حکیم اللہ شامل ہیں افغانستان کے علاقوں کنڑ اور نورستان میں محفوظ ٹھکانے بنا لیے ہیں اور یہ گروہ سرحد پار کر کے پاکستانی علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔

بی بی سی اردو سروس کے پروگرام سیربین میں ایک انٹرویو میں میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ ان علاقوں سے جب نیٹو اور افغان فوجی اپنے پوسٹیں چھوڑ کر جا رہے تھے تو اس وقت پاکستانی فوج نے انھیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا اور اب یہ خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔

پاکستان کے علاقے دیر میں ایک گاؤں میں پاکستان کے ستائیس سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پہلی جون کا واقعہ ہے جس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے کہ یہ کن لوگوں نے کیا اور کن حالات میں پیش آیا۔

اس واقع کی تفصیل بتائے ہوئے میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ پہلی جون کو پچاس سے ساٹھ دہشت گردوں نے جن کا تعلق تحریک طالبان سوات سے تھا افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے سے سرحد پار کر کے آئے اور انھوں نے لیوز اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ حملہ کے وقت چیک پوسٹ پر تیس سیکورٹی اہلکار موجود تھے جنہیں ان دہشت گردوں نے سفاکانہ طریقے سے ہلاک کردیا۔


میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ چیک پوسٹ کے قریب گاٰؤں شلتالو میں ان طالبان نے مقامی لوگوں کو یرغمال بنائے رکھا اور چھ پرائمری سکولوں کو نذر آتش کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ کمانڈر حفیظ اللہ عرف کوچوان، مفتی الدین عرف شبر اور تور ملا دیر سے تعلق رکھنے والے تین کمانڈر تھے جو حملہ آووروں کی سرکردگی کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ طالبان دیر سے ہی کنڑ گئے ہیں اور وہاں انھوں نے محفوظ پناہ گاہ بنائی ہوئی ہیں۔

ان گروہوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ پاکستان کی فوج کنڑ میں کارروائی تو نہیں کر سکتی لیکن پشاور میں ایک جوائنٹ کمیشن بنایا گیا ہے اور تمام حقائق اس کے سامنے رکھ دیئے گئے ہیں۔ یہ کمیشن ہی فیصلہ کرے گا کہ ان عناصر کے خلاف کیا کارروائی کی جائے۔

افغان سرحد پر پاکستانی فوج کی تعداد کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے سرحد کے ساتھ ساتھ نو سو چوکیاں قائم کر رکھی ہیں۔ ان پوسٹوں پر ایک لاکھ سینتالیس ہزار فوجی تعینات ہیں۔ میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ سرحد پار اس تعداد میں فوجی تعینات نہیں ہیں جس کی وجہ سے شدت پسندوں کو کنٹرول کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔

ماضی میں سامنے آنے والی فوج کی طرف سے گرفتار شدہ شدت پسندوں پر تشدد اور ہلاک کرنے کی ویڈیوز کے بارے میں ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کا اس سلسلے میں بہت سخت رویہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ فوج کے اعلی حکام نے ایسے اہلکاروں اور افسران جو کسی بھی اس قسم کے واقعے میں ملوث پائے گئے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی ہے اور برطرفیاں بھی ہوئی ہیں۔

میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ ان میں کئی ایک ویڈیوز جعلی بھی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے اندر ضابطے کی کارروائیوں کے بارے میں تفیصلات اس لیے کبھی عام نہیں کی گئیں کیونکہ ان سے فائدے سے زیادہ نقصان ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

بی بی سی اردو
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 228
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-07-11), فاروق سرورخان (15-07-11), مرزا عامر (15-07-11)
پرانا 15-07-11, 03:39 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,258
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ سب کچھ پتہ بھی ہے پھر بھی ہاتھی کی دم سے چپکے ہوئے ہیں‌
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (15-07-11)
پرانا 15-07-11, 07:52 PM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسی کروڑ ڈالر ڈوبتے نظر آ رہے ہیں کچھ تو ہاتھ پاوں مارنے ہونگے
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-07-11, 11:23 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,258
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شجاع پاشا بھی امریکہ گئے ہوئے ہیں ، دیکھیں کیا بنتا ہے اسی کروڑ کا
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-07-11, 03:09 AM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمدشجاع پاشا کے حالیہ دورے میں امریکہ نے پاکستان کی روکی گئی امداد جاری کرنے کا عندیہ دیدیا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-07-11)
پرانا 16-07-11, 03:26 AM   #6
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آئے ہيں تيرے در پہ خالي نہ جائيں‌گے
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-07-11)
پرانا 16-07-11, 11:23 AM   #7
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,609
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ویسے پاکستانی حکام افغان اور امریکی حکام سے یہ مطالبہ نہیں کرسکتے کہ ان دہشتگردوں کی سرگرمیاں روکی جائیں؟
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-07-11, 12:23 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,258
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسا کیسے کر سکتے ہیں بے چارے
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-07-11, 12:35 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,288
کمائي: 26,537
شکریہ: 8,489
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کسی شوخ نے یہ مصرعہ لکھ دیا محرابِ مسجد پر
کہ ناداں گر گے سجدے میں جب وقت قیام آیا
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-07-11), سیفی خان (16-07-11)
جواب

Tags
har, pakistan, ہوتا, کنٹرول, پہلی, پولیس, پاکستانی, پروگرام, پسند, پشاور, ویڈیو, وقت, واقعے, چیک, انٹرویو, اردو, ثابت, جواب, خلاف, طالبان, علاقے, عناصر, عباس, عرف, صوبے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم گناہ گار بھی ہیں‌تیرے پرستاروں میں‌ ابوسعد شعر و شاعری 3 03-03-11 11:09 PM
’بالی وڈ ستارے افغانستان کا دورہ کریں‘ ALI-OAD خبریں 0 17-12-10 08:52 PM
پاکستانیوں میں‌ ایک اور پاکستانی علی ذاکر تعارف 9 09-10-10 01:30 AM
وزیرستان میں‌ متوقع آپریشن پاکستان نواز گروپ معاون بن سکتے ہیں‌ مزمل فاروق سیاست 0 01-06-09 11:15 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger