واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


”صمد خرم تم چریا ہو یا پھر امریکہ پاگل ہے“

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-06-08, 06:42 PM   #1
”صمد خرم تم چریا ہو یا پھر امریکہ پاگل ہے“
مسٹر گرزلی مسٹر گرزلی آف لائن ہے 21-06-08, 06:42 PM

لندن (صالح ظافر/ مانیٹرنگ ڈیسک)برخوردار ! ہوسکتا ہے کہ تمہاری طرح کے سیکڑوں جذباتی اس پر دو چار دن واہ واہ کر لیں کہ تم نے اسلام آباد کے بھرے مجمع میں مسز جنرل اشفاق کیانی کی موجودگی میں امریکی سفیر کے ہاتھ سے ہاورڈ سکالر شپ لینے سے انکار کرکے دونوں کو بھونچکا کردیا اور یوں تم نے مہمند ایجنسی پر امریکی بمباری پر احتجاج کرتے ہوئے کچھ اخبارات میں جگہ حاصل کرلی، کاش تمہیں معلوم ہوتا کہ تمہاری طرح کے جذباتی لوگوں کی اس طرح کی حرکتوں سے ملکوں کی پالیسیاں بدلتی ہیں اور نہ ڈھٹائیاں ختم ہوتی ہیں، اگر تمہیں معلوم ہوتا کہ تم ہاورڈ کی تعلیم سے مسلح ہو کر اپنے ”کاز“ کے لیے زیادہ بہتر طور سے لڑ سکتے ہو تو شاید تم اپنے بچکانہ پن کو ذرا دیر کے لیے قابو میں رکھتے، وہ ہاورڈ سکالر شپ جس کے خواب دیکھتے دیکھتے لاکھوں طلبا اپنے تصورات میں جیتے اور مرتے ہیں، تم نے اسے لات مار دی، پیارے صمد خرم ! اس دنیا میں کامیابی اسے ملتی ہے جو تمہاری طرح تنک مزاج نہ ہو اور جس کی کھال گینڈے سے زیادہ موٹی ہو، تم ویسے چیز کیا ہو ؟ کیا سارتر ہو جس نے نوبل پرائز دھتکار دیا تھا یا پھر ڈڈلی نکولس، جارج سکاٹ یا مارلن برانڈو ہو جنہوں نے آسکر مسترد کرکے اپنی عظمت کی ٹوپی میں سرخاب کے ایک اور پر کا اضافہ کرلیا، صمد خرم ! تم نے جو کرنا تھا سو کرلیا لیکن امریکی کیا کریں جنہیں اپنا امیج بہتر بنانے پر کروڑوں ڈالر صرف کرکے اور اس مقصد کے لیے ایک علیحدہ نائب وزیر خارجہ مقرر کرنے کے باوجود بھی اس سوال کے جواب کی تلاش ہے کہ آخر لوگ امریکہ سے کیوں نفرت کرتے ہیں ؟ صمد خرم ! یا تو تم چریا ہو یا پھر امریکہ پاگل ہے !۔دریں اثنااسلام آباد سے نمائندہ جنگ کے مطابق میاں محمود علی قصوری فاؤنڈیشن نے پاکستانی طالبعلم صمد خرم کو اعلیٰ تعلیم کیلئے مکمل وظیفہ دینے کی پیشکش کی ہے انہیں یہ پیشکش اس جرأت پر کی گئی ہے جو انہوں نے امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن سے ہاورڈ یونیورسٹی کا وظیفہ لینے سے انکار کر کے دکھائی تھی۔یہ وظیفہ مرحوم میاں محمد قصوری کے صاحبزادے اور سابق وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری کے بھائی دانیال قصوری نے انہیں دینے کا اعلان کیا ہے، مرحوم میاں محمود علی قصوری بھٹو کے دور میں سابق وفاقی وزیر قانون تھے اور وہ73 کے آئین کے معاون مصنف بھی تصور کئے جاتے ہیں۔صمد خرم نے روٹ کالج انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں جب مہمند ایجنسی پر حالیہ امریکی حملوں پر احتجاجاً امریکی سفیر سے وظیفہ لینے سے انکار کیا تو پورا ہال حاضرین کی تالیوں سے گونج اٹھاتھا، امریکی سفیر نے اس موقع پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ طالبعلم نے وظیفہ لینے سے انکار نہیں کیا، بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے علاقائی ڈائریکٹر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں صمد کو انکی مکمل تعلیم کیلئے وظیفہ دیاجائیگا اور انہیں یونیورسٹی کا سب سے قابل احترام طالبعلم گردانا جائیگا، دانیا ل نے مزید کہا کہ صمد خرم نے کوئی چھوٹا کام نہیں کیا اس نے اپنے انکار کے ذریعے ہمارے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

 
مسٹر گرزلی's Avatar
مسٹر گرزلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,113
شکریہ: 152
334 مراسلہ میں 572 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 364
Reply With Quote
پرانا 21-06-08, 08:17 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,355
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ”صمد خرم تم چریا ہو یا پھر امریکہ پاگل ہے“

کسی نے بکواس ہی کی ہے۔ میرے خیال سے لکھنے والا خود چریا ہے۔ اور امریکہ پاگل نہیں ہے بلکہ ہم کو پاگل بنا رہا ہے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-06-08, 08:53 PM   #3
عفریت کا آنسو
Guest
 
مراسلات: n/a
کمائي: 0 [چیک]
Default جواب: ”صمد خرم تم چریا ہو یا پھر امریکہ پاگل ہے“

یہ خبر میں نے آخبار میں بھی پڑھی تھی
  Reply With Quote
پرانا 21-06-08, 08:59 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,355
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ”صمد خرم تم چریا ہو یا پھر امریکہ پاگل ہے“

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عفریت کا آنسو مراسلہ دیکھیں
یہ خبر میں نے آخبار میں بھی پڑھی تھی
بہت دیر سے پڑھی آپنے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-06-08, 12:57 PM   #5
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,979
کمائي: 48,993
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ”صمد خرم تم چریا ہو یا پھر امریکہ پاگل ہے“

اب کیا کرنا ہے
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کالج, پیارے, پاکستانی, پاگل, وزیر, لندن, نفرت, مکمل, موقع, معلوم, امریکہ, احتجاج, اسلام, اعلیٰ, بھائی, تلاش, تعلیم, جواب, خبر, خرم, صمد, صالح, صاحبزادے, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آج پنجاب پھر سرخرو ہے!!! عبداللہ آدم اپکے کالم 16 10-01-11 03:02 PM
اسے کہتے ہیں چھپر پھاڑ کے قاسم شاہ دلچسپ اور عجیب 0 22-11-10 01:46 AM
اندر کا ہر کرب چھپاتے پھرتے ہیں خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 1 18-08-10 11:44 AM
کیا لگتا ہے کے ایک بار پھر مارشل لاء ؟؟؟؟؟؟؟ یا پھر کچھ اور S_S_G_Commando عمومی بحث 9 09-10-09 06:18 PM
میں پھرتا ہوں دل میں چھپائے انھیں Zullu230 شعر و شاعری 0 30-01-08 03:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger