واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


8جنوری کو پولنگ اسٹیشن ویران رہیں گے،فراڈ الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائیگا،اے پی ڈی ایم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-12-07, 11:46 AM   #1
8جنوری کو پولنگ اسٹیشن ویران رہیں گے،فراڈ الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائیگا،اے پی ڈی ایم
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 25-12-07, 11:46 AM

پشین(نمائندہ جنگ+ایجنسیاں) 8جنوری کو فراڈ الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے گا، اس روز پولنگ اسٹیشن ویران رہیں گے۔ ہماری جدوجہد عدلیہ کی2نومبر والی پوزیشن کی بحالی، میڈیا کی آزادی اور پاکستان میں مکمل جمہوری نظام کے قیام کے لئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار پشین اسٹیڈیم میں آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے سے خطاب کرنے والوں میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود اچکزئی، جماعت اسلامی کے مرکزی امیر قاضی حسین احمد، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، صوبہ سرحد کے سابق سینئر وزیر سراج الحق، تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر شاہد قاضی، جے ڈبلیو پی کے مرکزی رہنما حاجی اشرف کاکڑ، بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہادی شکیل اور پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ شامل تھے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ8جنوری کے الیکشن فراڈ ہوں گے اور پرویز مشرف کے غیرآئینی اقدامات کو طول دینے کا باعث بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچوں کا گناہ یہ ہے کہ وہ بلوچ سرزمین کی نعمتوں پر حق مانگ رہے ہیں، اسی طرح گزشتہ60 سال سے پشتون وطن کی بجلی و پانی و دیگر وسائل کو لوٹا جارہا ہے۔ آئین کو فردواحد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے پاکستان کو دنیا کی ناکام ریاست بنا دیا ہے۔ ہماری جدوجہد ججوں کی مکمل بحالی، میڈیا کی آزادی اور مکمل جمہوری پاکستان کے قیام تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن، مفتی محمود کا فلسفہ بھول گئے اور غیرآئینی حکمرانوں کی نگرانی میں الیکشن قبول کرلیا افسوس کہ بعض سیاسی جماعتوں نے ذاتی مفادات کیلئے ملکی استحکام کو داؤ پر لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا بہانہ بنا کر ملک میں دائمی مارشل لا نافذ کیا گیا مگر12مئی کو کراچی شہر میں نہتے لوگوں پر فائرنگ کیا دہشت گردی نہیں تھی؟ انہوں نے پشتون عوام سے اپیل کی کہ وہ8جنوری کو الیکشن کا بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں اور متحد ہونے کا ثبوت دیں۔ جلسہ سے جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے پشتونخوا میپ کو پشین میں تاریخی جلسہ عام منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اسلام ہمیں عدل اور انصاف کا درس دیتا ہے۔ پشتون بلوچ رہنماؤں نے جس طرح ان کے ساتھ ظلم کی فریاد بیان کی میں اس سے مکمل متفق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی اور خودکش حملوں نے جنم لیا اور آج ایک مرتبہ پھر ہمارے فوجی حکمرانوں کے غیرآئینی، غیر شرعی اور ناروا اقدامات کی وجہ سے ملک دولخت ہونے کو ہے۔ ملک میں عدم استحکام ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ فوری طور پر صوبوں کو خودمختار بنایا جائے اور اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق تمام اقوام کا برابری کی بنیاد پرحق تسلیم کیا جائے۔ حقائق تسلیم نہ کئے گئے تو مزید تباہی اور بربادی ہوگی۔ نیشنل پارٹی کے صدر اور پونم کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ فراڈ الیکشن کے بائیکاٹ کا یہ پہلا جلسہ منعقد کرکے آپ لوگوں نے بائیکاٹ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ پشتون بلوچ عوام نے انگریز استعمار سے لیکر آج کے ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف حق کی آواز بلند کی ہے اور ہم حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے قربانی کا وقت آپہنچا ہے اور ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے غیور پشتون بلوچ عوام ثابت کریں گے کہ8جنوری کو پولنگ اسٹیشن ویران ہوں گے اور کسی نے زورزبردستی ووٹ ڈالنے کی کوشش کی تو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بی این پی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ جب بھی ظلم و جبر اور زیادتی کا بازار گرم ہوتا ہے تو عوام اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں، یہاں کے پشتون اور بلوچ عوام نے متحد ہوکر جدوجہد کا آغاز کیا ہے اور8جنوری کو الیکشن کا بائیکاٹ کرکے حکومت کی پالیسیوں پر عدم اعتماد ثابت کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں الیکشن میں حصہ لینا قوم سے غداری کے مترادف ہوگا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 308
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, وزیر, مکمل, آج, امیر, احتجاج, اسلامی, خودکش, خلاف, خان, سال, شہر, ظالم, صوبہ, صوبوں, صوبائی, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سٹیرائڈ بچوں کے لیے بھی اچھے نہیں پاکستانی شعبہ طب 2 15-10-10 04:15 PM
میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں سونیا ثانی Ask Experts ماہرین کی رائے 1 17-04-09 10:47 PM
نوید قمر چیئرمین نجکاری کمیشن مقرر،طارق کھوسہ ڈی جی نیشنل پولیس بیورو تعین عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:18 AM
شعیب سڈل آئی جی پولیس سندھ ،طارق لودھی ڈی جی آئی بی ہو نگے عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:37 AM
کنگز پارٹی ق لیگ کو ایوان صدر کے پولنگ اسٹیشن پربھی شکست عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 02:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger