واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


Wishful thinking

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-01-08, 05:01 AM   #1
Wishful thinking
instafotos instafotos آف لائن ہے 27-01-08, 05:01 AM

زلزلہ کے دوران کشمیر یونیورسٹی کی دو زخمی طالبات بربریت کا شکار


آٹھ اکتوبر دوہزار پانچ کے زلزلے کے دوران کشمیر یونیورسٹی کی زخمی طالبات کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا والدین انصاف کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا کھا کر تھک گئے' وزیراعظم آزاد کشمیر بھی بچیوں کو بازیاب کرانے میں ناکام ہوگئے' لاپتہ بچیاں پاکستان میں گروہ کی قید میں ہیں' گروہ کے چار ملزمان کی گرفتاری کے باوجود مذکورہ طالبات کی برآمدگی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے' والدین نے بچیوں کی بازیابی کیلئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے مددکی اپیل کی جس پر الطاف حسین نے فوری کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ آٹھ اکتوبردوہزار پانچ کے قیامت خیز زلزلہ کے دورانکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں زیر تعلیم دو طالبات ظہیرہ خاتون دختر محمد غفور خان سٹوڈنٹ ایم ایس سی کیمسٹری ساکن دہاڑہ تحصیل روالاکوٹ،عذرا شریف دختر محمد شریف خان سٹوڈنٹ ایم ایس سی بیا لوجی سکنہ سون ٹوپہ تحصیل روالاکوٹ ضلع پونچھ زخمی ہوگئیں جنہیں راولپنڈی منتقل کیا گیا لیکن تاحال وہ لاپتہ ہیں۔ ا ن بچیوں کے والدین میں امید کی کرن اس وقت پیدا ہوئی جب ڈسٹرکٹ باغ سے تعلق رکھنے والی بچی فوزیہ اشرف چونڈہ (سیالکوٹ)سے بازیاب ہوگئی۔ اور اس بچی نے مذکورہ دونوں طالبات کی تصدیق کی کہ اس نے اُنہیں اس نیٹ ورک کے تحت مجبوری میں کام کرنے والی لڑکیوں میں دیکھا ہے فوزیہ اشرف نے ان بچیوں کی تصاویر دیکھ کرتصدیق کردی ۔ دس نومبر دوہزار سات کو ایک لڑکی ظہیرہ دختر محمد غفور نے اپنے کسی عزیز کو فون پر بتایا کہ وہ ظہیرہ بول رہی ہے۔ اسکے بعد اس کے ہاتھ سے کسی نے فون چھین لیا۔ بعد ازاں جب اس مو بائیل کوٹریس کیا گیا تو یہ نمبر بہاولنگر کا تھا۔ دونوں گمشدہ بچیوں کے ورثاء نے اس بابت وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کو درخواست دی مگر اس درخواست پر کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا۔ اور گمشدہ بچیوں کے والدین کا تجسس بڑھ گیا۔ آخر کار اُنہوں نے متحدہ قومی موومنٹکشمیر کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر کی وساطت سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بذریعہ درخواست مدد مانگی کہ ہماری بچیوں کی بازیابی کیلئے کردار ادا کیا جائے۔ اُدھر بازیاب ہونے والی کشمیری لڑکی فوزیہ اشرف کو جب تھانہ آر اے بازار راولپنڈی کے اے ایس آئی محمد صدیق نے لڑکے کے بھائی سے پندرہ ہزار روپے رشوت طلب کر کے چونڈہ سے برآمد کیا تو لڑکی والدین کے سپرد کرنے کی بجائے عدالت میں پیش کر کے اسکا ایک سو چوسٹھ کا بیان ریکارڈ کرا کے لڑکی کو ایک وکیل زاہد انور ایڈووکیٹ کی سپرداری میں دے دیا گیا۔ جہاں لڑکی کے ساتھ بربریت کا کھیل جاری رہا ۔ فوزیہ اشرف کو اغوا کرنے اور اڈہ چلانے کے دھندہ میں ملوث نائیکہ رفعت بی بی تاحال گرفتار نہیں ہو سکی۔ جبکہ ضمانت پر رہا ہونے والی دوسری نائیکہ شازیہ عرف تاج کا خاوند اشتہاری بتایا جاتا ہے۔ ادھر آزادکشمیر یونیورسٹی کی دو بچیوں کی بازیابی کیلئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ آزادکشمیر کے عوامی وسماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آٹھ اکتوبر دوہزار پانچ کے زلزلہ میں گم ہونے والی دیگر بچیوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

 
instafotos's Avatar
instafotos
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 78
شکریہ: 2
25 مراسلہ میں 56 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 420
Reply With Quote
جواب

Tags
کرن, پاکستان, وزیراعظم, قید, منتقل, اغوا, بھائی, تاج, تعلیم, تصاویر, حکم, خان, درخواست, زلزلہ, سردار, عدالت, عزیز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Weird Thinking !!! قیصرجی دلچسپ اور عجیب 1 26-02-09 08:39 AM
A Guide For Creative Thinking knraja English Literature and Books 0 07-09-08 07:09 AM
How to End Negative Thinking محمدخلیل English Literature and Books 0 26-07-08 10:05 PM
Thinking About You محمدعدنان Chit Chat 0 31-01-08 01:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger