واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


Brain ڈرین کے بعد اب Money ڈرین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 17-06-11, 12:41 PM   #1
Brain ڈرین کے بعد اب Money ڈرین
حیدر حیدر آن لائن ہے 17-06-11, 12:41 PM
درجہ بندی: (1 votes - 5.00 average)

عدم تحفظ کے شکار پاکستانی ایک کھرب 80ارب روپے سے زائد سرمایہ ملائشیا منتقل کرچکے

کراچی (رپورٹ سہیل افضل) ملائشیا سیکنڈ ہوم پروگرام کے تحت گزشتہ 8/ سال میں پاکستانی ایک کھرب 80/ ارب روپے سے زیادہ کا سرمایہ ملائشیا منتقل کرچکے ہیں اس بات کا ا نکشاف بدھ کو ملائشین قونصل جنرل کی بریفنگ کے دوران ہوا،دریں اثناء قونصل جنرل برائے پاکستان خالد عبدالرزاق نے بدھ کو اپنے آفس میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں کہا کہ ملائیشیا نے مائی سیکنڈ ہوم پروگرام (MM2H) کے نام سے 2002ء میں ایک پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت 50/ سال سے کم عمر کے افراد کیلئے 3/ لاکھ ڈالر ملائیشیا منتقل کرنے / بینک اکاؤنٹ میں رکھنے پر 10/ سال تک ملائیشیا میں رہائش کے ساتھ دیگر سہولتیں دینے کی پیشکش کی گئی ہے، اس پروگرام کا رسپانس بہت اچھا رہا، پاکستان دنیا کے پہلے 10/ ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اس پروگرام میں دلچسپی لی ہے اور اب تک پاکستان سے تقریباً 700/ پاکستانی پروگرام کا حصہ بن چکے ہیں۔ ملائشین قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا حصہ بننے و الوں کی اکثریت کا تعلق کراچی سے ہے، ملائشین قونصل جنرل کی بریفنگ کی روشنی میں ہم نے پاکستانی کرنسی کے حساب سے جائزہ لیا تو یہ بات سامنے آئی کہ 2002ء سے اب تک ملائیشیا منتقل کئے جانے والے سرمائے کی مالیت ایک کھرب 80/ ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے اس صورتحال سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی خصوصاً اہل کراچی اپنے وطن میں عدم تحفظ کا شکار ہیں اور وہ کسی بھی حادثے کی صورت میں اپنے لئے متبادل انتظام کرکے رکھنا چاہتے ہیں۔ یہاں یہ بات بتانا بھی ضروری ہے کہ ملائشین قونصل جنرل نے یہ بات کسی منفی تناظر میں نہیں بتائی بلکہ ان کا موقف تھا کہ پاکستان مغربی ممالک کی نسبت اسلامی ملک کو ترجیح دے، انہوں نے پاکستان کو 2/ کھرب ڈالر کی حلال فوڈ مارکیٹ میں حصہ لینے کی بھی دعوت دی اور کہا کہ تھائی لینڈ مسلم ملک نہیں مگر حلال مارکیٹ میں نمایاں حصہ ہے، خالد عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان میں دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے بڑے پرکشش مقامات ہیں مگر سیاحت سے پاکستان فائدہ نہیں اٹھا رہا، ملائیشیا نے گزشتہ سال سیاحت سے 14.5 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا ہے۔ ملائیشیا کی کل آبادی 27/ ملین ہے جبکہ 2010ء میں یہاں آنے والوں کی تعداد 24.5 ملین رہی ہے ملائشین قونصل جنرل جو کہ اپنی مدت ختم ہونے کے بعد اسی ماہ پاکستان سے جدہ جارہے ہیں انہوں نے پاکستان کے بارے میں بڑے اچھے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان اپنے وسائل اور صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو۔

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
شکریہ: 52,552
11,185 مراسلہ میں 35,279 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 275
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-06-11), skjatala (18-06-11), فیصل ناصر (17-06-11), ھارون اعظم (17-06-11), wajee (17-06-11), احمد نذیر (17-06-11), شمشاد احمد (17-06-11)
پرانا 17-06-11, 07:12 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,609
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہر ملک ملکِ ما است، کہ ملکِ خدائے ما است۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-06-11), skjatala (18-06-11), احمد نذیر (17-06-11), حیدر (18-06-11)
پرانا 17-06-11, 09:17 PM   #3
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ان کی خواہش ہے کہ پاکستان اپنے وسائل اور صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو۔
ہزاروں خواہشں ايسي كہ ہر خواہش پہ دم نكلے
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-06-11), حیدر (18-06-11)
پرانا 17-06-11, 09:23 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,258
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امت مسلمہ کے افراد جغرافیائی حدود سے ما وراء ہوتے ہیں
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-06-11), حیدر (18-06-11)
پرانا 18-06-11, 12:42 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,198
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں اپنا کمپیوٹر لے کر ملائیشا جا رہا ہو
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-06-11), حیدر (18-06-11)
پرانا 18-06-11, 01:26 AM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

3 لاکھ ڈالر کتنے بنے ؟؟
مطلب ملیشیا کے یا یوایس ڈالر ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-06-11), حیدر (18-06-11)
پرانا 18-06-11, 09:13 AM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,078
شکریہ: 52,552
11,185 مراسلہ میں 35,279 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لگتا ہے فیصل بھائی، اپنے کاروبار کا حساب کتاب لگانے کا سوچ رہے ہیں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-06-11), فیصل ناصر (18-06-11)
پرانا 18-06-11, 10:14 AM   #8
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,979
کمائي: 48,993
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پاکستان سب سے اچھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ کل کے غم و عیش پہ کچھ حق نہیں رکھتا
جو آج خود افروز و جگر سوز نہیں ہے
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-06-11), فیصل ناصر (18-06-11), ھارون اعظم (18-06-11), راجہ اکرام (18-06-11)
جواب

Tags
brain, color, ہے۔, ہے،, کرتے, گئی, پہلے, پاکستانی, پروگرام, نام, میڈیا, ملک, منتقل, آبادی, اسلامی, جانے, حصہ, دنیا, سال, شروع, عبدالرزاق, عدم, صف, صورتحال, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Brain wajee Chit Chat 3 24-05-11 12:15 AM
Earn Money by Internet مونی کیرئر کی راہنمائی 10 02-04-10 01:41 AM
Brain ابو عمار Chit Chat 0 27-04-08 01:28 PM
Money money money-for INDIAN TEAM Ashfaq Ahmed Chit Chat 1 29-09-07 01:23 PM
brain The Great گپ شپ 14 25-08-07 08:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger