واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


”سب سے پہلے پاکستان!“

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-03-10, 11:20 PM   #1
”سب سے پہلے پاکستان!“
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 24-03-10, 11:20 PM

پاکستان میں سرگرم شدت پسند تنظیموں میں تقسیم در تقسیم اتنی ہوگئی ہے کہ ان کا حساب رکھنا تقریبا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ اس فہرست میں ایک نیا اضافہ قاری ظفر گروپ ہے جس کے رہنما قاری ظفر گزشتہ دنوں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں بھی یہ بات واضح ہوکر سامنے آئی ہے کہ اگرچہ اس گروپ کا ایجنڈا بھی تقریباً دیگر تنظیموں کی طرح ایک ہی ہے لیکن یہ اپنا الگ تشخص رکھنا چاہتی ہے۔ اس کا تعلق نہ تو کالعدم تحریک طالبان اور نہ ہی القاعدہ یا پنجابی طالبان کے کسی گروپ سے تعلق ہے۔ اس تنظیم میں شریک افراد کی تعداد یا دستیاب وسائل بھی واضح نہیں ہیں۔

بی بی سی اردو سروس کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کا تحریری جواب دیتےقاری ظفر گروپ کے نئے امیر ابو ذر خنجری کا کہنا ہے کہ ان کی جنگی توجہ کا مرکز پاکستان ہوگا اور ہمسایہ ملک افغانستان کے لیے افغان طالبان کافی ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پرویز مشرف کی طرح اس بات کے قائل ہیں کہ سب سے پہلے پاکستان۔ افغانستان کے لیے وہاں کے طالبان کافی ہیں‘۔

اس شدت پسند گروپ کے سربراہ قاری ظفر گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد تنظیم نے ابو ذر خنجری نامی شخص کو نیا امیر مقرر کیا تھا۔ نئے امیر کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں اور نہ ہی اس بات سوال کا جواب انہوں نے اس انٹرویو میں دینا پسند کیا ہے۔

ابو ذر خنجری کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم القاعدہ اور طالبان کے ساتھ روابط کس حد تک بڑھانا چاہتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ طالبان اور تحریک طالبان کی قدر اور عزت کرتے ہیں لیکن اپنی مدد آپ کے قائل ہیں۔

اسی قسم کے ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند پنجابی کہلواتے ہیں اور ان کے ان سے اچھے تعلقات ہیں۔ ان جوابوں سے بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ یہ گروپ آزاد حیثیت میں کام کر رہا ہے اور اس کے نہ تو تحریک طالبان اور نہ ہی پنجابی طالبان سے قریبی تعلق ہے۔

بی بی سی کے سوال کے جواب میں کہ انہیں رقوم کہاں سے مہیا ہو رہی ہیں اور ان پر موساد یا بھارتی خفیہہ ایجنسی را سے پیسے ملنے کے سرکاری الزامات کے بارے میں ان کا کیا کہنا ہے تو ان کا جواب تھا کہ انہیں فنڈز شریعت کے خواہاں اور حکومتی مظالم سے تنگ آئے ہوئے لوگ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں سکیورٹی فورسز سے قبضے میں لیا مال غنیمت بھی ملتا ہے تاہم ایک دلچسپ الزام ان کا یہ ہے کہ بعض سکیورٹی اہلکار بھی انہیں سستے داموں اسلحہ فروخت کرتے ہیں۔
بی بی سی کے سوال کے جواب میں کہ انہیں رقوم کہاں سے مہیا ہو رہی ہیں اور ان پر موساد یا بھارتی خفیہہ ایجنسی را سے پیسے ملنے کے سرکاری الزامات کے بارے میں ان کا کیا کہنا ہے تو ان کا جواب تھا کہ انہیں فنڈز شریعت کے خواہاں اور حکومتی مظالم سے تنگ آئے ہوئے لوگ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں سکیورٹی فورسز سے قبضے میں لیا مال غنیمت بھی ملتا ہے تاہم ایک دلچسپ الزام ان کا یہ ہے کہ بعض سکیورٹی اہلکار بھی انہیں سستے داموں اسلحہ فروخت کرتے ہیں۔

ابو ذر نے را اور موساد سے تعلق کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ یہ انہیں بدنام کرنے کے لیے لگائے جاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں لاہور میں خودکش حملوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈرون حملوں کا بدلہ لیا ہے اور قاری ظفر کی ہلاکت کا انتقام وہ بعد میں حکومت سے لیں گے۔

تنظیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد ابو ذر کی ترجیحات کے بارے میں ایک سوال کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بنیادی ترجیح پاکستان میں بلخصوص اور پوری دنیا میں بالعموم دنیا میں اسلامی ریاست کا قیام ہے۔ ’یہ جنگ اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گی اور وہ منطقی انجام پاکستان میں اسلامی نظام کا قیام ہے۔‘
ـــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــــــ
بی بی سی۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 169
Reply With Quote
پرانا 25-03-10, 12:04 AM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,077
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,715 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہر دونوں طرف شدت پسندی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواہ حکومت ہو یا طالبان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ محفوظ فرمائیں۔ آمین
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (25-03-10)
جواب

Tags
ہے۔, فروخت, پہلے, پاکستان, پسند, لوگ, ملک, آزاد, انٹرویو, امیر, اتنی, اردو, اسلامی, توجہ, تحریری, جواب, خودکش, دینا, دنیا, طالبان, عافیہ, عزت, عسکریت, غنیمت, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger