واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


30روزہ مدت پنجاب کابینہ کے قیام کے بعد شروع ہوئی، رکن کمیٹی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-04-08, 01:55 PM   #1
30روزہ مدت پنجاب کابینہ کے قیام کے بعد شروع ہوئی، رکن کمیٹی
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 23-04-08, 01:55 PM

30روزہ مدت پنجاب کابینہ کے قیام کے بعد شروع ہوئی، رکن کمیٹی
اسلام آباد (طارق بٹ) زرداری اور نواز شریف کی قائم کردہ 6 رکنی کمیٹی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے اختیارات میں شدید کمی، مدت ملازمت اور ریٹائرمنٹ کی عمر کے تعین جیسے معاملات پر غور کریگی۔ مذکورہ کمیٹی میں شامل ایک رکن نے ”دی نیوز“ کو بتایا کہ مری اعلامیے میں دی گئی 30 روزہ مدت منگل کو پنجاب کابینہ کے قیام کے بعد شروع ہوئی ہے کیونکہ اب وفاقی و صوبائی تمام حکومتوں کی تشکیل مکمل ہو گئی ہے۔ مذکورہ رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ عام طور پر پایا جانے والا یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ججوں کی بحالی کیلئے دی گئی مہلت 30 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ بات تو بالکل واضح ہے کہ ہم کسی الٹی گنتی یا ڈیڈ لائن کو تسلیم نہیں کرتے اور اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے عملی سوچ اپنانا ہو گی۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مذکورہ رکن کی بات چیت سے قبل خود آصف زرداری یہ واضح کر چکے تھے کہ معزول ججوں کی بحالی کیلئے اعلان مری کے مطابق 30 اپریل کی ڈیڈ لائن کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ وکلاء رہنماؤں نے اس موقف کو فوری طور پر مسترد کر دیا۔ کمیٹی کے رکن نے کہا کہ چیف جسٹس کے پاس اتنی بے لگام طاقت بھی نہیں ہونی چاہیے کہ وہ جو چاہیں کرتے پھریں۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کے اختیارات کو استعمال کرنے کے لئے 4 یا 5 ججوں کی ایک کمیٹی موجود ہونی چاہیے۔ اس سے ایک مناسب توازن قائم ہو جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے گا کہ کوئی فرد واحد اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کر سکے۔ مذکورہ رکن نے کہاکہ کمیٹی ایک جامع پیکیج تیار کریگی۔ جس میں عدلیہ سے متعلق تمام مسائل کا حل موجود ہوگا۔ لہٰذا اس کام کے لئے اہم ترین گروپ یعنی وکلاء برادری سے بھی مشاورت کی جائیگی تاکہ کمیٹی جس پیکیج کو بھی حتمی شکل دے وہ ہر خاص و عام کے لئے قابل قبول ہو۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی اپنے رہنماؤں کے غور کیلئے ایک شاندار دستاویز تیار کرے گی جو بعد ازاں فیصلہ کریں گے کہ مذکورہ پیکیج قابل قبول ہے یا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کمیٹی کے اراکین کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی گئی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 277
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, نواز شریف, مکمل, مسائل, آصف زرداری, حل, روزہ, زرداری, سپریم, شاندار, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہنگائی، بے روزگاری: سال کے دوران 380 افراد نے خودکشی کرلی چیتا چالباز میرا پاکستان 0 01-01-09 08:52 AM
سینٹ قائمہ کمیٹی نے پہلی بار ڈی جی، آئی جی کو طلب کرلیا عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:57 AM
اسلام آباد، دعوت اسلامی کا تین روزہ اجتماع آج شروع ہوگا عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:57 AM
’چارٹر آف ڈیمانڈ‘ کمیٹی کا اجلاس شروع چاچا کمال سیاست 0 04-12-07 04:07 PM
آغاز کی بجائے اختتام سے شروع ہونے والا کالم!,,,, روزن دیوار سے …عطاء الحق قاسمی خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:21 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger