واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


”جیو ٹی وی“ اور ”آگ“ کی کیبل پر بحالی نے عید کی خوشیاں دوبالا کردیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-12-07, 11:54 AM   #1
”جیو ٹی وی“ اور ”آگ“ کی کیبل پر بحالی نے عید کی خوشیاں دوبالا کردیں
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 25-12-07, 11:54 AM

کراچی (جنگ نیوز) ملک بھر سے ناظرین کی بڑی تعداد نے ٹیلی فون کالز، ای میل پیغامات، ایس ایم ایس کے ذریعے جیو ٹی وی اور آگ کی نشریات کیبل پر شروع ہونے پر خوشی کا اظہاراور بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اب ہمیں صحیح معنوں میں کیبل دیکھنے کا مزہ آرہا ہے اور عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں ہیں۔ ناظرین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جیو ٹی وی اور آگ کی نشریات کیبل پر بحال ہونے کے بعدہم بہت جلد جیو کے دیگر چینلز بھی کیبل پر دیکھ سکیں گے۔”آگ“ کے دلدادہ افراد نے چینل کی کیبل پر بحالی کا بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ موسیقی کے مختلف پروگرام، روڈ شوز، ٹاک شوز، مزاحیہ سیگمنٹ اوردیگر پروگراموں کا ہمیں شدت سے انتظار تھا ۔ ان پروگراموں کی وجہ سے ہر ایک کو کچھ لمحوں کیلئے ہی صحیح ، مگر اپنے مسائل اور پریشانیوں سے نجات مل جاتی تھی اور سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھرجاتی تھی۔ عید الاضحی کے پُرمسرت موقع پر جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اپنے ناظرین کے لیے خوبصورت، دلچسپ اور تفریحی پروگراموں کی ”عیدی“ تیار کی تھی تاہم کیبل پر جیو ٹی وی کی نشریات نہ آنے کی وجہ سے لاکھوں لوگ پریشان تھے کہ وہ کس طرح ان دلچسپ اور مزیدار پروگراموں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ لوگوں کی یہ پریشانی اور بے چینی عید سے ایک دن قبل اس وقت ختم ہوئی جب جیو ٹی وی اور آگ کی نشریات کیبل نیٹ ورک کے ذریعے گھر گھر شروع ہوگئیں۔جیو ٹی وی کے پروگرام ہر عمر کے لوگوں کیلئے دلچسپی کا سامان لیے ہوتے ہیں۔ اس کے ڈرامے ناظرین خاص طور پر خواتین کیلئے انتہائی کشش کا باعث ہیں اور وہ ہر قسط کا نہایت بے چینی سے انتظار کرتی ہیں۔خواتین کی بڑی تعداد نے جیو کے دفترمیں ٹیلی فون کالز کے ذریعے چینل کی نشریات کیبل پر بحال ہونے کی بھرپور انداز میں پذیرائی کی اور خوشی بھرے لہجے میں کہا کہ جیو ٹی وی دیکھنے کو ہماری آنکھیں ترس گئی تھیں، اب ایک بار پھر مزیدار اور ذائقے سے بھرپور کوکنگ شوز، تفریحی ڈرامہ سیریز، معاشرے کے مختلف مسائل کی عکاسی کرتی ڈرامہ سیریلز ، ٹاک شوز اور موسیقی کے پروگرام دیکھنے کو ملیں گے۔خواتین کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ان کے پسندیدہ کوکنگ پروگراموں ”فوڈ آفٹرنون ود فرح“ اور ”فوڈ ایوننگ ود راحت“ کے ذریعے جو مزیدار اور زبردست ڈشزکی تراکیب ان تک پہنچی ہیں وہ لاجواب رہیں۔ اب ہر روز کوکنگ کے پروگراموں کو ہم گھر بیٹھے انجوائے کرسکیں گے۔ جیو ٹی وی کا مارننگ شو”نادیہ خان شو“ خواتین و حضرات میں بہت مقبول ہے، خاص طور پر خواتین اس پروگرام کو بہت شوق سے دیکھتی ہیں۔ عید کے دنوں میں نادیہ خان شو کی شاندار اقساط نے ہر ایک کو بہت محظوظ کیا۔ خواتین کی بڑی تعداد نے نادیہ خان شو میں ٹیلی فون کالز، ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے میزبان نادیہ خان سے بات کی اور ملک بھر میں کیبل پر بھی جیو ٹی وی اور آگ کی نشریات بحال ہونے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ ناظرین کا کہنا تھا کہ نادیہ خان شو کے ذریعے انہیں نہ صرف مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سے ملاقات کا موقع ملتا ہے بلکہ اس شو کے دیگر سیگمنٹ بھی انہیں بہت پسند ہیں۔ ”نادیہ خان شو“ میں برصغیر کے نامور موسیقار گھرانے سے تعلق رکھنے والے گلوکار شفقت امانت علی خان اور نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار سجاد علی نے شرکت کی جبکہ عید کی دوپہرندیم، جاوید شیخ، نوشین سردار، ہمایوں سعید، احمد بٹ اور صبا حمید کی فلم ”میں ایک دن لوٹ کے آؤں گا“ پیش کی گئی۔ جیو ٹی وی کی بحالی پر بچے بھی بہت خوش ہیں کیونکہ جیو نے ہمیشہ بچوں کی پسند اور ان کے مزاج کے مطابق پروگرام پیش کیے ہیں جن کی وجہ سے جیو ٹی وی ہر عمر کے لوگوں میں یکساں مقبول ہے۔عید کے موقع پر بچوں کے لیے بھی خصوصی پروگرام تیار کیے گئے ہیں، بچوں کا من پسندپروگرام ”بچے من کے سچے“ کے خصوصی پروگرام نے عید کے موقع پر بچوں کی خوشیوں کو بڑھانے میں اہم کردارادا کیا۔ایک جانب سیاسی بیانات و شخصیات پر مبنی طنزومزاح کا معروف پروگرام ”ہم سب امید سے ہیں“ نے ناظرین کے چہروں پر مزید مسکراہٹیں بکھیریں تودوسری جانب میوزک کے شیدائیوں کے لیے جیو ٹی وی کے پروگرام ”اپلاز“ کے دو خصوصی پروگرام میں ابرارالحق اور جواد احمد نے سربکھیرے۔لالی ووڈ کوئین ریما خان کی میزبانی میں آسان سوالات پرڈھیروں قیمتی انعامات کے ہمراہ گھر جیتنے کے مقابلے پر مبنی پروگرام ”یہ گھر آپ کا ہوا“ ہر ایک کیلئے عید کی خصوصی سوغات ثابت ہوا۔اس کے علاوہ عید کے سلسلے کا خصوصی ڈرامہ ”بابا بلیک شیپ‘ ‘، ساتویں صدی کے پس منظر میں بنائی گئی، مصر کی الازہر یونیورسٹی سے منظورشدہ فلم”دی میسج“خصوصی کھیل ”بکرا گھر پر ہے“ ، ”سرگم ٹی وی“ اور ”سپنوں کا گلک“ ، ”عید رنگ“، ”کٹ ٹو کٹ“ ، ”برنچ ود بشریٰ“، برائیڈل ایشیا 2007 اور عمر شریف کی مزاحیہ اداکاری سے مزین کھیل ”نیو یارک سے نیو کراچی“نے ناظرین کی عید کو یادگار بنادیا۔جیو ٹی وی سے عید کی خصوصی نشریات میں” سونونگم شو“ بھی شامل تھا، معروف بھارتی گلوکارکی کراچی میں شاندار پُرفارمنس پر مشتمل شو سب کیلئے سرپرائز تھا۔نوجوانوں کے چینل ”آگ“ نے بھی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے مزیداراور دلچسپ پروگرام تیار کیے تھے جو کیبل پر ”آگ“ کی نشریات شروع ہونے سے ہر ایک کیلئے زبردست تفریح کا ذریعہ ثابت ہوئے۔عید کے دنوں میں آگ کے مقبول پروگراموں”لفنگا“، ”میٹرڈاؤن“، ”اظفر مانی شو“کی خصوصی اقساط نے ناظرین کو شاندار تفریح فراہم کی۔اس کے علاوہ انگریزی پروگرام کو بہترین انداز میکے ساتھ پنجابی زبان میں ڈھال کر ناظرین کے سامنے پیش کیا جانے والا ”پنجاگیpunjaagi“ سب میں مقبول ہے، عید کے موقع پر اس کے خصوصی پروگرام دیکھ کر ہر کوئی ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوگیا۔ جیو ٹی وی اور آگ کی کیبل پر بحالی نے جیو ٹی وی نیٹ ورک کے ملازمین میں بھی خوشی،اطمینان اور بھرپور جوش و جذبے کی لہر دوڑادی ہے اوروہ ناظرین کو معیاری تفریح، حقائق سے بھرپور معلومات، کھیلوں کی دنیا کے معرکے اور دیگر تفریحی پروگرام پیش کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔انہوں نے اس یقین اور امید کا اظہار کیا ہے کہ جیو نیوز اور جیو سوپر کی نشریات بھی بہت جلد پاکستان کے ان لوگوں کیلئے پیش کی جاسکیں گی جو ڈش انٹینا کی سہولت نہیں رکھتے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 285
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, پسندیدہ, لوگ, لمحوں, نیوز, موقع, مزاحیہ, مسائل, ایس ایم ایس, انٹینا, بہترین, بچوں, جیو ٹی وی, جلد, حضرات, خواتین, خان, خصوصی, زندگی, شاندار, عید, علی, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹوئنٹی ، 20کرکٹ : شعیب اختر اور دو کھلاڑی نائٹ کلبوں میں Real_Light کرکٹ 6 16-10-08 07:54 PM
جیو آئندہ ماہ سے 3/ نئے پروگرام شروع کریگا کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی وی نے ہم عبدالقدوس خبریں 1 22-06-08 09:24 PM
کراچی میں درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہ گیا خرم شہزاد خرم خبریں 2 01-01-08 01:48 PM
سکیورٹی اہلکاروں نے شعیب ملک کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 26-10-07 10:21 AM
ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ:ہمارے بولردنیا کی بڑی سے بڑی بیٹنگ لائن تباہ کر سکتے ہیں ،شعیب خرم شہزاد خرم کرکٹ 2 07-08-07 02:26 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger