|
65ء کی جنگ میں طیارہ گرانے والے پاکستانی افسر کی معذرت، بھارتی پائلٹ کی بیٹی نے قبول کرلی

12-08-11, 03:21 AM
نئی دہلی (جنگ نیوز) 65ء کی جنگ میں طیارہ گرانے والے پاکستانی افسر کی معذرت بھارتی پائلٹ کی بیٹی نے قبول کرلی، تفصیلات کے مطابق بھارتی پائلٹ کی بیٹی نے پاکستان فضائیہ کے پائلٹ کی طرف سے 1965ء کی جنگ کے دوران اس بھارتی طیارے کو مار گرانے پر جس کو ان کے والد اُڑا رہے تھے معافی مانگنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستان ایئر فورس کے سابق فلائنگ آفیسر قیس حسین نے 5 اگست 2011ء کو بھارتی پائلٹ کی بیٹی فریدہ سنگھ کو ایک تعزیتی ای میل کی تھی۔ قیس حسین کی اس ای میل کی خبر ’دی نیوز‘ اور ’امن کی آشا‘ نے 9 اگست کو شائع کی اور اسے عوام میں بھرپور پذیرائی ملی۔ فریدہ سنگھ نے پاکستانی فضائیہ کے پائلٹ کی معافی قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ حالتِ جنگ میں پیش آیا۔ فریدہ کے والد جہانگیر انجینئر وہ بھارتی جہاز اُڑا رہے تھے جو اپنے مقررہ راستے سے بھٹک کر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ فریدہ سنگھ کے نام ایک خط میں انہوں نے لکھا کہ وہ سب لوگ جو اس مشن میں شریک تھے انہیں یہ خبر سن کر شدید افسوس اور ندامت ہوئی۔ فریدہ سنگھ نے کہا کہ انہیں یہ خط موصول ہونے پر شدید حیرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی موت نے ان کی زندگی تبدیل کردی تھی۔ انہوں نے جوابی خط میں تحریر کیا کہ والد کی موت کے بعد انہیں جن مشکلات کا سامنا رہا اس دوران انہیں کبھی اس شخص سے نفرت محسوس نہیں ہوئی جس نے ان کے والد کا طیارہ مار گرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد ایک ماہر پائلٹ، قائدانہ صلاحیتوں کے مالک تھے۔ فریدہ سنگھ نے ای میل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کے اس اقدام کو سراہتی ہوں کیونکہ یہ قدم اٹھانا واقعی آسان نہیں تھا۔‘
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,983 مراسلہ میں 8,242 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|