واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


”ٹپی“ سندھ کا ڈی فیکٹو وزیر اعلیٰ ۔۔۔!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-11-10, 05:02 AM   #1
”ٹپی“ سندھ کا ڈی فیکٹو وزیر اعلیٰ ۔۔۔!!!
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 25-11-10, 05:02 AM

اسلام آباد (انصار عباسی) اویس مظفرجو کبھی صوبہ سندھ میں ایک اوسط درجے کا سول سرونٹ تھا وہ آج صوبے کا ڈیفیکٹو وزیر اعلیٰ ہے۔ وہ ٹپی کے نام سے معروف ہیں یہ نام ممکن ہے کہ عام افراد کو عجیب لگے لیکن ان افراد کے لئے نہیں جو سندھ حکومت میں کلیدی عہدوں پر فائز ہیں یا دبئی، اسلام آباد یا کراچی کے تجارتی حلقوں سے باخبر ہیں۔ آج سندھ کا طاقتور ترین شخص بلاول ہاﺅس کراچی سے صوبے کے تمام معاملات چلارہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی اور بلاول ہاﺅس کے ترجمان اعجاز درانی نے اس سے انکار کیا۔ ٹپی بھی دستیاب نہیں تھے کہ ان کے کمنٹس حاصل کئے جاتے تاہم ٹپی کے پرسنل سیکریٹری جنید سے جو بلاول ہاﺅس میں بیٹھتے ہیں ر ابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا ان کے باس فی الحال ملک سے باہر ہیں۔ جنید نے بھی اس سے انکار کیا کہ آج سندھ میں ٹپی کا حکم چل رہا ہے تاہم صوبائی حکومت میں موجود معتبر ذرائع نے اس کی تصدیق کی کہ اب ذوالفقار مرزا کا دور گزر چکا ہے کیونکہ اب ٹپی وہ آدمی ہے جو صوبائی سیٹ اپ میں تمام متعلقہ افراد کو ہدایات جاری کرتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔ ٹپی حاکم علی زرداری کا لے پالک بیٹا اور صدر زرداری کا سوتیلا بھائی ہے۔ ٹپی صدر آصف علی زرداری کے فیملی ممبر کی طر ح ہے۔ ”ایک حاکم کسی قانون کا پابند نہیں ہوتا کیو نکہ اس کا کہا ہوا لفظ ریاست کے غلاموں کے لئے قانون کا درجہ رکھتا ہے اور کسی میں بھی یہ جرا¿ت نہیں ہے کہ کسی ایسے قانون یا ضابطے کی نشاندہی کرے جو حاکم کی اتھارٹی کو محدود کرسکتا ہے“ یہ ہے جس طرح ایک باخبر ذریعے نے ٹپی کے انداز حکومت کی وضاحت کی۔ ذریعے نے کہا کہ گزشتہ دو یا ڈھائی سال سے سندھ میں آئینی طور پر با اختیار وزیر اعلیٰ جیسی کوئی چیز نہیں ہے ”ان دنوں سندھ کا حاکم ٹپی ہے“ ذریعے نے بتایا لیکن شرمیلا فاروقی کا ردعمل یہ تھا ”بلاشبہ نہیں“ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مس فاروقی نے دعویٰ کیا کہ وہ ٹپی سے واقف ہی نہیں ہیں اور اس نامہ نگار کو تجویز کیا کہ وہ ٹپی سے بات کریں تاکہ اس کے رول کا تعین کرسکیں۔ ذرائع نے تصدیق کی جب کہ بلاول ہاﺅس میں اس کے پرسنل سیکریٹری جنید کی موجودگی اس بات کی تائید کرتی ہے کہ ٹپی بلاول ہاﺅس میں اپنی عدالت لگاتا ہے۔ ذریعے نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں ایکٹنگ چیف سیکریٹری بھی اس وقت تک احتراماً کھڑے رہتے ہیں جب تک ان سے کرسی پر بیٹھنے کو نہیں کہا جاتا، جہاں کابینہ کے تمام ارکان اور صوبائی بیورو کریسی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ وہاں موجود رہیں اور ایوان صدر کے احکامات کے مطابق ٹپی سے تمام ہدایات حاصل کریں۔ وزیر اعلیٰ کا اس کے علاوہ کوئی رول نہیں ہے کہ و ہ ان کاغذات اور فائلوں پر دستخط کریں جو ٹپی کی ہدایات کے مطابق انہیں بھیجی جاتی ہیں۔ ان ذرائع نے کہا کہ صوبے میں ٹپی تمام منافع بخش معاملات کا فیصلہ کرتا ہے جن کا تعلق زمینوں کی الاٹمنٹ، تعمیر نو کے فنڈز، چینی کی قیمتیں اور ایسی ہی دیگر چیزوں سے ہے، وہ سندھ کا حاکم ہے اور کوئی اس کی اتھارٹی کے بارے میں سوال نہیں کرسکتا۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر دستیاب نہیں تھے اور شاید وہ موبائل فون کے ذریعے بھیجے گئے ایک پیغام کا جواب دینے سے شرمارہے تھے۔ بلاول ہاﺅس کے ترجمان اعجاز درانی نے نرمی سے کہا ٹپی کے بارے میں رپورٹیں اس پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہیں جو صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین کے خلاف چلائی جارہی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ٹپی بلاول ہاﺅس میں بیٹھتے ہیں تو انہوں نے اس کی تردید نہیں کی اور کہا کہ بلاول ہاﺅس تمام پارٹی ورکروں کے لئے کھلا ہوا ہے تاہم انہوں نے اس کی تصدیق کی کہ ٹپی صدر کے فیملی ممبر کی طرح ہے۔ جو، انہوں نے مزید کہا پارٹی کے تمام کارکنوں کو اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہیں۔ ان تمام تردیدوں کے باوجود صوبائی دارالخلافہ میں موجود ذر ائع نے انکشاف کیا کہ ٹپی اس قدر طاقتور ہوچکا ہے کہ اس نے حال ہی میں اس کی ایک ہولناک مثال قائم کرتے ہوئے ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کو جو سندھ کے سابق فنانس سیکریٹری رہ چکے ہیں اور جنہوں نے ٹپی کی الاٹمنٹوں کی چند فائلوں میں تاخیر کردی تھی انہیں فوری طور پر اس عہدے سے ہٹادیا گیا اور گزشتہ دو ماہ سے انہیں کہیں پوسٹ نہیں کیا گیا ہے۔ پیچوہو کو دی جانے والی سزا نے سندھ کی بیورو کریسی کو خوفزدہ کردیا ہے کیونکہ وہ بھی کوئی معمولی آدمی نہیں ہے کیونکہ وہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے شوہرہونے کی حیثیت سے صدر کے بہنوئی ہیں۔ ذریعے نے انکشاف کیا کہ ”یہ پیغام پہلے ہی بھیج دیا گیا تھا جب ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو لینڈ یوٹیلائزیشن کے ڈی فیکٹو وزیر کی حیثیت سے فارغ کردیا گیا تھا (وزیراعلیٰ سرکاری طور پر انچارج وزیر ہیں) اور ٹپی کو یہ فرائض سونپ دیئے گئے اور وہ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی مرضی کے افسران کو لے آیا“ کہا جاتا ہے کہ ٹپی کو ابتداءمیں زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا گیا کیو نکہ اس کی شخصیت میں وہ تاثر نہیں تھا جو ذوالفقار مرزا کو وزیر داخلہ کی حیثیت سے حاصل تھا لیکن پیچوہو کی فنانس سیکریٹری جیسی منافع بخش حیثیت سے سبکدوشی نے یہ صاف واضح پیغام دیا کہ ٹپی سندھ کا حاکم ہے جس کا تقرر سائیں نے کیا ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ مزید آسان ہوگیا جب سینئر ممبر بی او آر کو چیف سیکریٹری کا اضافی چارج دے دیا گیا جو گزشتہ دو ماہ سے اس حیثیت پر برقرار ہے۔ یہ غریب اس توقع پر ٹپی کے ذاتی ملازم کی حیثیت سے کام کررہا ہے کہ اسے چیف سیکریٹری کی حیثیت سے مستقل کردیا جائے گا۔ اس کے باوجود کہ شرمیلا کہتی ہیں کہ انہیں ٹپی کا تعارف حاصل نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اور ڈی فیکٹیو سی ایم کے درمیان گزشتہ کئی دہائیوں کا تعلق ہے، ان دنوں جب صدر کے والد کراچی میں بمبینو سنیما چلارہے تھے اور ان کا خاندان سنیما کی اوپری مسجد میں رہائش پذیر تھا ایک شخص مظفر سنیما کے مینجر کے ساتھ گھر کی دیکھ بھال کا فریضہ بھی سرانجام دیتا تھا۔ ایک ذریعے نے کہا کہ اس کے ایک بیٹے اویس کا گھر میں تواتر سے آنا جانا تھا اور اسے خاندان کا فرد سمجھا جاتا تھا۔ 1995ءمیں اس کی تقرری اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے ہوئی (اب اسے ڈی ڈی او ریونیو کہا جاتا ہے) یہ تقرری اس وقت کے وزیر اعلیٰ نے سندھ پبلک سروس کے کسی امتحان میں حصہ لینے کے بغیر کی تھی۔ مشرف کے دور حکومت میں ٹپی نے جلاوطنی اختیار کرلی اور دبئی میں بےنظیر کے ساتھ رہائش اختیار کرلی اور پھر دبئی میں بلاول ہاﺅس کا کیئرٹیکر بن گیا۔ وہ ملازمت سے مستقل مفرور رہا اور بے نظیر کے انتقال کے بعد پاکستان لوٹ آیا۔ مفرور ڈی سی او کو مستعفی ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق ڈی ڈی او ابتدامیں دبا دبا رہا جہاں وہ اپنے معاملات ڈاکٹر مرزا کے ذریعے اور وزیراعلیٰ کے ذریعے حل کرالیا کرتا تھا۔ اس نے صدر کی طاقت ور بہن فریال ٹالپر سے بھی مدد لی۔ دو سال کی مدت کے دورانیہ میں اطلاعات کے مطابق اس نے خود کو اسلام آبادکا اعلیٰ ترین فرد ثابت کردیا، یہاں تک کہ اب ٹپی کے علاوہ کوئی اور نہیں رہا تھا جس سے بڑھ کر کوئی صدر کی خدمت نہیں کرسکتا تھا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تمام صوبائی معاملات پر اپنی گرفت چاہتا تھا، وہ فضل اللہ پیچوہو کی موجودگی میں اپنی پوری اتھارٹی سے کام نہیں لے سکتا تھا، جسے صدر کے رشتے دار ہونے کی حیثیت سے صوبائی معاملات میں بہت اہمیت حاصل تھی۔ فضل کے ہٹا دیئے جانے سے بالآخرٹپی کو وہ مقام حاصل ہوگیا جہاں وہ ان تمام برسوں میں پہنچنے کے لئے کوشاں رہا تھا۔ ایک صوبائی سیکرٹری نے تصدیق کی کہ ”وزیراعلیٰ اس سے احکامات وصول کرتا ہے اور ایکٹنگ چیف سیکرٹری غلام علی شاہ پاشا ایک سابق ڈی ڈی او کے سامنے نہایت تابعداری کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ٹپی کا کروفر اور پروٹوکول اس کی حیثیت کے مطابق ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کے سفری قافلے میں پولیس اور رینجرز کی کئی گاڑیاں شامل ہوتی ہیں جو ہر وقت اس کے ساتھ رہتی ہیں۔ زمین کے تمام معاملات چاہے وہ صوبائی ہوں یا ڈسٹرکٹ سطح کے، پہلے ان کی منظوری اس سے حاصل کرنی پڑتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ”بلاول ہاﺅس میں ہونے والے تمام اجلاسوں کی صدارت کرتا ہے اور وزراءاورحکام کے لئے احکامات جاری کرتا ہے، یہاں تک کہ اس وقت بھی جب صدر کراچی کے دورے کے دوران ایک اور کمرے میں اجلاس کررہے ہوں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,982 مراسلہ میں 8,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 155
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-11-10), فرحان دانش (25-11-10), مزمل فاروق (25-11-10), ارشد کمبوہ (26-11-10)
پرانا 25-11-10, 08:09 AM   #2
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,777
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شاندار!!
شئیرنگ پر مُباکباد قبول فرمائیں!
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
گلاب خان (26-11-10), ارشد کمبوہ (26-11-10)
پرانا 25-11-10, 11:01 AM   #3
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,221
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں یہ لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشد کمبوہ (26-11-10)
پرانا 26-11-10, 01:14 AM   #4
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,351
شکریہ: 1,554
2,982 مراسلہ میں 8,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ اندازہ کرسکتے ہیں کس طرح حکمرانی کی جارہی ہے
حکمرانی کا یہ کونسا انداز ہے، میں نے ایک بار سنا تھا کہ سندھ میں ملازمتیں دو چار لاکھ روپے فی کس فروخت ہوتی ہیں تب تو مجھے بھی یقین نہیں‌ہوا تھا۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشد کمبوہ (26-11-10)
پرانا 03-12-10, 05:06 AM   #5
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,351
شکریہ: 1,554
2,982 مراسلہ میں 8,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ٹپی حاکم علی زرداری کے سوتیلے بیٹے نہیں، ترجمان کی وضاحت
کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی میں زرداری ہاﺅس سے حاکم علی زرداری کے ترجمان نے جمعرات 25 نومبر کو دی نیوز کراچی میں شائع ہونے والی انصار عباسی کی خبر کہ ” ٹپی عملاً سندھ کے وزیر اعلیٰ ہیں“ کہا ہے کہ ٹپی نہ تو حاکم علی زرداری کے سوتیلے بیٹے ہیں اور نہ ہی ان سے حاکم علی زرداری کا اور کوئی رشتہ ہے، وہ مظفر حسین کے صاحبزادے ہیں۔ اس پر انصار عباسی کا موقف ہے کہ ٹپی لے پالک بیٹے ہیں اور زرداری سے انکا خونی رشتہ نہیں ہے ۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی، 2 دسمبر 2010ء
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پولیس, پوسٹ, پاکستان, وزیر, موبائل, ممکن, مسجد, آج, آدمی, اللہ, امتحان, اسلام, اعلیٰ, بھائی, بے نظیر, تعارف, جواب, حکم, خلاف, ذوالفقار, رشتے, زرداری, صدارت, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یوبنٹو سے کوبنٹو اپ گریڈیشن/ڈاؤں گریڈٰشن محمدمبشرعلی لائینکس کارنر 3 01-11-10 07:37 PM
برطانوی وزیر اعظم بدذوق ترین شخص محمدعمر خبریں 0 04-01-10 11:32 AM
ابنٹو 8.10 اور کے بنٹو 8.10 کی فری سی ڈی مل رہی ہے !!! اکرام لائینکس کارنر 0 22-10-08 01:28 PM
کے اوبنٹو اور اوبنٹو کی مفت سی ڈی ورژن 8.04 ہارڈی اکرام لائینکس کارنر 2 26-09-08 01:06 PM
امیج ٹو پی ڈی ایف کنورٹر پیاسا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 1 19-07-08 12:08 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger