واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


::: 2 سال میں 32 ارب روپے مالیت کے منصوبے مکمل کئے گئے،سٹی گورنمنٹ:::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-01-08, 12:32 PM   #1
::: 2 سال میں 32 ارب روپے مالیت کے منصوبے مکمل کئے گئے،سٹی گورنمنٹ:::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 03-01-08, 12:32 PM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی نے ناظم سید مصطفی کمال کے وژن کے مطابق گزشتہ 2سال کے دوران تقریباً 55 ارب روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ان میں سے 32 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا گیایا تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ کراچی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی کم مدت میں ترقیاتی منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام کرکے بڑی تعداد میں منصوبوں کو مکمل کیا گیاجن میں پانی وسیوریج، ورکس اینڈ سروسز، صحت، تعلیم، پارکس، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، رہائشی سہولتوں اور دیگر شعبہ جات کے منصوبے شامل ہیں جبکہ 2.1 بلین یو ایس ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری شہر میں آئی ہے۔ 2 سال میں ناظم کراچی سید مصطفی کمال کی قیادت میں سٹی حکومت نے کراچی کا پہلا ماسٹر پلان تیار کرانے کے بعد منظور کرایا ہے جبکہ کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ واٹر اینڈ سیوریج کے منصوبوں پر کثیر رقم خرچ کی جارہی ہے جو تقریباً 27 ارب روپے ہے کراچی کے صنعتی علاقوں میں پہلی مرتبہ ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگتسے انفراسٹرکچر ڈالنے کا کام شروع ہواناظم کراچی نے بلاتخصیص رنگ و نسل اور سیاست و زبان خدمت کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے پانی و سیوریج کے نظام کو درست کرنے کے لئے 5,5 کروڑ روپے ہر ٹاؤن کو دیئے جبکہ ہر یونین کونسل کو 96 لاکھ روپے دیئے گئے ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے کراچی کے شہریوں کو پہلی مرتبہ سٹیزن کمپلین اینڈ انفارمیشن سسٹم 1339 کا نظام دیا جو دنیا بھر میں ایک نیا نظام ہے اور جو ترقی یافتہ ممالک سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں موجود نہیں جہاں عام شہری کو اپنی شکایات براہ راست اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی سہولت دی گئی ہو ناظم کراچی نے ان دو سالوں میں نہ صرف کراچی گریٹر واٹر سپلائی K-iii پروجیکٹ کو وقت سے 6 ماہ پہلے مکمل کیا بلکہ آئندہ 50 سالوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے K-iv منصوبے کی بھی اسٹیڈی مکمل کرلی گئی جبکہ کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کراچی گریٹر سیوریج S-3 کا پی سی ون تیار کرکے وفاقی حکومت سے منظور کرایا گیا جس کی مالیت 8 ارب روپے ہے۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 333
Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, کراچی, مکمل, موقع, اعلیٰ, بہترین, سیاست, سال, شہر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خراب معاشی صورتحال ،ارکان پارلیمنٹ کے لاجز پر3ارب روپے خرچ ہونگے گلاب خان خبریں 0 20-01-11 05:52 AM
ممبئی میں قائداعظم کی اربوں روپے مالیت کی جائیداد پر بھارت کاقبضہ ALI-OAD خبریں 11 16-11-10 08:15 PM
رمضان سے ایک ماہ قبل ہی کروڑوں روپے مالیت کی اشیا خوردونوش ذخیرہ کرلی گئیں جاویداسد خبریں 2 15-07-10 12:18 PM
60سال سے ملک میں جمہوریت کوپنپنے نہیں دیا گیا، جسٹس افتخار تفسیر حیدر خبریں 0 18-02-09 07:14 PM
شاہ رخ نے روی چوپڑہ سے ایک کروڑ روپے مالیت کی کار لینے سے انکار کر دیا عبدالقدوس فلمی دنیا 0 04-12-07 11:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger