واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


2007 کا کشمیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-01-08, 09:49 AM   #1
2007 کا کشمیر
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 04-01-08, 09:49 AM

2007 کا کشمیر

ریاض مسرور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، سرینگر





کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسل جاری رہا
سال دو ہزار سات کی شروعات فرضی جھڑپوں کے خلاف احتجاج اور ان میں ملوث پولیس افسروں و اہلکاروں کی گرفتاری سے ہوئی جبکہ یہ سال اگلے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر اختتام پزیر ہورہا ہے۔
اس دوران پاکستان کی سیاسی اتھل پتھل کے بعد یہاں کی علیٰحدگی پسند سیاست گویا سرد پڑگئی اور ہندنوازوں کے لہجہ میں نمایاں سختی آگئی۔

سال کی شروعات میں جہاں ہندوستان کے سابق وزیرداخلہ مفتی محمد سعید کی پارٹی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی یا پی ڈی پی نے فوج کی تعداد میں کمی کو لے کر سیاسی ماحول میں حرارت پیدا کر دی وہیں دسمبر میں سابق وزیر اعلیٰ ڈاکڑ فاروق عبداللہ نے اُنیس سو سینتالیس میں اُس وقت کے مہاراجہ ہری سنگھ اور حکومت ہندکے مابین ہوئے مبینہ الحاق پر سوال آٹھایا۔

حالیہ دنوں ہوئی کئی تقریبات پر بولتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا’ اگر کشمیری لوگ اسی طرح فوج کے ہاتھوں مارے جاتے رہے تو ہمیں سینتالیس میں ہوئے الحاق کے بارے میں دوبارہ سوچنا پڑے گا‘۔

واضح رہے فاروق عبداللہ کو ان کی پارٹی نے پہلے ہی اگلے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے پروجیکٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔

مفتی محمد سعید کی پارٹی پی ڈی پی نے فوج کی تعداد میں کمی کو لے کر سیاسی ماحول میں حرارت پیدا کر دی

مفتی سعید کی پارٹی گو کہ اقتدار میں کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کی حلیف ہے، لیکن اس نے بھی آئیندہ انخابات کے مدنظر علیٰحدگی پسندوں سے ملتے جلتے نعرے بلند کرنا شروع کردیے ہیں۔

اکثرسیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ پاکستان کے سیاسی بحران کے رہتے یہاں کی ہندمخالف قیادت کو سخت سیاسی مقابلے کا سامنا ہے۔

کالم نویس شیخ مختار احمد کے خیال میں دوہزار آٹھ میں ہندنواز لیڈروں کی یہ کوشش رہے گی کہ ’تحریک اور حکومت سازی‘ ایک ہی سکّہ کے دو رُخ قرار دیے جائيں۔اس طرح آنے والا سال یہاں کی علیٰحدگی پسند قیادت کے لیے ایک نظریاتی چیلینج کی حیثیت رکھتا ہے۔

مسٹر احمد کہتے ہیں’جذبات کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ لیکن پاکستان کی سیاسی صورتحال اور یہاں کی مسلح مزاحمت کے تئیں مشرف حکومت کی نئی پالیسی کے رہتے اگرتحریکی قیادت اپنا مؤقف طے کرنے میں ناکام ہوئی تو ان جذبات کو ہندنواز ضرور ہائی جیک کرینگے۔ اور ایسا ہماری تحریک میں ہوا ہے‘۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے سابق نائب وزیرخارجہ اور نیشنل کانفرنس کے صدر عمرعبداللہ نے کئی حلقوں کی مخالفت کے باوجود لندن میں حالیہ دنوں مسئلہ کشمیر سے متعلق منعقدہ عالمی کانفرنس میں علیٰحدگی پسند نمائندوں کے شانہ بہ شانہ شرکت کی۔ عمر اور دوسرے ہندنوازوں نے سال دوہزار سات کے دوران کئی مرتبہ پاکستان، امریکہ اور لندن میں علیٰحدگی پسندوں کے ہمراہ مختلف مباحثوں اور سیمیناروں میں شرکت کی۔

ڈاکڑ فاروق عبداللہ نے اُنیس سو سینتالیس میں اُس وقت کے مہاراجہ ہری سنگھ اور حکومت ہند کے مابین ہوئے مبینہ الحاق پر سوال آٹھایا

تاہم علیٰحدگی پسند قیادت اس صورتحال کو اپنے لیے چیلینج نہیں سمجھتی۔ ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ الگ الگ سطحوں پر مذاکرات کی حامی حریت کانفرنس کے سینئیر رہنما پرفیسر عبدالغنی بٹ نے بی بی سی کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران بتایا ’ ہم لوگ مشاورت کے خلاف نہیں ہیں، ان کا یہ کہنا ہے غلط ہے کہ ہندنواز ہماری جگہ لے لیں گے۔ جو لوگ کل تک بھارت کے گیت گا رہے تھے اگر آج وہ لوگ بھی وہی بات کہتے ہیں جو ہم کہہ رہے ہیں تو یہ تحریک کی فتح ہے‘۔

پروفیسر بٹ پاکستان کی سیاسی صورتحال کو بھی الگ زاویئے سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے’ پاکستان کی اندرونی صورتحال کبھی بھی کشمیر پر اثرانداز نہیں ہوئی ہے۔ اُنیس سو اکہتر میں تو پاکستان دو لخت ہوگیا تھا، تب تک کشمیر میں پتھر چلتے تھے پھرگولیاں چلنے لگیں‘۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 253
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پسند, ڈاٹ, لوگ, لندن, آج, امریکہ, اردو, اعلیٰ, خلاف, سیاست, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آفس 2007 ہادی Ask Experts ماہرین کی رائے 14 21-05-09 06:56 AM
::: سال 2007 کے خوشگوار ترین لمحات ::: ابو کاشان گپ شپ 4 08-01-08 08:15 AM
دسمبر 2007 کے اہداف منتظمین خاص آفرز اور اعلانات 35 05-01-08 07:45 PM
2007: جوہری تنازعہ کا برس خرم شہزاد خرم خبریں 0 04-01-08 09:46 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger