واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


55 مشتبہ امریکی پاکستان میں موجود، حکام کو ریمنڈ جےسے جاسوسوں کی تلاش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-03-11, 06:39 AM   #1
55 مشتبہ امریکی پاکستان میں موجود، حکام کو ریمنڈ جےسے جاسوسوں کی تلاش
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 12-03-11, 06:39 AM

سرکاری حیثیت میں داخل ہونے والوں میں سے بعض کے سراغ گم، نرم ویزا پالیسی کا فائدہ اٹھایا گیا
اسلام آباد (انصار عباسی) ریمنڈ ڈیوس کے واقعہ کے بعد سے پاکستانی حکام نے 55 ایسے امریکی عہدےداروں کی نشاندہی کی ہے جو کسی سرکاری حیثیت میں پاکستان میں داخل ہوئے لیکن بہت سے کیسز میں وہ مشتبہ رہے ہیں جبکہ بعض کے توسراغ ہی گم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کو شبہ ہے کہ وہ امریکی جاسوس ہیں جنہوں نے گزشتہ برس حکومت پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی نرم ویزا پالیسی کا فائدہ اٹھایا اور جس پالیسی کے باعث وہ مناسب سیکورٹی کلیئرنس کے بغیر وزیرا حاصل کرنے اور پاکستان کاسفر کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ حتیٰ کہ آئی ایس آئی کو بھی اس امر کا کوئی علم نہیں ہے کہ ان امریکی عہدے داروں کی پاکستان آمد کا اصلی مقصد کیا تھا، جن میں سے بہت سے افراد کے بارے میں یہ شبہ موجود ہے کہ وہ تاحال پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ وہ کن لوگوں سے ملتے رہے ہیں، وہ کہاں ٹھہرتے رہے ہیں اور اس دوران کیا کرتے رہے ہیں؟ ایسے بہت سے سوالات پاکستانی حکام نے اپنے مفصل جائزوں میں اٹھائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ستمبر2010 سے فروری 2011 کے دووران واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بغیر سیکورٹی کلیئرنس کے مجموعی طور پر 1171 ویزے جاری گئے گئے۔ اس عرصے کے دوران ڈائن کورپ جیسی مذموم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی ملٹی پل انٹری ویزا جاری کئے گئے، ان افراد پر ملک کی سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس امریکی کمپنی کی سرگرمیاں بھی بلیک واٹر کی طرح دھوکا دہی پر مبنی ہیں۔ ڈائن کورپ کے کارکنوں پر الزام تھا کہ وہ سہالہ پولیس کالج میں بظاہر پولیس عہدیداروں کو تربیت دینے کے دوران کہوٹہ ایٹمی پلانٹ کی جا سوسی کررہے تھے اس لئے انہیں اس تربیتی عمل سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ریمنڈ ڈیوس کی جانب سے دہرے قتل کے بعد پاکستان بھر میں خطرے کی گھنٹی بجتی محسوس کی گئی اور ستمبر2010 سے لے کرفروری 2011 کے دوران واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانے سے جن 1171 امریکیوں کو ویزے جاری کئے گئے ان کی قانونی حیثیت پر متعلقہ وزارتوں کی معاونت سے سیکورٹی ایجنسیوں نے نظر ثانی کی اور مندرجہ ذیل افراد کے کیسز کو مشتبہ پایا۔ گلن مائیکل پرنس820227896 کو 90 روزہ سنگل انٹری ویزا دیا گیا آفیشل؛ اینڈریو جیرام 820444026 کو 90 روزہ سنگل انٹری ویزا دیا گیا آفیشل؛ مارسیو جوز سنفیگوز820161853 کو90 دن سنگل آفیشل، آفیشل محمد عثمان خان سروش نبیل حسین820633215، 820598350 کو 90 روز کا سنگل انٹری ویزا دیا گیا، اسائنمنٹ آفیشل بزنس مارک رسل ملز 820625491 کو 90 روزہ سنگل انٹری ویز، اسائنمنٹ آفیشل ماﺅریس ریف لانڈیز III 820238481 کو 90 روزہ سنگل انٹری ویزا، اسائنمنٹ آفیشل ڈیچ کے میٹا 820336226 کو ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا، آفیشل ڈیوڈ برک ہگ ورک 820513536 کو ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا، جیفری جوزف ہیمر820612259 کو ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا، آفیشل رچرڈ ٹوڈ ڈرمین 910148558 کو ایک سالہ ملٹی پل انٹری، آفیشل ٹوڈی لینرن گرے472901357 کوایک سالہ ملٹی پل انٹری، آفیشل، پال نکولس اسمارٹن، 4595345886، ایک سالہ ملٹی پل انٹری، آفیشل اورلینڈو گبریل رامیریز، 407025311، ایک سالہ سالہ ملٹی پل انٹری، آفیشل فریڈی ہوسٹن مچل لی، 465621858، ایک سالہ ملٹی پل انٹری، آفیشل روسیل ڈیوائن ماڈوکس 461091766، ایک سالہ ملٹی پل انٹری، آفیشل کوتیبیہ الڈانڈاخ 452161218، 6 ماہ ملٹی پل انٹری بزنس (ڈائن کور /ڈی اے) جون میک ایمک 135027568، 6 ماہ ملٹی پل انٹری آفیشل (یو ایس جی) ڈیوڈ ایلن ہارپر 441069356، 6 ماہ ملٹی پل انٹری، آفیشل (یو ایس جی) مائیکل روسل نیوٹ 820537359، ایک سالہ ملٹی پل انٹری آفیشل نذیر حسین ارشد 820675132، 90دن سنگل انٹری، آفیشل برائن فریڈرک شیلنگ 820528704 ایک سالہ ملٹی پل انٹری، آفیشل ولیم لی اوئنتنگر 820406289، 90دن ڈبل انٹری، آفیشل اسٹیون انتھونی لامر ولیمز 820505235، 90دن ڈبل انٹری آفیشل مائیکل لی ویبر 820514813، 90 دن ڈبل انٹری آفیشل، رالف لوئس لوئس شو 78046096، 90 دن سنگل انٹری آفیشل انتھونی ایلن اینڈرسن، 820667708 ایک سالہ ملٹی پل انٹری، اسائمنٹ اسٹیفن روبرٹ ہوڈ، 820673610، ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ مائیکل ویلرڈ ہوگس 820667704 ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ الیگزینڈر ڈونلڈ میخ 820667709ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ جیمز کلیفورڈ روبرٹ 820683039، ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ ایڈورڈ ولیم اسمتھ 820673609 ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ، گلبرٹ ارنسٹ زونیگا 820667710 ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ، ٹومی فورسٹ جیمز سینئر، 820377306 ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ جیمی روس ولیمز 820441559، ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ لوکس مائیکل کراسوواسکی 900038074، ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ ولیم پیٹرک برنس، 910126866 ایک سالہ ملٹی پل انٹری، اسائمنٹ فرنک کے مورس 910046912 ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ جوشوا جون میئر 910097094، ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ کول وائن اسمتھ 910118187، ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ میتھیس میرن کوٹرائیڈ بوہم 910125390 ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ جیسن ایڈورڈ بیرلے، 910118182 ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ برابفورڈ چیز ہوپ ویل 910144261، ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ جون سی ہبیرل 910153705 ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ کریگ ایلون جونسن 301470647 ایک سالہ ملٹی پل انٹری آفیشل تھیوڈور لی شینک جونیئر 820679986 ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ پیٹرک ڈومینیک ہیرس 820667701ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ مائیکل ڈینیل بریڈی 820709204 ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ ولیم پیٹر کاﺅچر 820709203 ایک سالہ ملٹی پل انٹری، اسائمنٹ ایڈورڈ شاون گوسی 820709202ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ ڈینس مائیکل ہیرینگٹن 820709201 ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ تھامس رچرڈ ہتھاوے جونیئر 820709400 ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ کیتھ ایون ہتوری 820709399ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ جورج اوٹس ولیمز 820709398ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ کریگ ایلون جونسن 820709397ایک سالہ ملٹی پل انٹری اسائمنٹ ویزا دیا گیا۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان البرٹو روڈریگوئز سے جب اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ سرکاری ویزوں پر پاکستان کا دورہ کرنے والے عہدے داروں کا امیگریشن ریکارڈ نہیں رکھتا۔ اس قسم کا ریکارڈ حکومت پاکستان کے پاس ہونا چاہئے، ان کے مطابق حکومت پاکستان ہی یہ بتانے کےلئے بہتر پوزیشن میں ہے کہ کو ئی امریکی سرکاری عہدیدار کب پاکستان آیا اور کب واپس گیا۔ اگرچہ البرٹو کو 55 امریکی عہدیداروں کے مشتبہ ہونے کے کیس کے حوالے سے معلومات نہیں دی گئیں لیکن انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو سرکاری حیثیت یا اسائنمنٹ ویزا دیا گیا ہے تو ان کا اعلان سفارتخانے سے جاری ہوا ہوگا اور اس کے علاوہ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت بھی دی جاتی ہے۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,983 مراسلہ میں 8,242 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 42
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کالج, گئی, پولیس, پلانٹ, پاکستان, پاکستانی, واشنگٹن, نظر, مقصد, ملک, متعارف, مطابق, الزام, اصلی, تلاش, جیسی, ریکارڈ, روزہ, سال, طور, علم, عباسی, عثمان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
BLAکے تخلیق کنندہ روسی جاسوسوں سے موجودہ حالات پر گفتگو حیدر بلوچی فورمز 12 20-01-11 10:49 PM
وہ ہنسا اور ہنستا ہی چلا گیا: KGBکے حقیقی جاسوسوں سے پاکستان پر گفتگو حیدر خبریں 8 28-08-09 07:42 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 08:36 AM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger