واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


35لاکھ متاثرہ افراد تاحال گندہ پانی استعمال کررہے ہیں‘ اقوام متحدہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-08-10, 03:16 AM   #1
35لاکھ متاثرہ افراد تاحال گندہ پانی استعمال کررہے ہیں‘ اقوام متحدہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 27-08-10, 03:16 AM

متاثرین کی بڑی تعداد گندے پانی میں پھنسی ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں‘ مارٹن موگوانجے


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) یونیسف اور اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی کوشش سے سیلاب زدہ علاقوں میں 25لاکھ افراد تک صاف پانی کی فراہمی ممکن کردی ہے جبکہ ابھی تک 35لاکھ افراد گندہ پانی استعمال کررہے ہے۔ اقوام متحدہ کے چیف کوارڈینیٹر مارٹن موگوانجے نے بتایا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد ابھی تک انتہائی گندے پانی میں پھنسی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے جراثیمی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ یونیسف نے اب تک 750000 افراد تک صاف پانی فراہم کیا ہے جبکہ 18لاکھ افراد کو دیگر امدادی اداروں نے صاف پانی فراہم کیا ہے۔ یونیسف کی کیرن ایلن نے بتایا کہ ابھی تک لاکھوں افراد صاف پانی سے محروم ہیں ان تک صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے کوششیں جاری ہیں۔ ابھی کیرن ایلن نے بتایا کہ موجودہ ہفتہ میں یونیسف نے پانی صاف کرنے کے 13یونٹ فراہم کئے ہیں۔ جن کو پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں نصب کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 325000 افراد تک ضروری کٹس فراہم کی ہیں۔ اسکے علاوہ 268000 بکیٹس 78000جیری کیس اور 76000 صابن دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانی والے علاقوں میں پیچس کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے پال گارووڈ نے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں مسائل کی وجہ سے صحت کو چیلنج پیدا ہورہے ہیں۔ عالمی اداروں کی طرف سے انسانی آبادی کو مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے اقدامات ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 32لاکھ افراد کو صحت کے مراکز سے ادویات مل سکی ہیں۔ اس کے علاوہ ملیریا کے بھی 65ہزار مریض ریکارڈہوئے ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی کی خبر
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,983 مراسلہ میں 8,242 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 101
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کوشش, کوششیں, کردیا, پیدا, وجہ, چیف, موجودہ, مل, ملیریا, ممکن, مسائل, آبادی, اقوام متحدہ, اداروں, اسلام, استعمال, خبر, خصوصی, ضروری, عالمی, صاف, صابن, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایکسل میں‌ ٹول ٹپ کا استعمال کیسے ؟ ابوسعدقاسمی Ask Experts ماہرین کی رائے 3 15-11-10 02:59 PM
تولیے کے استعمال میں احتیاط بیماری سے بچنے میں‌معاون جاویداسد گھر اور گھرداری 0 18-10-10 10:55 PM
کہیں آپ کا شناختی کارڈ نمبر ملک دشمن تو نہیں‌استعمال کر رہے؟ عبدالقدوس خبریں 12 18-09-09 08:29 PM
تصمیم میں‌اب نستعلیق اسپورٹ! arifkarim سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 0 18-04-09 02:52 AM
’استعفوں کی کوئی اہمیت نہیں‘ چاچا کمال خبریں 0 17-09-07 12:36 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger