واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’گو انڈیا گو ‘ کے نعرے، کشمیر یوں پر بھارتی ظلم جاری، من موہن سنگھ کا مذاکرات کرنے پر زور

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-10, 02:08 PM   #1
’گو انڈیا گو ‘ کے نعرے، کشمیر یوں پر بھارتی ظلم جاری، من موہن سنگھ کا مذاکرات کرنے پر زور
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 15-09-10, 02:08 PM

15 ستمبر 2010
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ مقبوضہ نے کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیںلیکن بات چیت صرف اسی وقت ہو سکتی ہے جب سب پر امن رہیں۔دوسری جانب مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور تازہ کارروائیوں میں مزید دو کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم کی قیام گاہ میں ہونے والی اے پی سی میں نیشنل کانفرنس ،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ،بی جے پی ،کانگریس اور دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنماءشریک ہیں ۔کانفرنس سے خطاب میں من موہن سنگھ نے کہا کہ با معنی مذاکرات تشدد اور محاذ آرائی سے پاک ماحول میں ہی ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بات چیت صرف اسی وقت ہو سکتی ہے جب سب پر امن رہیں ۔من موہن سنگھ نے کشمیری عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ بھارت کسی بھی گروپ یاکسی بھی ایسے شخص کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے جو تشدد میں ملوث نہیں ہے ۔کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کو دیے گئے خصوصی اختیارات ایکٹ پر بات چیت کی جارہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پر امن علاقوں میں فوج کو دیے گئے اختیارات واپس لیے جائیں جبکہ اپوزیشن جماعت بی جے پی بی جی پی اس ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتی اِس لیے اِس ایکٹ کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔دوسری جانب قابض بھارتی فوج مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے اختیارات کے ساتھ وادی میں گشت کر رہی ہے تاہم اِ س کے باوجود درجنوں مقامات پر سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا اورسیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو افراد شہید جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے ۔ واضح رہے کہ دو روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20سے زائد ہوچکی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر سمیت ایک درجن شہروں میں مظاہرے کئے گئے جن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر فاروق کے پتلے، امریکی اور بھارتی پرچم نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ’گو انڈیا گو اور لے کے رہیں گے آزادی‘ کے فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں ۔ بھارتی فوجی لاﺅ ڈ سپیکرز کے ذریعے مظاہرین کو منتشر نہ ہونے کی صورت میں گولی مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ کئی مقامات پر پر امن مظاہرین پر شیلنگ اور فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث سری نگر ائیر پورٹ کو پروازوں کے لئے بند کردیا ہے۔ بیج بہاڑہ میں بھارتی فوجیوں نے گھروں میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جن میں سے دو کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تنگ مرگ میں گھر گھر تلاشی کے دوران درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔مقبوضہ وادی میں عید الفطر کے دن نافذ کئے جانے والے کرفیو میں مزید سختی کردی گئی ہے اور کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن دن بھر جاری رہنے والی شیلنگ اور فائرنگ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکی ۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 106
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 02:11 PM   #2
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,247
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پاک نیٹ کے تمام دستوں سے خصوصی گزارش

ہمارے ایسے دوست جو انگلش جانتے ہیں اور انگلش جانتے ہیں ۔ یا فیس بک سے پیغامات دیتے ہیں ۔یا ایسے ذریعے جس سے دنیا بھر میں بھارت کے مظالم اجاگر ہوسکے اس کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں تاکہ دنیا کو بھارت کے مظالم کا علم ہوسکے ،ہم کچھ اور تو نہیں کرسکتے مگر ہم اپنے مسلمان کشمییری بھاییوں کی اخلاقی مدد کرسکیں
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (15-09-10)
جواب

Tags
color, گئی, پاک, یوں, وقت, وزیر, وزیراعظم, مکمل, منتقل, مطابق, احتجاج, اعلیٰ, حکم, خواتین, خلاف, خبر, خصوصی, راستہ, شخص, عید, عید الفطر, عوام, عبداللہ, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
القاعدہ قیادت کمزور ہوچکی، افغانستان میں فوجی کامیابی دیرپا نہیں، امریکی جائزہ رپورٹ گلاب خان خبریں 0 17-12-10 06:45 AM
دورہ یورپ کی منسوخی، تبدیلی کی قیاس آرائیوں کو تقویت مل سکتی ہے گلاب خان خبریں 0 26-09-10 04:13 AM
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
بھارت میں راہول گاندھی کو وزیراعظم بنانے کی تحریک زور پکڑ گئی، خلیجی اخبار عبدالقدوس خبریں 1 16-04-08 10:23 AM
پاکستان کمزور حریف نہیں، ہرانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، کمبلے خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger