واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


17ویں ترمیم کا خاتمہ:صدر نے 31 دستمبر کی ڈیڈ لائن دے دی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-11-09, 12:54 PM   #1
17ویں ترمیم کا خاتمہ:صدر نے 31 دستمبر کی ڈیڈ لائن دے دی
gorgeous gorgeous آف لائن ہے 23-11-09, 12:54 PM

وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید شاہ نے کہا ھے کہ صدر نے پارلیمانی کمیٹی کو سختی سے ہدایت کی ھے کہ 17 ترمیم کے خاتمے کا کام 31 دستمبر سے پہلے مکمل کر لیا جائے اور آئینی پیکج اسی ڈیڈ لائن تک مکمل ہو جائے گا، حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا ھے کہ صدر زرداری چاہتے ہیں کہ اختیارات پارلیمنٹ کو دینے کا کام 31 دستمبر تک مکمل کیا جائے تاکہ پارلیمنٹ سے خطاب کر سکیں، خطاب نہ کرنے سے لوگوں میں شکوک وشبہات پیدا ہو جائے گے کہ شاید صدر اختیارات واپس نہیں کرنا چاہتے، خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی سے ڈکٹیشن لینے کے بجائے اپنے فیصلے خود کرتی ھے جس کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ پیپلز پارٹی کو اپنا دشمن سمجھتی ھے ، صدر زرداری کے خلاف لابنگ اسی اسٹیبلشمنٹ کی دھمکی ھے، وہ دکھانا چاہتی ھے کہ، ہم تو صدر کو بھی دھمکا سکتے ہیں، اُنہوں نے کہا ہے کہ 58 ٹوبی کے خاتمے میں کوئی رکاوٹ نہیں ھے، آصف ذرداری نے صدارت سنبھالنے کے بعد 58 ٹوبی کے تحت حاصل اختیارات وزیراعظم کو منتقل کرنے کو کہا تھا، جس پر گیلانی نے انہیں منع کیا اور آئینی اصلاحات لانے کے لیے پیکج لانے کا مشورہ دیا، پیپلز پارٹی اور نوازشریف کی کوشش ھے کہ ہم اے این پی، ایم کیو ایم سمیت دیگر تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کو اس پر راضی کریں کیونکہ قومی اسمبلی تو ہمیں دو تہائی اکثریت مل جائے گی لیکن سینیٹ میں صورتحال مختلف ھے۔

"جب متفقہ آئینی اصلاحات پیکن تیار ہوگا تو رتمام جماعتیں ساتھ دیں گیں، اسی معاملے میں ہم سنجیدہ ہیں اور سترھویں ترامیم اور دیگر مسائل ایک ڈیڈہ ماہ میں حل ہو جائے گے"

صدر تو کہتے ہیں کہ وہ اپنے اختیارات سے دستبردار ہوتے ہیں لیکن جب تک اسے آئینی ترامیم کے زریعے پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا جاتا اختیارات قانونی طور پر منتقل نہیں ہو سکتے، وفاقی وزیر نے کہا ھے کہ ملک میں 40 سال تک اسٹیبلشمنٹ کا راج رہا ھے اور اس کا سایہ پارلیمنٹ پر بھی پڑا جب کبھی سیاسی پارلیمنٹ وجود میں آتی ھے تو اسٹیبلشمنٹ یہ سمجھتی ھے کہ اس کے اختیار کسی اور کو منتقل کیئے جا رھے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بہت اچھا رویہ رکھنے کے باوجود بھی وہ پیپلز پارٹی کو اپنا دشمن سمجھتی ھے، اس کی وجہ یہ ھے کہ پیپلز پارٹی نچلی سطح تک جڑیں رکھنے والی اور وفاق کی جماعت ھے، اسٹیبلشمنٹ پیپلز پارٹی کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی، اس وقت کو آگ جل رہی ھے اور پرانے زمانے کی کرپشن کی سٹوریاں نکال کر چھاپی جا رہی ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ صدر زرداری کو باعزت طریقے سے چلے جانا چاہیے ان عناصر کو جواب دیں کہ نالائقو اور جاہلو صدر کیوں جائے ، وہ تو بڑی اکثریت سے منتخب ہو کر آئے ہیں، ریفرنڈم سے نہیں آئے ہیں، آپ کون ہوتے ہیں صدر سے یہ مطالبہ کرنے والے؟ یہ مطالبہ کرنے کا حق پارلیمنٹ کو حاصل ھے یا پھر ملک کی عوام اُٹھ کھڈے ہوں، اُنہوں نے کہا صدر کے خلاف مہم چلانا بھی اسٹیبلشمنٹ کی کارستانی ھے، وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی ہم حالت جنگ میں ہیں اور پرویز مشرف کے خلاف آئین کی آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے یہ موقع مناسب نہیں، آئین سے غداری کا معاملہ ان ارکان اسمبلی، ججوں جنرلوں بھی عائد ہوتا ھے جنہوں نے غیر آئینی اقدامات کی حمایت کی،مشرف تو باہر بیٹھے ہیں اور ان سے پہلے لوگوں کو پھانسی پر لٹکانا پڑے گا جنہوں نے غیر آئینی اقدامات کی حمایت کی، اگر ہم آئین سے غداری کے جرم میں کسی سابق جنرل کو پکڑیں تو یہ ممکن نہیں کہ فوج خاموش ہو کر بیٹھ جائے، اُنہوں نے بتایا کہ صدر زرداری نے بلوچستان پیکیج عنقریب منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ، خورشید شاہ نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت این ار او کی وجہ سے ھے، اگر یہ نہ ہوتا تو بے نظیر بھٹو اور نواز شریف پاکستان نہیں آتے، ایک چینل جان بوجھ کر آصف زرداری اور نواز شریف کی کردار کشی کر رہا ھے ، چارٹر آف ڈیمو کریسی پر بھی کام ہو رہا ھے اور اس کی 8 شقوں پر عمل کیا جا رہا ھے۔

gorgeous
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 239
شکریہ: 25
122 مراسلہ میں 214 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 151
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے gorgeous کا شکریہ ادا کیا
پرانا 23-11-09, 04:01 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلومات کا شکریہ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا گیا
gorgeous (23-11-09)
پرانا 24-11-09, 05:47 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,355
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اک ہو نوا لارا
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
gorgeous (24-11-09), فاروق سرورخان (25-11-09)
جواب

Tags
کوشش, پاکستان, وزیر, وزیراعظم, چینل, نواز شریف, مکمل, موقع, منتقل, ممکن, مسائل, آج, آصف زرداری, بے نظیر, ترمیم, جواب, جرم, حل, خلاف, زرداری, سال, صورتحال, صدارت, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وکی لیکس کا بم پھٹ گیا ، آہستہ آہستہ سفارتی تباہی شروع ، پہلا نشانہ سعودی عرب بنا جاویداسد خبریں 10 29-11-10 07:51 PM
::: آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں‌ ::: سوال 7 ::: وہ راستہ کون ساہے جو اللہ کی رضا اور خوشنودی تک پہنچاتا ہے اور وہ راستہ کون ساہے جو اللہ تعالیٰ عادل سہیل اسلامی عقیدہ 1 23-06-10 05:13 PM
پاکستان کے مستقبل کے ساتھ ہماری وابستگی,,,, رابرٹ ایم گیٹس…امریکی وزیر دفاع راجہ اکرام سیاست 3 27-01-10 12:41 AM
پالکی / ڈولی کلچر جو آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں وجدان عمومی بحث 2 04-07-08 03:00 PM
شریف برادران کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے پر لاہور میں ان کے استقبال کاروٹ جاری کردیا گیا،نواز شریف اور شہباز شریف مسجد شہد پاکستانی خبریں 1 09-09-07 09:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger