|
”آئرین“ نیویارک سے بھی ٹکرا گیا، 20 افراد ہلاک، درجنوں ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

29-08-11, 03:45 AM
واشنگٹن، نیویارک (جنگ نیوز، ایجنسیاں) امریکہ میں سمندری طوفان ”آئرین “کیرولینا کے بعد نیویارک سے بھی ٹکرا گیا طوفان کے باعث ٹریفک و دیگر حادثات میں 20افراد ہلاک، متعدذ زخمی ہو گئے ، درجنوں ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، تیز ہواﺅں شدیدبارش شہری گھروں میں محصور ہو گئے ہیںسڑکیں تالاب بن گئی ہیں۔ پیورٹو ویکو سمیت متعدد ریاستوں کو آفت زدہ قرار دیدیاگیا ہے۔آئرین نیویارک کے بعد 180کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے مشرقی ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔500کلو میٹر چوڑا یہ طوفان نیویارک سے شدید قوت سے ٹکرایا ہے جہاں 5لاکھ افراد نقل مکانی کر رہے ہیں ۔ لاکھوں افراد کو بجلی کی فراہمی معطل اور ذرائع مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں 20لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں امریکی معیشت کو 1.1ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ۔صدر باراک اوبامہ نے ہری کین کمانڈ سنٹر کا چارج سنبھال کر گزشتہ روز سنٹر کا دورہ کیا ۔ ایمرجنسی حکام نے انتباہ کیا ہے کہ اگلے 72گھنٹے انتہائی نازک ہے ۔ماہرین موسمیات کے مطابق آئرین بوسٹن فلاڈلفیا سمیت دیگر گنجان آباد علاقوں سے گزرے گا جہاں ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ بحراوقیانوس میں دوسرے امریکی بحری بیڑے میں شامل 38بحری جہازوں اور 27جنگی کشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے فوج کے بعد بحریہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی[/B]
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
Last edited by گلاب خان; 29-08-11 at 03:47 AM..
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,982 مراسلہ میں 8,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|