واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


1951ء میں شنگھائی میں پکڑا گیا امریکی جاسوس 19 سال قید رہا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-02-11, 05:21 AM   #1
1951ء میں شنگھائی میں پکڑا گیا امریکی جاسوس 19 سال قید رہا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 25-02-11, 05:21 AM

ریمنڈ خود کو امپورٹ ایکسپورٹ کا کام کرنے والی برطانوی کمپنی کا اہلکار ظاہر کرتا تھا، جیل میں ہی موت واقع ہوئی
لاہور( صابر شاہ ) سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی اے ) کے افسروں کی غیر ملکی سرزمین پر گرفتاری کی تاریخ 1951ء سے شروع ہوتی ہے جب سی آئی اے کے ایک ایجنٹ ہگ ریمنڈ کو چین کے شہر شنگھائی میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ٹائم میگزین کی 27 اکتوبر 2003ء کی اشاعت میں شامل سٹوری کے مطابق ریمنڈ خو د کو امپورٹ ایکسپورٹ کا کام کرنے والی ایک برطانوی کمپنی کا اہلکار ظاہر کرتا تھا سی آئی اے کے اس جاسوس کو 19 سال چین کی جیل میں گزارنا پڑے اور دوران اسیری ہی اس کا انتقال ہوا اس آرٹیکل میں غیرسرکاری کور میں کام کرنے والے جاسوسوں کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے مذکورہ رسالے نے اپنی اشاعت میں ایک اور واقعے کا ذکر کیا ہے جس میں فرانسیسی ایجنسیوں نے ایک خاتون سمیت سی آئی اے کے پانچ ایجنٹوں کوگرفتار کیا جو پانچ سال سے کاروبار کی آڑ میں جاسوسی کررہے تھے یہ واقعہ 1995ء میں پیش آیا۔ فرانس نے اگرچہ ان جاسوسوں کو گھر بھیج دیا تھا تاہم اس معاملے سے تعلق رکھنے والے سی آئی اے کے ایک سابق اہلکار نے رائے ظاہر کی کہ ”نان آفیشل کور“ میں کام کرنے والے لوگوں کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہوتا تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ نان آفیشل کور عموماً آفیشل کور کے متضاد ہوتا ہے آفیشل کور میں ایجنٹوں کو ڈپلومیٹک سروس جیسے سرکاری محکموں میں مقام حاصل ہوتا ہے ڈپلومیٹک سروس ہی سیکرٹ سروس ایجنٹ کو سرکاری استثنیٰ دلاتی ہے اور عموماً کسی جاسوس کے پکڑے جانے کی صورت میں اسے سخت سزا سے بچالیتی ہے یہ استثنیٰ درحقیقت کسی پکڑے گئے ایجنٹ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دلوانے اور اسے غیرملک میں قید سخت سے بچانے کی بجائے ملک سے نکال دینے کے لئے معاون ہوتا ہے تاہم نان آفیشل کور میں کام کرنے والے ایجنٹوں کو یہ تحفظ حاصل نہیں ہوتا اور اگر پکڑے جائیں یا ان پر مقدمہ چلے تو انہیں پھانسی سمیت سخت سزائیں دی جاتی ہیں سی آئی اے کے متعدد افسر دوست ممالک میں خود کو بزنس مین ظاہر کر کے ایشیاءسے وسطی امریکہ اور مغربی یورپ تک کام کررہے ہیں لیکن اس کے برعکس سی آئی اے کے بہت سے اہلکار سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازم فوجی اہلکاروں یا امریکی سفارتخانے سے منسلک دوسرے امریکی سرکاری اداروں کے اہلکار کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ نان آفیشل کور کے تحت کا م کرنے والوں کا واشنگٹن ڈی سی کے کسی سرکاری محکمے سے بظاہر کوئی تعلق نہیں ہوتا اس طرح ان کا عام لوگوں کے ساتھ رابطہ آسان ہوتا ہے ان آفیشل کور میں کام کرنے والے جاسوسوں کا انکشاف چند سال قبل امریکی میڈیا نے کیا اس قسم کے جاسوسوں نے اب اپنی توجہ مختلف ملکوں خصوصاً جاپان کی معیشت پر مرکوز کردی ہے خود کو تاجر ظاہر کرتے ہوئے یہ لوگ باہر کے ملکوں کی وزارت خزانے میں اپنے ایجنٹ بھرتی کرتے ہیں یا پھر ان ملکوں کمپیوٹر الیکٹرانکس اور ایروسپیس انڈسٹریوں سمیت ہائی ٹیک کمپنیوں کی جاسوسی کرتے ہیں اور فوجی و سویلین شعبہ میں ہونے والی ترقی پر نظر رکھتے ہیں اگرچہ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ولیم کولبی نے اپنی ایجنسی کے نان آفیشل کور میں کام کرنے کی تردید کی تھی تاہم انہوں نے اس بارے میں جو چند الفاظ کہے وہ یہ ہیں میں اس موضوع پر کچھ نہیں کہہ سکتا یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے اپنے پرانے دوستوں کے برعکس میں اس کی کم تردید کرتا ہوں لیکن اگر امریکی کمپنیوں کے سربراہ غیرممالک میں اپنے دفاتر سی آئی اے کو دے دیں تو اس اقدام کی میں تعریف کروں گا اور وہ ایسا کریں گے کیونکہ وہ محب وطن ہیں۔ سی آئی اے اپنی ابتدا ہی سے بیرون ملک اپنے جاسوسی کے پروگراموں میں امریکی کمپنیوں کو استعمال کرتا رہا ہے سی آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمرل بوبی اے انمان نے کہا تھا کہ جب 1940ء کے اواخر میں ایجنسی نے نان آفیشل کور کا بہت زیادہ استعمال کیا چونکہ جاسوسوں کو امریکی سفارتخانے میں ٹھہرانا سستا کام تھا لہٰذا رقم بچانے کی خاطر 1960ء تک سی آئی اے نے نان آفیشل کور میں کام کرنے والے جاسوسوں کی تعداد کم کردی۔ ایڈمرل بابی کا مزید کہنا تھا کہ 1973ءمیں چلی کی بغاوت ظاہر ہونے پر اس پروگرام میں مزید کمی آگئی تاہم 1970ء میں رونما ہونے والے مختلف واقعات میں نان آفیشل کور کا استعمال ظاہر ہوتاہے نان آفیشل جاسوسوں کے استعمال کی تاریخ 1947ء میں صدر ہیری ٹرومین کے حکم پر بننے والی اس ایجنسی کے جتنی ہی پرانی ہے سی آئی اے کی ویب سائٹ تاہم اس حقیقت کی تصدیق کرتی ہے کہ امریکہ کی جانب سے غیرملکوں کی جاسوسی 19 صدی میں ابراہام لنکن کے دور سے کی جاتی رہی ہے سی آئی اے امریکی پالیسی بنانے والوں کو قومی سلامتی سے متعلق جاسوسی پر مبنی معلومات فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے اور کانگریس اور انتظامیہ اس کی سرگرمیوں کو نظرانداز کرتے رہے ہیں۔ 1998ء میں اس ادارے کا بجٹ 26,7 ارب ڈالر تھا 1997ء میں امریکہ کی انٹیلی جنس سرگرمیوں کا مجموعی خرچہ پہلی بار عوام کے علم میں لایا گیا جو 26,6 ارب ڈالر تھا جسے مالی سال 1998ء کے لئے بڑھا کر 26,7 ارب ڈالر کردیا گیا اس کے بعد آنے والے سالوں میں انٹیلی جنس کا بجٹ کلاسیفائیڈ قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,982 مراسلہ میں 8,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 49
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (25-02-11)
جواب

Tags
color, کمپیوٹر, گھر, گئی, ویب, واقعات, واشنگٹن, قید, چین, نظر, میڈیا, موت, الزام, انتظامیہ, امریکہ, جیل, دوست, زندگی, سال, شہر, شروع, عوام, علم, صابر, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شادی کا پیغام دینے والے میں اسے کوئي رغبت محسوس نہیں ہوتی کیا پھر بھی اسے قبول کرلے عبداللہ حیدر ازدواجی زندگی 2 04-03-11 08:05 PM
انسان کی جلد میں درد کو محسوس کرنے والا نظام پایا جاتاہے طارق اقبال دیگر تحقیقات 1 25-06-10 10:07 AM
جو ہم محسوس کرتے ہیں عدنان دانی شعر و شاعری 0 04-12-09 07:00 PM
مٹہ میں بمباری،خیبر ایجنسی میں جاسوس طیاروں کی پروازیں ابن جلال خبریں 0 17-10-08 03:42 PM
کراچی میں ون ڈے میچ نہ ہونے کا افسوس ہے، محمد علی شاہ خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 26-10-07 10:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger