واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


2008ء کے آخرتک پاکستانی صدر دستبردارہوجائینگے،فنانشل ٹائمزکی پیشگوئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-01-08, 10:48 AM   #1
2008ء کے آخرتک پاکستانی صدر دستبردارہوجائینگے،فنانشل ٹائمزکی پیشگوئی
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 01-01-08, 10:48 AM

2008ء کے آخرتک پاکستانی صدر دستبردارہوجائینگے،فنانشل ٹائمزکی پیشگوئی



لندن(جنگ نیوز)ایک برطانوی روزنامے نے منگل سے شروع ہونے والے نئے عیسوی سال 2008کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں کی ہیں جس میں یہ پیشگوئی بھی شامل ہے کہ پاکستانی صدر 2008ء کے آخرتک دستبردار ہوجائیں گے جبکہ اس دوران امریکی سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن نومبرکے صدارتی انتخابات جیت کر امریکی صدر بن جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی روزنامے فنانشلٹائمز نے پیر کو اپنی ایک رپورٹ میں سال2008کے بارے میں بعض اہم باتوں سے متعلق پیشگوئیاں کی ہیں۔پاکستان کے حوالے سے رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ 2007کے طوفانی سال کے آخری دنوں میں بے نظیر بھٹو کے قتل نے سب کچھ ہلاکر رکھدیا ہے اور صدر پرویز مشرف کو سال2008 میں اس سے بد ترصورتحال کا سامنا کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج اور امریکہ میں صدر پرویز مشرف کی حمایت کرنے والے شاید یہ نتیجہ اخذ کریں کہ ان کی شخصیت بہت زیادہ داغدار ہے اوریہ صورتحال ان کی مزید حمایت کے حصول میں تقسیم کاباعث ہو۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے بہتر موقع کوئی اور نہیں ہوسکتا کہ اس سال کے آخر تک صدر پرویز مشرف عہدہٴ صدارت پر نہ رہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سال امریکہ میں نومبر کے صدارتی انتخابات میں سینیٹر ہیلری کلنٹن کی کامیابی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق اگرکوئی بڑا الٹ پلٹ نہ ہوا توڈیموکریٹس کی نامزد امیدوار ہیلری کلنٹن یہ انتخابات جیت جائیں گی اورموجودہ (بش )انتظامیہ کے بڑے پیمانے پر غیرمقبول ہونے کی وجہ سے ہیلری کلنٹن اس عہدے کی امیدوار ہونگی جبکہ ان کے مخالف صدارتی امیدوار بارک اوبامہ کی حمایت میں اضافے کے حوالے سے کسی بڑی پیشرفت کا امکان نہیں۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 257
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, نیوز, موقع, انتظامیہ, امریکہ, بے نظیر, جیت, سال, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کو درپیش مسائل کی وجوہات میں ہم پاکستانیوں کا کردار ناصر نعمان میرا پاکستان 5 31-07-10 06:36 PM
امريکی قوم سے صدر اوبامہ کا خطاب -افغانستان اور پاکستان میں پیش قدمی کا راستہ Fawad سیاست 12 04-12-09 05:47 PM
پاکستانی سیا ستدانوں کی پیروڈی راشد احمد سیاست 1 16-08-09 12:07 PM
سال 2008ء میں پاکستانی ادبی و ثقافتی دنیا سے رخصت ہونے والی شخصیات چیتا چالباز میرا پاکستان 1 01-01-09 07:51 PM
پاکستان میں یکم اگست 2008ء کو سورج گرہن ہوگا وجدان خبریں 2 30-07-08 03:12 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger