واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


70 لاکھ غریبوں کی خریداری کیلئے بینظیر کارڈز دیں گے،زرداری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-05-08, 02:08 PM   #1
70 لاکھ غریبوں کی خریداری کیلئے بینظیر کارڈز دیں گے،زرداری
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 31-05-08, 02:08 PM

70 لاکھ غریبوں کی خریداری کیلئے بینظیر کارڈز دیں گے،زرداری




اسلام آباد( ایجنسیاں) پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف کو رخصت کرنا کا فیصلہ پارلیمنٹ اور عوام نے کرنا ہے ۔ وکلا کے لانگ مارچ کا اسلام آباد میں خیر مقدم کریں گے۔ جنوبی ایشیا کھلی مارکیٹ کا مرکز ہونا چاہئے۔ 70 لاکھ غریبوں کو خریداری کیلئے بینظیر کارڈ دیئے جائیں گے ،صدر کی رخصتی کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا، میں مذاکرات کے ذریعے قومی امور حل کرنا چاہتاہوں، (ن) لیگ ہنگامی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، آئینی پیکج حتمی مرحلے میں ہے ، بینظیر کے قتل کی تحقیقات کیلئے درخواست اقوام متحدہ کو بھجوا دی ، امریکا سے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہونا چاہئیں ،خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو اور سوشلسٹ انٹرنیشنل پیسیفک سیمینار کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ آصف زرداری نے کہاکہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونگے۔ قبائلیوں سے امن بات چیت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے حکمران اتحاد میں کوئی دراڑ نہیں ۔ آئینی پیکج کے ذریعے سول سوسائٹی ماڈرن اور لبرل بن جائیگی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو صرف سیکورٹی تعاون تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ دوطرفہ تعاون کو وسیع البنیاد بنانے کی ضرورت ہے، خطہ میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرنا ہو گا۔ ”واشنگٹن ٹائمز“ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک کثیرالجہتی سوچ کے ذریعہ انتہا پسندی پر موثر طریقہ سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ا مریکہ کے تعلقات صرف فوجی تعاون تک محدود رکھنے کی بجائے مشترکہ اقدار کے فروغ اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہونے چاہئیں۔ اگر مغرب ہمارے لئے پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی، موثر معیشت، حقیقی تعلیمی نظام اور صحت کی بہتری کی سہولتوں کا کوئی منصوبہ تیار کرتا ہے تو ہماری سرحدوں کے اندر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرہ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے چیئرمین سین جوزف بڈن کی طرف سے اقتصادی امداد کے منصوبے کو سراہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ دیرینہ تنازعہ کشمیریوں سمیت تمام متعلقہ فریقین کی منشاء کے مطابق حل کیا جانا چاہئے کیونکہ خطہ میں حقیقی اور پائیدار امن کیلئے اس مسئلہ کا حل ضروری ہے۔ آصف علی زرداری نے توقع ظاہر کی ہے کہ قومی اسمبلی جون کے ختم ہونے سے قبل عدالتی اصلاحات کے پیکج پر غور کرے گی، حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتیں اس کی حمایت کریں گی،آئین کے مطابق تمام اختیارات واپس پارلیمنٹ کو سونپے جائیں گے۔ حکومتی اتحاد کے متعلق ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اس میں شامل جماعتیں مکمل اتفاق رائے پیدا کرنے پر رضا مند ہیں، جمعہ کو سوشلسٹ انٹر نیشنل ایشیاء پیسفک کمیٹی کے اجلاس کے بعد تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ ایشیاء پیسفک کمیٹی کی جانب سے بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے کے مطالبے کی حمایت پر تنظیم کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی ہم حقیقی جمہوریت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں مسائل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں جمہوریت کیلئے ہرقوت کے جذبات کی قدر کرتا ہوں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایک میچور پارٹی ہے اسی تصور کے تحت پارٹی کو آگے بڑھائیں گے صدر کے مواخذے کے بارے سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہاکہ عوام او رپارلیمنٹ جب چاہیں گے صدر کو رخصت کر دیاجائے گا۔ آئینی پیکج حتمی مراحل میں ہے پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے نواز شریف سے اجازت لیں گے دوسری جماعتوں اور پارلیمنٹ میں موجود ہم خیال جماعتو ں کو بھی آئینی پیکج کا مسودہ دیاجائے گا میڈیا کو بھی اس کا مسودہ فراہم کیا جائے گا مل کر فیصلہ کریں گے کہ کس تاریخ کو آئینی پیکج پیش کرنا ہے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے درخواست اقوام متحدہ کو بھجوا دی گئی ہے عملدر آمد کے مرحلے میں ہیں وزیر خارجہ اور حکومت پاکستان کا ایک اور نمائندہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کا اسلام آباد میں خیر مقدم کریں گے لانگ مارچ کے شرکاء کو پانی ، خوراک یا کسی اور چیز کی ضرورت ہوئی تو فراہم کریں گے شاید ہم لانگ مارچ والوں کو کھانے پر بلا لیں ۔ زیادہ گرمی ہوئی تو لانگ مارچ والوں نے اگر چاہا تو انہیں شکر پڑیاں لے جائیں گے انہوں نے کہاکہ میڈیا ہمیں معاملات طے کرنے دے ہمیں وقت دے ہم نے مل کر جمہوری جدوجہد کے ذریعے میڈیا کی آزادی حاصل کی ہے جمہوریت کی خاطر ایسے حالات اور زمینی حقائق پیدا نہ کئے جائیں تو غیر جمہوری قوتوں کیلئے مدد گار ثابت ہوں ۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 318
Reply With Quote
پرانا 02-06-08, 04:43 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,788
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: 70 لاکھ غریبوں کی خریداری کیلئے بینظیر کارڈز دیں گے،زرداری

واہ
اچھی معلومات دی ھے اپ نے جناب۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-06-08, 04:46 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,979
کمائي: 48,993
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: 70 لاکھ غریبوں کی خریداری کیلئے بینظیر کارڈز دیں گے،زرداری

بھائی ایک کارڈ میرے لیے بھی لے لینا
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-06-08, 08:51 AM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,356
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: 70 لاکھ غریبوں کی خریداری کیلئے بینظیر کارڈز دیں گے،زرداری

بھائی یہ غریبوں‌کو ملے گا ہم کو نہیں

غریب یعنی جس نے بنک سے کروڑوں قرض لیا ہو اور واپس کرنے کی ہمت نا ہو۔
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کارڈ, پوسٹ, پاکستان, واشنگٹن, وزیر, نواز شریف, مکمل, منصوبہ, مسائل, آج, آصف زرداری, اقوام متحدہ, امریکہ, بھائی, بے نظیر, جواب, حل, درخواست, علی, صحت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یر روز میرے خابوں میں شیراز احمد شاعری اور مصوری 2 15-07-09 12:04 PM
پاکستان کوئی لمیٹڈ کمپنی نہیں جو دیوالیہ ہو جائے،زرداری زین۔zf خبریں 0 10-10-08 12:32 PM
ڈکٹیٹر شپ کی باقیات نہیں چاہتیں کہ اسمبلی مدت پوری کرے،زرداری نوابشاہ عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:30 PM
عوامی قوت کے بل بوتے پر دھاندلی کے منصوبوں کو ختم کیا جاسکتا ہے،زرداری ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:09 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger