|
2 وزراء الیکشن لڑ رہے ہیں، عام انتخابات شفاف تصور نہیں ہونگے، عالمی مبصر

17-12-07, 02:39 PM
اسلام آباد ( حنیف خالد وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع کے مطابق صدر پرویز مشرف اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) قاضی محمد فاروق کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ عالمی برادری 8 جنوری 2008ء کے عام انتخابات کو شفاف، غیر جانبدارانہ، منصفانہ تصور نہیں کرے گی جس میں نگراں وزراء بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ 2002ء کے عام انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر سے صدر پاکستان نے یہ انتظامی حکم جاری کرایا تھا کہ نگراں گورنر، نگراں وزیراعظم، نگراں وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ نگراں وزیر بھی عام انتخابات نہیں لڑ سکتے۔ 8 جنوری 2008ء کے عام انتخابات کے لئے ایسا کوئی حکم صدر پرویز مشرف نے چیف الیکشن کمشنر سے جاری نہیں کرایا۔ الیکشن کی مانیٹرنگ کرنے والے ایک بین الاقوامی گروپ نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ صوبہ سرحد کے مذہبی امور اور اوقاف کے وزیر پیر ڈاکٹر رضا زکوڑی نگراں کابینہ میں بھی بیٹھے ہیں اور وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 20 (لکی مروت) سے عام انتخابات بھی لڑیں گے۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں اور ان کو واپس نہیں لیا گیا۔ وہ حکومتی اثر و رسوخ سے کامیاب ہونے کی کوشش کریں گے۔ اسی طرح بلوچستان کابینہ کی خاتون وزیر برائے اقلیتی امور روشن خورشید بھروچہ نگراں حکومت کی وزیر ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری جو قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے لئے مخصوص دس اقلیتی نشستوں کے ریٹرننگ افسر بھی ہیں کے مطابق روشن خورشید بھروچہ کے کاغذات نامزدگی انہوں نے اس لئے منظور کئے ہیں کیونکہ آئین کے آرٹیکل (7)(227) کے تحت صرف نگراں وزیراعظم، نگراں وزیراعلیٰ عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے جب ان سے کہا گیا کہ 2002ء میں کتنے نگراں وزراء نے الیکشن لڑا تھا تو انہوں نے بتایا کہ صدر پرویز مشرف نے 2002ء کے الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر سے انتظامی حکم نامہ جاری کرا دیا گیا تھا کہ نگراں وزراء بھی الیکشن نہیں لڑ سکتے جبکہ جنوری 2008ء کے الیکشن کے لئے اب کوئی حکم جاری نہیں ہوا شاید کسی نے اس طرف توجہ مبذول نہیں کرائی۔ اس حوالے سے غیر ملکی مبصر گروپ کے رکن نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر کہا کہ نگراں حکومت میں شامل وزیر کو الیکشن لڑنے سے نہ روکا گیا تو ہماری رپورٹ واضح ہو گی اس سے صدر پرویز مشرف کی 15 دسمبر کی رات عالمی برادری کو الیکشن آزادانہ، منصفانہ اور شفاف کرانے کی یقین دہانی پر شکوک پیدا ہونگے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|