واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


::: ’ہو سکتا ہے بینظیر کو گولی لگی ہو‘ پرویز مشرف:::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-01-08, 11:49 PM   #1
::: ’ہو سکتا ہے بینظیر کو گولی لگی ہو‘ پرویز مشرف:::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 06-01-08, 11:49 PM

پاکستان کے صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بےنظیر بھٹو کے سر کے زخم کی وجہ گولی لگنا بھی ہو سکتی ہے۔
صدر جنرل(ر) مشرف نے یہ انٹرویو امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نیوز کو دیا جو اتوار کو نشر کیا جائے گا۔ نیوز چینل نے اپنی ویب سائٹ پر مختصراً انٹرویو کی جھلکیاں پیش کی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق صدر مشرف نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ بے نظیر بھٹو کے سر میں زخم گولی لگنے سے آیا ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے نظیر بھٹو کی جان کو خطرہ تھا اور اس لیے جتنی سکیورٹی کسی اور کو دی جاتی ہے اس سے زیادہ ان کو دی گئی تھی۔


محترمہ کو روکنا ممکن نہیں تھا: مخدوم

انٹرویو کی تفصیلات کے مطابق صدر(ر) مشرف نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی موت کی ذمہ دار وہ خود ہیں کوئی اور نہیں۔ ٹی وی چینل نے صدر کے حوالے سے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو گاڑی سے باہر نہیں نکلنا چاہیے تھا۔


امریکی رائے عامہ
پاکستانی سیاستدانوں میں امریکی رائے عامہ کو اپنے حق میں کرنے کا رجحان ہے جس میں پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ آصف علی زرداری کے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے مضمون کا بھی ذکر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رجحان بے نظیر بھٹو کی زندگی میں اس وقت شروع ہو گیا تھا جب وہ وطن واپس جانے کی تیاری کر رہی تھیں۔


واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار برجیش اپادھیائے نے کہا کہ گولی لگنے والی بات اور یہ کہ بے نظیر کو گاڑی سے سر نہیں نکالنا چاہیے تھا امریکی ذرائع ابلاغ بھی کہتے رہے ہیں۔

نامہ نگار نے بتایا کہ مشرف حکومت پر سب سے زیادہ تنقید اس وقت ہوئی جب حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ بے نظیر بھٹو کی موت کی وجہ ان کے سر کا گاڑی کے سن روف سے ٹکرانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب سے مشرف نے یہ بیان دیا کہ وہ تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی مدد مانگی گئی ہے صدر بُش اور ان کی انتظامیہ پورے زور شور سے ان کی حمایت کر رہی ہے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ دو روز پہلے صدر بُش نے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ سے صدر مشرف کے حمایتی رہے ہیں۔ دونوں صدور بے نظیر بھٹو کی ہلاکت کے لیے القاعدہ کے ملوث ہونے کی بات کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ حتمی طور پر تفتیش کے مکمل ہونے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔

برجیش نے ایک سوال کے جواب میں کہ یہ کہنا درست ہے کہ پاکستانی سیاستدانوں میں امریکی رائے عامہ کو اپنے حق میں کرنے کا رجحان ہے جس میں پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ آصف علی زرداری کے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے مضمون کا بھی ذکر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رجحان بے نظیر بھٹو کی زندگی میں اس وقت شروع ہو گیا تھا جب وہ وطن واپس جانے کی تیاری کر رہی تھیں۔

نامہ نگار نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے اپنے مضمون لکھا ہے کہ ان کے خاندان نے پاکستان اور پیپلز پارٹی کو بچانے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ آصف زرداری نے یہ بھی لکھا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اسی وقت ممکن ہیں جب ملک میں ایک غیرجانبدارانہ حکومت بحال کی جائے گی۔ اسی طرح کی بات کچھ روز پہلے نواز شریف کی طرف سے بھی واشنگٹن پوسٹ میں ہی کہی گئی تھی جس میں انہوں نے کل جماعتی قومی حکومت کا مطالبہ کیا تھا۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 287
Reply With Quote
جواب

Tags
پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, ویب, واشنگٹن, نیوز, چینل, نواز شریف, مکمل, موت, ممکن, آصف زرداری, انتظامیہ, بے نظیر, جواب, زندگی, زرداری, شور, علی, صدور, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انتخابات کے بعد وزیر اعظم کیلئے پرویز الٰہی کا نام تجویز کیا جائیگا،شجاعت خرم شہزاد خرم خبریں 2 28-01-11 03:29 PM
صدر پرویز استعفیٰ نہیں دینگے،پارٹی بدلنے والے نااہل ہوجائیں گے،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:29 AM
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
شجاعت، پرویز الٰہی اور گورنر سندھ کی صدر پرویز سے ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 03:45 AM
میں،پرویز مشرف اور شوکت عزیز نشانہ بنے،شجاعت ،پرویز الٰہی اور اعجاز الحق پر حملے کیوں نہیں ہوئے،بینظیر خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger