واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


9اپر یل کا سانحہ آمر یت کے تحفظ کی گھناؤنی سازش ہے ،جماعت اسلامی کے تحت کا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-04-08, 07:37 AM   #1
9اپر یل کا سانحہ آمر یت کے تحفظ کی گھناؤنی سازش ہے ،جماعت اسلامی کے تحت کا
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 16-04-08, 07:37 AM

9اپر یل کا سانحہ آمر یت کے تحفظ کی گھناؤنی سازش ہے ،جماعت اسلامی کے تحت کا نفر نس کی قرارداد
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سانحہ 9/ اپریل کے حوالے سے ادارہ نور حق میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں منظور کی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ 9/ اپریل کا سانحہ آمریت کے تحفظ کی گھناؤنی سازش ہے اور اس کا مقصد جمہوریت کو ناکام بنانا ہے ۔ ان واقعات کی عدالتی تحقیقات اعلیٰ عدالتوں کے ان ججوں سے کرائی جائے جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا تا کہ ظالموں کو ان کے ظلم کی عبرت ناک سزا دی جاسکے۔ قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر پروفیسر غفور احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ 9 اپریل کی اعلی عدالتوں سے تحقیقات کروائی جائے‘ججوں کو فی الفور بحال کیا جائے‘ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظر بندی ختم کی جائے اور اگر مشرف مستعفی نہیں ہوئے تو ان کیخلاف بھی مواخذے کی تحریک پیش کی جائے ۔ کانفرنس سے مسلم لیگ(ن) کے سلیم ضیاء‘ نہال ہاشمی‘ اے این پی کے امین خٹک‘ نیشنل پیپلزپارٹی کے سید ضیاء عباس ‘ تحریک انصاف کے زبیر خان‘ جمعیت علمائے پاکستان کے صدیق راٹھور‘ اسلامی تحریک کے علامہ ناظر عباس تقوی‘ پی ڈی پی کے بشارت مرزا‘ پختون خواہ عوامی ملی پارٹی کے سکندر خان‘ سنی تحریک کے محمدمبین قادری‘ سندھ ہائی کورٹ بار کے سرورمحمد خان ‘ لیبر پارٹی کے عبدالسلام اور دیگر نے خطاب کیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے صدرہاشم پڈھیار ‘پی ڈی پی کے غلام صابر ‘ چوہدری سجاد‘ سید یوسف آغا اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب قیم مسلم پرویز نے ایک قرار داد بھی پیش کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں حب میں مقامی اخبار کے بیورو چیف خادم حسین کے قتل کی بھی شدید مذمت کی گئی اورمرحوم کی مغفرت ‘بلندی درجات اور انکے لواحقین وپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی گئی۔ پروفیسر غفور احمدنے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ آج پاکستان اندرونی طورپر شدید مشکلات سے دوچار ہے‘غربت ‘مہنگائی ‘بدامنی اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ عوام خودکشی کرنے پرمجبور ہیں ہم موجودہ حکومت سے معجزات کی توقع نہیں رکھتے مگر موجودہ حکومت عوام کی مشکلات میں کمی کرنے کے لئے اپنا کردار اداکرے۔ انہوں نے کہاکہ 18 فروری کے انتخابات میں عوام نے حیرت انگیز طورپر سیاسی بصرت کا اظہارکیاہے اورپرویزمشرف اور ان کے حواریوں کو بد ترین شکست سے دوچارکیا‘ صرف سندھ کے شہری علاقوں میں ایم کیوایم کو کامیابی ملی مگر اس کامیابی کی حقیقت سے بھی عوام اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مینڈیٹ حاصل کرنے اور تین بڑی جماعتوں کے اتحاد کے باوجود ان کے آپس کے بیانات میں تضاد ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے وزراء کا پرویز مشرف کے ساتھ چین کا دورہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ پروفیسر غفور احمد نے کہاکہ 9 اپریل کو کراچی میں بد ترین تشدد کیا گیا اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کی جانی چاہیے ‘ اس میں متحدہ کو بھی چاہیے کہ وہ دوسری جماعتوں پر الزام لگانے کے بجائے ان تحقیقات میں تعاون کرے۔ سلیم ضیاء نے کہاکہ کراچی میں رونما ہونے والے تمام واقعات انتہائی سنگین ہیں ان واقعات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سید ضیاء عباس نے کہاکہ ارباب رحیم اور شیر افگن پر حملہ حکومتی عناصر نے کروایا تھا اور اعتزاز احسن نے اپنی جان پر کھیل کر شیر افگن کی جان بچانے کی کوشش کی مگر اس کے باوجود آج وکلاء کو بدنام کیاجارہا ہے اور 9 اپریل کو زندہ وکلاء کو جلا دیا گیا۔امین خٹک نے کہاکہ آج اگر سانحہ 12 مئی کی تحقیقات مکمل کروائی جاتی تو 9 اپریل کا واقعہ رونما نہ ہوتا۔9 اپریل کا سانحہ‘ سانحہ 12 مئی کاتسلسل ہے۔ انہوں نے کہاک
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 267
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, واقعات, چین, نظر, مکمل, موقع, موجودہ, آج, آدمی, الزام, امیر, اسلامی, اعلیٰ, خودکشی, خان, زندگی, صابر, صبر, صدیق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا اچھی نیت سے بدعت نکالی جا سکتی ہے؟ عبداللہ حیدر ایمان 8 28-02-12 06:33 PM
مسلم قومیت کی بدعت عبداللہ آدم متفرقات 4 20-10-11 07:29 PM
این آر او، سراج درانی کی بریت کیلئے سماعت نہ ہوسکی عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:56 AM
بائیکاٹ نہ ہو تو چارٹر آف ڈیمانڈ کی 6 شرائط کی حمایت کرینگے، شجاعت عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:02 AM
نواز بینظیر ملاقاتوں سے کوئی فر ق نہیں پڑ تا،منشور مطالبات کا حشر میثاق جمہوریت سے بد تر ہو گا،شجاعت خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:02 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger