واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


200ڈالرز فی ٹن بیچی گئی گندم 511 ڈالر فی ٹن تک خریدی گئی

اس موضوع کے 0 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 303 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-08, 12:09 PM   #1
Senior Member
 
ابن ضیاء's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 304
کمائي: 6,099
ميرا موڈ:
شکریہ: 33
54 مراسلہ میں 97 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default 200ڈالرز فی ٹن بیچی گئی گندم 511 ڈالر فی ٹن تک خریدی گئی

200ڈالرز فی ٹن بیچی گئی گندم 511 ڈالر فی ٹن تک خریدی گئی

اسلام آباد (رپورٹ … حنیف خالد) وفاقی وزارت خوراک و زراعت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ آج پاکستان کے پاس 21 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ ہے‘ 15 لاکھ ٹن درآمد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے‘ اس طرح 36 لاکھ ٹن گندم پاکستان کے پاس ہے جو 30 اپریل 2008ء تک کی ضرورت کیلئے کافی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے حکم پر لاکھوں ٹن گندم 200 ڈالر ٹن کے حساب سے برآمد کردی گئی‘ آج پاکستان نے امریکا، کینیڈا سے تقریباً 5 لاکھ ٹن سفید گندم 511 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدی ہے۔ یوکرائن سے 450 ڈالر ٹن کے حساب سے 4 لاکھ ٹن گندم خریدی ہے۔ حالیہ فصل کے بعد 4 لاکھ ٹن گندم کی برآمد 200 ڈالر کے حساب سے کرکے موجودہ بحران کو جنم دیا گیا حالانکہ آسٹریلیا میں گندم 23 ملین ٹن کے ہدف کے بجائے 13 ملین ٹن پیدا ہوئی تھی‘ امریکا میں 25 فیصد کم گندم پیدا ہوئی تھی‘ امریکا سے 450 سے 460 ڈالر فی ٹن ایف او بی گندم خریدی گئی ہے‘ دبئی سے گندم منگوانے پر 30 ڈالر ٹن اور امریکا سے 60 ڈالر ٹن بحری جہاز کا کرایہ ادا کیا جارہا ہے۔ حکومت کے غلط فیصلے کی وجہ سے حکومت 300 ڈالر فی ٹن گندم پر سبسڈی دے گی۔ سروے کے دوران پنجاب کے محکمہ خوراک کے سیکریٹری یار احمد خان‘ ڈپی ڈائریکٹر رشید رازی نے بتایا کہ فلورملوں کو جتنی گندم یومیہ فراہم کی جارہی ہے وہ پنجاب کے عوام کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے‘ جون 2007ء تک نجی شعبے نے 12 لاکھ ٹن گندم سوا چار سے ساڑھے چار سو روپے من کے حساب سے خریدی‘ آج وہ 840 روپے من کے حساب سے گندم فروخت کرکے غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ گندم کے ذخیرہ اندوزوں نے 12 لاکھ ٹن گندم بینکوں سے قرضے لیکر خریدی‘ ان کو قرضے 31 جنوری تک واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے‘ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو حکم دے دیا ہے کہ وہ گندم کی خریداری کے قرضے لازماً 31 جنوری 2008ء تک واپس وصول کریں۔ وزارت خوراک و زراعت کے ایڈیشنل سیکریٹری راجہ شاہد حسین سے نمائندہ جنگ نے جب نئی فصل کے بارے میں انٹرویو کیا تو انہوں نے بتایا کہ گندم کی نئی فصل سے 24 ملین ٹن گندم کی پیداوار کا تخمینہ ہے۔ واضح رہے کہ آٹے کے بحران کی وجہ سے پاکستان میں آٹے کی گرانی کے 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ بلوچستان‘ سرحد‘ آزاد کشمیر‘ پنجاب کے بالائی علاقوں میں آٹا 500 روپے فی 20 کلو تک بکنے
ابن ضیاء آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن ضیاء کا شکریہ ادا کیا گیا
جان جی (09-06-08)
جواب

Bookmarks

Tags
فروخت, پاکستان, وزیراعظم, موجودہ, آج, اسلام, حکم, خون, دبئی, عزیز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کراچی، رینجرز نے گوداموں سے ہزاروں ٹن گندم 77/ملوں کو بھیج دیا ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 11:25 AM
آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے صوبوں کو 32 ہزار ٹن گندم جاری،یوٹیلیٹی اسٹورز کا ماہانہ کوٹا دگنا کرنے کا فیصلہ ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 01:27 PM
ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت93 ڈالر فی بیرل سے اوپر عبدالقدوس خبریں 0 24-12-07 05:32 PM
آٹے کی قلت دور کرنے کیلئے10لاکھ ٹن گندم درآمدکرنے کے انتظامات مکمل عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 03:24 PM
اس کے جاتے ہی یہ کیا ہو گئی گھر کی صورت فیصل شیخ شعر و شاعری 3 19-08-07 10:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger