|
9 اپریل کو صدر پرویز کے اشارے پر آگ لگائی گئی،صدرکراچی بار

13-04-08, 08:54 AM
9 اپریل کو صدر پرویز کے اشارے پر آگ لگائی گئی،صدرکراچی بار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمودالحسن نے کہا کہ ہم پر یہ الزام لگایا جارہا ہے، کہ ہم نے اپنے ہی دفتروں کو آگ لگادی کیا ہم اپنے ہی دوستوں کے دفتروں کو آگ لگائیں گے، ملیر بار میں کون سے گروپ تھے جو وہاں آگ لگائی گئی، کیا ہم اپنی ہی کاروں کو جلائیں گے،9 اپریل کو سب کچھ پرویز مشرف کے اشارے پر کیا گیا ، دفاتر کو آگ لگائی گئی اور متعدد وکلا کو شہید کیا گیا۔وہ ہفتہ کو بار کونسل کے ہال میں وکلا سے خطاب کررہے تھے جنرل باڈی کے اجلاس سے پروفیسر غفور احمد سیکریٹری نعیم قریشی، سندھ بار کونسل، کے وائس چیئرمین مظفر لغاری، صلاح الدین گنڈہ پور، مشتاق جہانگری، یاسین آزاد، نائمہ افضال نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر غفور احمد نے کہا کہ انسانوں کو زندہ جلانا کھلی درندگی اور سفاکیت ہے۔وکیل رہنما اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن نے کہا کہ وکلا پر کھلے عام فائرنگ کی گئی ان کے دفاتر کو جلایا گیا متعدد وکلا شہید ہوئے پولیس اور فائر بریگیڈ تین گھنٹے کے بعد پہنچی یہ کس کے ایجنڈے پر کام کیا جارہا ہے، فیروز آباد میں 9 اپریل کو دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا ایک پر 13 ڈی جبکہ دوسرے کو چھوڑ دیا گیا۔ وکلا ایکشن کمیٹی جس میں سرکاری وکلا ہیں 5 نومبر ہی سے ایوان صدر کی سازش کے تحت وکلا تحریک کے خلاف کام کررہے ہیں۔ 9 اپریل کے واقعے کی تحقیقات جج سے کرائی جائے بار کے سیکریٹری نعیم قریشی نے کہا کہ وکلا پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں سرکاری ایکشن کمیٹی جس میں سب سرکاری ملازم ہیں انہوں نے وکلا کو زدوکوب کیا دفاتر اور گاڑیوں کو جلایا یہ ہماری تحریک کو نہیں روک سکتے انہوں نے کراچی بار کی جانب سے شہید ہونے والے وکلا کو سوا لاکھ فی کس سندھ بار کونسل فی وکیل 3-3 لاکھ روپے دے گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|