|
19 جون کو پاک بھارت میچ بھی فکس تھا، بھارتی ٹی وی کا دعویٰ

03-09-10, 03:16 AM
لاہور( خالد محمود خالد ) ایک بھارتی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ اس سال 19جون کو دمبولا میں ایشیا کپ کے دوران پاک بھارت کرکٹ میچ بھی فکس تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بک میکر مظہر مجید بھی دمبولا میں موجود تھا اور وی آئی پی انکلوژر میں بنائی گئی ٹی وی فوٹیج کے دوران وہ مسلسل موبائل فون پر بات کرتا نظر آرہا ہے ۔ مظہر مجید کی وہاں موجودگی اس بات کو مزید پختہ کر رہی ہے کہ اس کے رابطے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی رہے ہیں۔ پاک بھارت میچ جو کہ بھارت نے آخری اوور میں پانچویں گیند پر جیتا تھا اپنی نوعیت کے لحاظ سے بھی فکس نظر آرہا تھا۔ میچ ختم ہونے کے بعد مظہر مجید فوراً دمبولا سے نکل گیا تھا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,982 مراسلہ میں 8,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|