|
19 ویں صدی سے اب تک 81 ممالک میں مارشل لاء نافذ ہوا

26-08-10, 03:29 AM
دنیا کی 74 قوموں پر 277 حاضر سروس فوجی افسر بطور سربراہان مملکت و حکومت مسلط رہے
تمام فوجی آمروں نے مارشل لاء کا سہارا نہیں لیا جس کی مثال جنرل پرویز مشرف ہیں
امریکہ میں ابراہیم لنکن نے مارشل لاء لگایا جبکہ متعدد مقامی مارشل لاء بھی نافذ ہوئے
لاہور (صابر شاہ) 19 ویں صدی سے اب تک دنیا بھر میں 81 ممالک کو مارشل لاء حکومتوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان اقوام عالم میں سے 74 قوموں پر 277 حاضر سروس فوجی افسر بطور سربراہان مملکت و حکومت مسلط رہے۔ ”دی نیوز“ کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مارشل لاء کا خمیازہ بھگتنے والے ان 81 ملکوں میں سے 31 افریقی، 21 جنوبی اور لاطینی امریکہ، 17 ایشیائی اور 9 یورپی ممالک تھے۔ مزید تفصیلات کے مطابق دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بولیویا اور پیرو پر 9، 9 مرتبہ مطلق العنان فوجی حکمران مسلط ہوئے۔ وہ ممالک جہاں حاضر سروس فوجی سب سے زیادہ مرتبہ سربراہان حکومت و ریاست بنے ان میں بولیویا (15 مرتبہ)، ارجنٹائن (14 مرتبہ) اور تھائی لینڈ (12 مرتبہ) شامل ہیں۔ جن ممالک کو مارشل لاء برداشت کرنا پڑا ان میں امریکہ، چین، جنوبی کوریا، پاکستان، جاپان، کینیڈا، فرانس، سپین، بلغاریہ، پرتگال، یونان، ہنگری، پولینڈ، رومانیہ، ترکی، یوگوسلاویہ، ایران، عراق، یوکرائن، نائیجیریا، مصر، میانمر، فیجی، لیبیا، نائیجر، شمالی کوریا، الجیریا، بینن، برکینافاسو، برنڈی، سنٹرل افریقن ری پبلک، چاڈ، کوموروس، کانگو، آئیوری کوسٹ، ایکوا ٹوریل گنی، ایتھوپیا، گیمبیا، گھانا، گنی بساؤ، گنی، لیسوتھو، لائبیریا، موریطانیہ، مڈغاسکر، مالی، روانڈا، میرالیون، صومالیہ، سوڈان، ٹوگو، یوگنڈا، ارجنٹائن، بولیویا، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، کیوبا، ڈومینیکن ری پبلک، ایکواڈور، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا، ہیٹی، ہندرس، میکسیکو، نکارا گووا، پاناما، پیرا گوئے، پیرو، سورینامے، یوروگوئے، وینزویلا، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، شام، تھائی لینڈ، جنوبی ویتنام اور شمالی یمن شامل ہیں۔ اگرچہ برطانیہ اور بھارت کو کبھی بھی مارشل لاء کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم 1975ء میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی نے بھارت میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ امریکہ میں 1863ء میں ایک سویلین صدر ابراہم لنکن نے تمام ملک میں مارشل لاء نافذ کیا تھا۔ تاہم امریکہ میں دیگر مارشل لاء مقامی گورنروں، ایک فوجی جرنیل اور ایک میئر نے علاقائی سطح پر نافذ کئے تھے۔ مشرق وسطیٰٰ اور افریقہ میں زیادہ تر فوجی حکومتوں کی قیادت طاقتور فرد واحد کرتے رہے ہیں۔ ان میں ایدی امین، ثانی اباچا، معمر قذافی اور جمال عبدالناصر وغیرہ شامل ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی خبر
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,982 مراسلہ میں 8,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|