|
48پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کوبھی تعینات کیا جائے گا‘ نگراں وزیر داخلہ

09-12-07, 04:27 PM
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد نوازخان نے کہا ہے کہ فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ہر وقت تیار ہے‘ ملک میں 8 جنوری 2008ء کوہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اب تک کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں تاہم حساس علاقوں اور پولنگ اسٹیشنوں پر قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ فوج کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ وہ ہفتہ کی صبح پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹر کورنگی میں پاکستان کوسٹ گارڈز ریکروٹس کے 30 ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے گارڈ آف آنرز کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کوسٹ گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمدجاوید اقبال نے بتایا کہ کوسٹ گارڈز نے رواں برس اب تک مختلف کارروائیوں کے دوران 86 اسمگلرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8 ہزار کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|