واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


1310 لوگ مارے گئے یہ حکومت کی ناکامی نہیں تو کیا ہے؟ چیف جسٹس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-11, 04:53 AM   #1
1310 لوگ مارے گئے یہ حکومت کی ناکامی نہیں تو کیا ہے؟ چیف جسٹس
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 15-09-11, 04:53 AM

ایک آدمی 100 لوگوں کو قتل کرتا ہے لیکن اس کے خلاف گواہ نہیں ملتے، عدالت کو کچھ تو کرنا ہے
لوگ مررہے ہیں، لاشیں مل رہی ہیں، دیکھنا ہے حکومت نے اپنی رٹ قائم کی یا نہیں، سیاسی جماعتیں کمپرومائز کریں گی تو مسائل پیدا ہوں گے، کراچی میں کوئی لسانی جھگڑا نہیں، چیف جسٹس
ایک سیاسی جماعت ایسی بھی ہے جو آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی، جسٹس سرمد عثمانی، سندھ حکومت کو ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت
کراچی (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) کراچی میں بدامنی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے کہاہے کہ کراچی میں گزشتہ سال 1310افرادمارے جاچکے ہیں پھر بھی کہا جاتاہے کہ حکومت ناکام نہیں ہوئی،کامیابی کا دعویٰ کس منہ سے کیاجاتاہے،ایک آدمی 100لوگوں کومارتاہے لیکن اس کے خلاف گواہ نہیں ملتے،لوگ مررہے ہیں ،لاشیں مل رہی ہیں ،اس صورتحال میں عدالت کو کچھ توکرناہے،بھتہ خوری بھی دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے،سیاسی جماعتیں کمپرومائزکریں گی تومسائل پیداہوں گے،سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے لاتعلقی کا اعلان کرناچاہئے، کراچی میں شیعہ ،سنی یاکوئی لسانی جھگڑانہیں، ہماری سیاسی اخلاقیات معدوم ہوچکی ہیںجبکہ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہاں ایک ایسی سیاسی جماعت بھی ہے جوآرٹیکل 17کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی۔عدالت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق افرادکے لواحقین کو معاوضہ اداکیاجائے،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس غلام ربانی، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس انور ظہرجمالی اور جسٹس سرمد جلال عثمانی شامل ہیں۔بدھ کوسماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل سندھ فتح ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جب فوج آتی ہے توکراچی میں امن رہتاہے مگر جمہوری دورمیں شہربدامنی کاشکاررہتاہے ،حکومتی وکیل بابراعوان نے دلائل میں کہاکہ کراچی میں حکومت ناکام نہیں ہوئی ،کراچی پاکستان کاصرف ایک شہر ہے اورایک شہر کے خراب حالات کی بناءپرحکومت کوناکام قراردینا نامناسب ہوگاجس پرچیف جسٹس نے کہاکہ کراچی میں 1310افراد مارے گئے پھربھی کہاجاتاہے کہ حکومت ناکام نہیں ہوئی،کامیابی کادعویٰ کس منہ سے کیاجاتاہے ، ہمیں دیکھناہے کہ حکومت نے اپنی رٹ قائم کی یا نہیں ، انسداد دہشت گردی کے قانون پر عمل نہیں ہورہا ہے۔ بھتہ خوری بھی دہشت گردی کے قانون کے زمرے میں آتی ہے۔ سماعت کے آغاز میں سندھ ہائی کورٹ بار کے صدرانور منصور خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فلسفہ اور زبان کو فسادات کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔جس پر چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کراچی میں کوئی شیعہ سنی جھگڑا نہیں اس کی ضمانت دیتا ہوں، یہاں لوگ مل جل کر رہنا چاہتے ہیں،سب کی آپس میں رشتہ داریاں ہیں، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ ایک آدمی سو افراد کو مارتا ہے، جے آئی ٹی اس کے خلاف رپورٹ دیتی ہے لیکن اسکے خلاف گواہ نہیں ملتے۔چیف جسٹس نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے تمام سیاسی جماعتیں اور افسران کا کہنا ہے ہے کہ وہ کراچی میں امن چاہتے ہیں۔ ایک موقع پردلائل دیتے ہوئے بابراعوان نے کہاکہ عالمی طاقتیں پاکستان کوکمزورکرناچاہتی ہیں ،ہمارے پاس اس کی رپورٹس بھی موجود ہیں جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹس کی موجودگی کے باوجود حکومت کارروائی کیوں نہیں کررہی ،کیااس کے لئے بھی ساڑھے تین سال درکارہیں ؟جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ رواں سال جولائی تااگست 306افراد کوبہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا لیکن ایک بھی ملزم گرفتار ہوا نہ چالان پیش کیاگیا۔عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو حکم دیاکہ ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے وکلاءکے لواحقین کودودن میں معاوضہ اداکیاجائے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,982 مراسلہ میں 8,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 85
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (15-09-11), شمشاد احمد (15-09-11)
پرانا 15-09-11, 06:54 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,163
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ پاک ھم پر اپنا رحم فرمائے‌آمین ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کورٹ, کلنگ, کراچی, پاکستان, یا, لوگ, چیف جسٹس پاکستان, موقع, ملک, مسائل, آدمی, اللہ, امیر, استعمال, حکم, خلاف, خان, سال, عناصر, عالمی, عدالت, غلام, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فیصلوں کا احترام نہیں کیا جار ہا،حکومت چاہتی ہے تو عدالتیں بند کر دیتے ہیں،چیف جسٹس جاویداسد خبریں 0 18-09-10 03:15 PM
جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف ج عبدالقدوس خبریں 1 25-04-08 02:49 AM
وکلاء نے بلایا تو عدلیہ بحالی تحریک میں ضرور شامل ہونگا، جسٹس بھگوان داس عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:54 PM
وکلاء نے بلایا تو عدلیہ بحالی تحریک میں ضرور شامل ہونگا، جسٹس بھگوان داس خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger