|
”ایتھے چن کدی وی چڑھ سکدا اے“

11-09-10, 12:15 AM
10 ستمبر 2010
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عید کا متنازع چاند اسلام آباد میں سہ پہر کے وقت ایک بچے نے دیکھ لیا جس کا ٹی وی کیمرے اور بہت سے دوسرے لوگوں نے بھی نظارہ کیا۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون کے رہائشیوں نے سہ پہر کے وقت ماہِ شوال کا چاند دیکھا جس پر انہوں نے میڈیا کو فوری اطلاع دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون میں ایک بچے نے دوپہر تین بجے کے قریب پتنگ اڑاتے وقت شوال کے چاند کو دیکھا جس پر اس نے فوراََ اپنے والدین کو اس کی اطلاع دی۔ چاند دیکھنے کی اطلاع کے پھیلتے ہی عوام ایک جگہ اکھٹی ہوگئی اور سب نے مل کر سہ پہر شوال کے چاند کا نظارہ کیا۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|