واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > دعاء اور اذکار



دعاء اور اذکار دعاء اور اذکار


دعا کی اہمیت وآداب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-08-11, 08:18 PM   #1
دعا کی اہمیت وآداب
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 05-08-11, 08:18 PM

زیر نظر ارشادات حضرت مولانا ابرار الحق ہردوئ رحمة اللہ علیہ کے افادات سے منتخب کردہ ہیں، جن میں دعا کی طاقت ، اہمیت اور آداب کی طرف متوجہ کیا گیا ہے…… مرتب۔

دعا کی اہمیت
۱

…ارشاد فرمایا: دعا بڑی چیز ہے، آج ساری دنیا کا کام حقیقتِ دعا پر ہورہا ہے، گو صورةً نہ ہو۔ دعا کی حقیقت کیا ہے؟ جس کے اختیار میں چیز ہے اس سے عرض ومعروض کرنا ۔ کسی شخص کو ضرورت ہو ملازمت کی یا کسی چیز کی تو وہ درخواست دیتا ہے، اس کی خانہ پری کرتا ہے، پھر یہ کہ وہ جس کے اختیار میں ہے، وہاں سفارشات پہنچاتا ہے۔ خود جاکر عرض ومعروض کرتا ہے۔ دیکھئے! ریلوے کے کنڈیکٹر ہوتے ہیں، ان کے اختیار میں جگہ دینا ہے، کتنے لوگ ان کے پیچھے لگتے ہیں تو دعا کا حاصل یہ ہے کہ جس کے اختیار میں چیز ہے، اس سے عرض ومعروض کرے ۔ ہم نے دعا کرنااور مانگنا چھوڑ دیا۔ دعا وہ چیز ہے کہ بڑی سی بڑی مصیبت ٹل جاتی ہے، بڑی سی بڑی آسانی وسہولت پیدا ہوجاتی ہے۔


۲…فرمایا :دعا تو دل کی پکار ہے، کوئی ہاتھ پھیلائے زبان سے کہے اور دل کہیں اور ہو تو وہ دعا نہیں ہے، دعا کی صورت ہے۔ اس کی مثال میں عرض کرتا ہوں : ایک شخص نے حاکم کے پاس ایک درخواست لکھی اور وہ بہت عمدہ ٹائپ ہے، کاغذ بھی اچھا ہے، القاب و آداب ہیں، ٹکٹ لگاکر پیش کی، لیکن جب درخواست دینے کا وقت آیا تو حاکم کے سامنے درخواست پیش کی اور منہ پھیر لیا تو کیا ہوگا؟ اس کی درخواست منظور ہو جائے گی؟ یا کہا جائے گا کہ بڑا گستاخ اور بے ادب ہے کہ درخواست حاکم کے سامنے پیش کرنے کا سلیقہ بھی نہیں آتا۔ اسی طرح دعا میں بھی قلب غافل ہے اور دل کہیں اور ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کے یہاں ایسی دعا قبول نہیں کی جاتی۔ اس لئے دعا کرے تو دل کو متوجہ رکھے۔
۳…فرمایا: یہ بھی نہ کرے کہ کچھ دن مانگ کر بیٹھ جائے، کیونکہ اندیشہ ہے حق تعالیٰ شانہ کے غصہ ہوجانے کا، کیونکہ اس کی وجہ سے حق تعالیٰ پر الزام ہوگا کہ ہم تو دعا مانگ رہے ہیں اور نعوذ باللہ! آپ ہیں کہ قبول ہی نہیں کرتے، یہ شان معبودیت کے بالکل خلاف ہے۔
۴…فرمایا :دعا کی قبولیت میں جو تاخیر ہوجاتی ہے، اس تاخیر میں بھی مصلحتیں ہوتی ہیں، لہذا مانگتا رہے، لیکن جلدی نہ کرے:
کھولیں وہ یا نہ کھولیں در، اس پہ ہو کیوں تری نظر
تو، تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا

سوال ہوتا ہے کہ اچھا وہ مصلحتیں کیا ہیں؟ جواب یہ ہے کہ آپ کوئی ممبرپارلیمنٹ نہیں ہیں کہ آپ کو اس کی مصلحتیں بتائی جائیں۔ مصلحتوں کا جاننا ضروری نہیں ہے۔ جب وہ کریم ہیں، یعنی بغیرمانگے دینے والے ہیں تو جب وہ بغیر مانگے دے دیتے ہیں تو مانگنے پر کیوں نہ دیں گے؟ لہذا جلدی نہ کرے۔

۵…فرمایا: دعا کا اہتمام کرے، فرائض کے بعد دعا قبول ہوتی ہے۔ دو رکعت نفل نماز پڑھ کر دعا کرے۔ کوئی مقصد ہو، کوئی حاجت ہو، یومیہ نفل پڑھ کر دعا مانگی جائے۔ ان شاء اللہ مشکلیں آسان ہوجائیں گی۔ کتنے لوگ اس عمل کی بدولت حج کر آئے، بعضوں کو بڑی جلدی حج ہوگیا۔ کسی کو تین سال میں، کسی کو دوسال میں، کسی کو ایک سال میں، دورکعت نفل یومیہ پڑھنا اور دعا مانگنا۔ باربار جب بچہ مانگتا ہے، تب آپ توجہ کرتے ہیں، سائل حاجت مند بار بار آکر عرض کرتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ سے مانگتا رہے۔ دعا کرتا رہے۔
۶…فرمایا: مانگنے میں کمی نہ کرے،برابر دعا کرتا رہے، قبول کرنا یا نہ کرنا یہ تو اس کا کام ہے، یہ تمہارے ذمہ نہیں ہے۔ جو کام تمہارے ذمہ ہے، اسے تم کرو اور قبولیت کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دو۔ بندے کو تو عجز وانکساری چاہئے۔ اگر دعا بظاہر قبول نہ ہو تو اسی میں خیر سمجھے۔

۷…فرمایا :دعا قبول نہیں ہوئی، ہوسکتا ہے مانگنے میں کوتاہی اور کمی ہوگئی ہو، لہذا خوب عجز وانکساری کو ملحوظ رکھے، کیونکہ چھوٹے ہونے کے معنی ہی یہی ہیں کہ اپنی پسند کو مٹادے ،اپنی پسند کی کوئی حیثیت نہ سمجھے، بلکہ جو بڑے پسند کریں، وہی اس کی پسند ہو، مجاہدہ کرے۔ مجاہدہ تو اسی کو کہتے ہیں کہ نفس کو مٹادے۔ نفس جو چاہتا ہے وہ نہ کرے ،اس سے بہت فائدہ ہوگا۔
۸…فرمایا :دعا قبول ہونے کا مطلب یہ ہے کہ رحمت خاصہ کا متوجہ ہونا، کبھی تو وہی چیز مل جاتی ہے جس کا بندے نے سوال کیا ہے اور کبھی اس سے اچھی چیز مل جاتی ہے۔ یہ تو دنیا میں ہوتا ہے جیسے بچہ کسی چیز کے لئے ضد کرنے لگا تو اگر وہ اس کے لئے نقصان دینے والی نہ ہو تو والدین دے دیتے ہیں اور اگر نقصان دینے والی ہو، مثلاً بیمار ہے، بخار ہے اور برف مانگتا ہے تو کیا والدین برف دیتے ہیں؟ نہیں دیتے، بلکہ اس کو کوئی دوسری چیز جوکہ اس سے اچھی ہوتی ہے، اسے دے دیتے ہیں۔ اب کوئی کہے کہ وہ تو ملی نہیں جو ہمیں چاہئے، بھائی اس کی کیا حیثیت ہے؟ اس چیز کے مقابلہ میں جوکہ دی گئی ہے۔
۹… فرمایا :جیسا موقع ہو، اسی کے اعتبار سے دعا کرے، وقت تھوڑا ہے تو تھوڑی دعا اور موقع ہے تو طویل دعا کرے۔ الحمد شریف میں بہت چھوٹی دعا بتلائی گئی ہے ”اہدنا الصراط المستقیم“ ․․․․اے اللہ! ہم کو سیدھے راستہ پر چلایئے۔ (مجالس محی السنة)
۱۰… فرمایا: تدبیر کرنا ایسا ہے جیساکہ بجلی کا بٹن دبادیا، مگر پاور ہاؤس ہی سے روشنی آوے گی۔ اسی طرح تدبیر کرکے حق تعالیٰ ہی سے کامیابی کی دعا کی جاوے۔ یہی حقیقت ہے ”ایاک نعبد وایاک نستعین“ کی۔ (مجالس ابرار ج:۲،ص:۱۵۴)
۱۱…فرمایا : جب مجھ سے کوئی متعدد مقاصد کے لئے دعاؤں کے لئے کہتا ہے تو میں کہتا ہوں :اچھا سب لوگ اپنے سب مقاصد کا دل میں خیال کرلیں پھر میں دعا کرتا ہوں کہ حق تعالیٰ آپ کے جمیع مقاصد پورے فرمائیں، کم وقت میں سب کے لئے اور جمیع مقاصد کے لئے دعا ہوگئی۔
(مجالس ابرار ج:۱،ص:۴۳)
۱۲… فرمایا: اجتماعی دعاؤں میں جیساکہ ہر فرض نماز کے بعد مساجد میں ہوتی ہیں تو ہر شخص صرف اپنے لئے نہ مانگے، بلکہ ہر ایک کو شامل کرکے یوں دعا کرے کہ: یا اللہ! ہم میں سے ہرایک کو علم نافع عطا فرما، ہم سے ہرایک کو عمل مقبول ورزق واسع عطا فرما اور ہم میں سے ہرایک کی پریشانی دور فرما اور ہم میں سے ہرایک کی ہر جائز حاجت پوری فرما تو مسجد میں مثلاً سو نمازی ہیں تو ہر ایک کو سو آدمیوں کی دعائیں مل جائیں گی۔ اس کے فوائد اور بھی ہیں کہ ہر شخص دوسرے کو اپنے لئے دعا گو سمجھے گا، جس سے اس کی محبت پیدا ہوگی اور حسد کا علاج بھی ہو جائے گا۔ (مجالس ابرار ج:۲،ص:۶)
۱۳… فرمایا: دعا قبول نہ ہونے کاسبب حدیث میں یہ بھی مذکور ہے کہ اگر امر بالمعروف ونہی عن المنکریعنی بھلائی کا پھیلانا اور برائی سے روکنا امت میں جاری نہ رہا تو عذاب عام میں ابتلا ہوگا اور دعا بھی قبول نہ ہوگی۔ (مجالس ابرار ج:۲،ص:۹۵)

۱۴… فرمایا: سائلین اور بھکاریوں سے سیکھو، کس طرح گڑ گڑاتے ہیں اور کیسی حالت بناکے مانگتے ہیں؟ ان کو مانگنا آگیا ہے ،اسی پر مطمئن ہیں ۔“ (تحفة الحرم ص:۲۰)
آداب
۱۵…فرمایا :بلند آواز سے دعا مانگنا جائز ہے، بشرطیکہ کوئی مسبوق نہ ہو ،ورنہ مسبوق کی نماز خطرہ میں پڑجاتی ہے۔ بعض وقت سورہٴ فاتحہ پڑھنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ چپکے چپکے دعا کرنا افضل ہے۔ (آئینہٴ ارشادات ص:۱۷)

۱۶…فرمایا : فقہأ تلاوت قرآن پاک کو جہر سے اس وقت منع کرتے ہیں جب وہاں کوئی نماز نفل پڑھ رہا ہو تو فرض نماز کے بعد جو لوگ مسبوق ہوتے ہیں اور فرض نماز کی بقیہ رکعات ادا کرتے ہوتے ہیں تو کس طرح اس وقت دعا میں جہر جائز ہوگا؟۔ آج کل دعائے جہری کا بڑا عموم ہورہا ہے، اس کی اصلاح ضروری ہے جس کی صورت یہ ہے کہ کثرت سے دعا سرّی کرے اور کبھی جہری کرے۔ (مجالس ابرار ج:۱،ص:۱۲)

۱۷…فرمایا :دعا میں جہر تعلیماً اور تذکیراً جائز ہے، لیکن جب تعلیم ہوجاوے تو بدونِ ضرورت جہر مکروہ ہے، عالمگیری میں تصریح موجود ہے۔ (مجالس ابرار ج:۲،ص:۲۸)

۱۸…فرمایا: دعا میں دونوں ہاتھوں کو سینے کے سامنے ہونا چاہئے اور دونوں ہتھیلیوں میں تھوڑا سا فصل ہونا چاہئے ۔ فتاویٰ عالمگیری میں اس کی تصریح موجود ہے۔ (مجالس ابرار ج:۱،ص:۱۱)

اللہ تعالیٰ ہمیں دعا کی اہمیت سمجھنے ا ورآداب کے ساتھ مانگنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 364
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
skjatala (05-08-11), فیصل ناصر (05-08-11), نیلم خان (05-08-11), محمدعدنان (05-08-11), راجہ اکرام (07-08-11), سیپ (05-08-11), سحر بٹ (07-08-11), غلام خان (26-01-12)
پرانا 05-08-11, 09:04 PM   #2
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,067
کمائي: 1,047,247
شکریہ: 5,802
6,279 مراسلہ میں 15,257 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
جزاک اللہ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (05-08-11), سیفی خان (06-08-11)
پرانا 05-08-11, 09:04 PM   #3
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,067
کمائي: 1,047,247
شکریہ: 5,802
6,279 مراسلہ میں 15,257 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
جزاک اللہ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (05-08-11)
پرانا 05-08-11, 10:45 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (05-08-11), سیفی خان (06-08-11)
پرانا 05-08-11, 11:30 PM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوبصورت تحریر

جزاک اللہ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (06-08-11)
پرانا 07-08-11, 08:35 AM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,398
کمائي: 96,046
شکریہ: 52,551
11,185 مراسلہ میں 35,278 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
۱۶…فرمایا : فقہأ تلاوت قرآن پاک کو جہر سے اس وقت منع کرتے ہیں جب وہاں کوئی نماز نفل پڑھ رہا ہو تو فرض نماز کے بعد جو لوگ مسبوق ہوتے ہیں اور فرض نماز کی بقیہ رکعات ادا کرتے ہوتے ہیں تو کس طرح اس وقت دعا میں جہر جائز ہوگا؟۔ آج کل دعائے جہری کا بڑا عموم ہورہا ہے، اس کی اصلاح ضروری ہے جس کی صورت یہ ہے کہ کثرت سے دعا سرّی کرے اور کبھی جہری کرے۔ (مجالس ابرار ج:۱،ص:۱۲)
اس بات کا اکژ ہی تجربہ ہوا ہے کہ جب بھی نماز کے بعد دعا مانگی جا رہی ہوتی ہے، بعد میں پڑھنے والوں کی نماز میں خلل پیدا ہوا جاتا ہے اور توجہ اُدھر چلی جاتی یہے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (07-08-11)
پرانا 07-08-11, 11:10 AM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,233
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
اس بات کا اکژ ہی تجربہ ہوا ہے کہ جب بھی نماز کے بعد دعا مانگی جا رہی ہوتی ہے، بعد میں پڑھنے والوں کی نماز میں خلل پیدا ہوا جاتا ہے اور توجہ اُدھر چلی جاتی یہے
اور ایک تجربہ جو مجھے ہوا ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے تبلیغی بھائی نماز کے بعد جب تعلیم شروع کرتے ہیں تو اس بات کا بہت کم خیال کیا جاتا ہے کہ کوئی سنتیں ادا کر رہا ہے۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-08-11, 09:27 PM   #8
Senior Member
 
سحر بٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 255
کمائي: 2,733
شکریہ: 873
137 مراسلہ میں 244 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ
شیئرنگ کا شکریہ
سحر بٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-01-12, 01:11 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جزاک اللہ

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
اس بات کا اکژ ہی تجربہ ہوا ہے کہ جب بھی نماز کے بعد دعا مانگی جا رہی ہوتی ہے، بعد میں پڑھنے والوں کی نماز میں خلل پیدا ہوا جاتا ہے اور توجہ اُدھر چلی جاتی یہے

بھائی نماز میں توجہ ادھر چلی جاتی ہے نہںي بلکہ چلی جاچکی ہے


باقی بعض حضرات امام کے سلام پھیرتے ہی اٹھ کر سنت کیوں پڑھتے ہیں ؟؟؟

سلام کے بعد والی دعائیں تو پڑھتے ہی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, پاک, پسند, قرآن, لوگ, نماز, نظر, مقابلہ, محبت, مسجد, آج, اللہ, الزام, ابرار, بھائی, تلاوت قرآن, جواب, حدیث, خلاف, دل, درخواست, دعا, راستہ, صدا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 04:54 PM
مولانا فضل الرحمان، نصیربھٹہ اور کشمالہ طارق سمیت 148ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل جاویداسد خبریں 15 22-10-10 12:49 PM
عیسائیت کی تبلیغ کا الزام 6امریکیوں سمیت 10 افراد ہلاک جاویداسد خبریں 1 08-08-10 09:46 PM
آئین میں اٹھارہویں ترمیم۔۔۔۔۔۔ جمہوریت کے چہرے پر آمریت کا ایک اور بد نماداغ Zullu230 سیاست 6 29-06-10 12:18 AM
جمہوریت کی بحالی کیلئے یورپی یونین کا کردار نہایت اہم ہے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger