واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > دعاء اور اذکار



دعاء اور اذکار دعاء اور اذکار


درود شریف کے فوائد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-11, 06:01 PM   #1
درود شریف کے فوائد
سیپ سیپ آف لائن ہے 07-01-11, 06:01 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
ہر لمحہ دل میں کوئی چھوٹا سا درود شریف پڑھتے رہیں۔ آپ انشاءاللہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خادموں میں شامل رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے سارے تفکرات کی کفایت کرے گا اور آپ کی تمام حاجات پوری کرے گا۔

حضور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جو ہر روز یا ہر شب مجھ پر درود بھیجا کرے۔ مجھ پراس کی شفاعت کرنا واجب ہوگی۔

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ حضورپرنور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم جہاں کہیں بھی ہو مجھ پر درود شریف پڑھتے رہا کرو۔ بیشک تمہارا درود شریف مجھ تک پہنچتا رہتا ہے۔

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کہ جو شخص

فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد مجھ پر ایک سو مرتبہ درود شریف پڑھے گا اللہ تبارک و تعالیٰ اس کی 100حاجات پوری کریگا۔

درود شریف دلوں کا نور ہے‘ گناہوں کا کفارہ ہے۔ زندہ اور مردوں دونوں کیلئے رحمت ہے۔ درود دعا بھی ہے اور دوا بھی۔ درود سوغات بھی ہے۔ درود اللہ اور ملائکہ کی سنت بھی اور قبولیت دعا کا سبب بھی۔ (ہر دعا کے اوّل و آخر درود شریف پڑھنا چاہیے) چند آسان مگر عظیم برکات کے حامل درود شریف درج ذیل ہیں۔

روحانی ترقی کے لیے

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی کُلِّ لَمحَةٍ وَّ نَفَسٍ بِعَدَدِ کُلِّ مَعلُومٍ لَّکَ۔

اس درود شریف کا کثرت سے ورد کرنے والا بہت جلد روحانی ترقی حاصل کرے گا اور غیب سے اصلاح ہوگی۔

ہر مشکل کا حل

کوئی بھی ایسی مشکل جس سے چھٹکارا ناممکن نظر آرہا ہو ایسی حالت میں روزانہ ایک ہزار دفعہ اس درود کو پڑھنا مشکلات میں کفایت کرتا ہے۔

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلٰی سَیَّدِنَا مُحَمَّدٍ قَدضَاقَت حَیلَتِی اَدرِکنِی رَسُول اللّٰہ

برائے کشادگی رزق

جو کوئی اپنے رزق میں برکت‘ فراخی اور کشادگی چاہتا ہو اور صدقہ دینے کیلئے اس کے پاس کوئی چیز نہ ہو تو اس درود کو پڑھے اس سے رزق میں وسعت اور برکت ہوتی ہے اور یہ صدقہ کا نعم البدل بن جاتا ہے۔

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَرَسُولِکَ وَصَلِّ عَلٰی المُومِنِینَ وَالمُومِنَاتِ وَالمُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِo

ہر لاعلاج مرض کے لیے

کسی بھی قسم کا مرض ہوجو ٹھیک ہونے میں نہ آرہا ہوتو اس درود پاک کا شفاءہونے تک کثرت سے ورد کرنا انتہائی مجرب ہے۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَدَوَائِہَا وَعَافِیةِ الاَبدَانِ وَ شِفَائِہَا وَنُورِالاَبصَارِ وَضِیَائِہَا وَعَلٰی اٰلِہ وَ اَصحَابِہ وَ بَارِک وِسَلِّمo

گناہوں کی معافی کے لیے

(بروز جمعة المبارک بعد نماز عصر80 باریہ پڑھیں تو80 سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَاٰلِہ وَ اَصحَابِہ وَسَلِّمo

چوری، خوف، حادثات سے حفاظت کے لیے

جس شخص کو چوری کا ڈر ہویا کسی قسم کا خوف ہوتو اس درود کو ورد زبان رکھیں انشاءاللہ حفاظت ہوگی۔

صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا کَمَا یَنبَغِی الصَّلٰوةُ عَلَیہِo

درود خضری کے بھی بے شمار فوائد ہیں اور اسی طرح خوف و حادثات سے حفاظت کیلئے بہت مجرب ہے۔

صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَاٰلِہ وَ اَصحَابِہ وَبَارِک وَسَلِّم o

درود دیدار

مزارع الحسنات میں درج ہے کہ اگر کوئی شخص اس درود شریف کو پڑھے تو ستر ہزار فرشتے ایک ہزار دن تک اس شخص کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھتے رہتے ہیں۔ پہلی امتوں کی عمریں ہزار ہزار سال ہوتی تھیں اس لیے وہ عبادت بھی زیادہ کرتے تھے۔

اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی عمریں تو کم کردیں لیکن عبادت کاثواب ہزار گناہ کردیا۔ جذب القلوب میں لکھا ہے کہ ”جو شخص محبت اور پاکیزگی کے ساتھ ہمیشہ پڑھے گا وہ دیدار نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرف ہوگا۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَاتُحِبُّ وَتَرضٰی لَہ

درود الطاہر

حضرت شیخ عبدالکریم الشرابانی رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب میں لکھا ہے کہ ”درود شریف پڑھنے سے منہ کی بدبو دور ہوجاتی ہے شرط یہ ہے کہ ایک ہی سانس میں گیارہ بار پڑھا جائے۔

شیخ شرابانی رحمتہ اللہ علیہ اور دوسروں نے کئی مرتبہ آزمایا ہے اور یہ طلوع سحر کی مانند سچا ثابت ہوا۔

درود شریف: اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلَی النَّبِیِّ الطَّاہِرِ

درود خاص

اس درود پاک کی رحمتیں اور برکتیں اور فوائد لکھنا ناممکن ہے اس درود پاک کو پڑھنے والا ولی اللہ بن جاتا ہے۔ جب بھی کبھی رنج و غم یا اچانک مصیبت نازل ہوجائے تو اس درود شریف کاورد کریں انشاءاللہ تعالیٰ تمام مشکلات حل ہوجائینگی۔درود خاص یہ ہے: صَلَّی اللّٰہُ عَلَیکَ یَامُحَمَّدُ نُورمِّن نُورِ اللّٰہ
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,067
شکریہ: 5,802
6,279 مراسلہ میں 15,257 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 282
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
کنعان (08-01-11), نیلم خان (07-01-11)
پرانا 07-01-11, 06:58 PM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-01-11, 07:49 PM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,164
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

جزاک اللہ خیر
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فوائد, کرے, کرے۔, پہلی, پاک, یا, نماز, نظر, محبت, اللہ, المبارک, بے, ثابت, جلد, حامل, دل, درود شریف, دعا, عبادت, عبدالکریم, عظیم, عصر, غیب, غم, صدقہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger