واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات



دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات اس حصے میں کسی بھی قسم کی منافرت پھیلانے والے کو بلاتفریق بین کر دیا جائے گا۔ اس لیے احتیاط برتیں!


اسلامی تاریخ کاایک عجیب وغریب واقعہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-02-11, 11:17 PM   #1
اسلامی تاریخ کاایک عجیب وغریب واقعہ
ابن جمال ابن جمال آف لائن ہے 22-02-11, 11:17 PM

مدینہ نام توآپ جانتے ہی ہوں ہوں گے۔ یہ نام سن کر ہی قلب مسلم میں گدگدی سی طاری ہوجاتی ہے اورایک سرشاری کی کیفیت چھاجاتی ہے کیونکہ بقول کسے
دکھادے یاالٰہی وہ مدینہ کیسی بستی ہے
جہاں پر رات دن مولاتیری رحمت برستی ہے
اسی مدینہ میں ایک حمام (غسل خانہ )تھا۔جس میں مردہ عورتوں کو نہلایاجاتاتھااوران کی تجہیزوتکفین کی جاتی تھی۔ایک مرتبہ اس میں ایک خاتون جس کاانتقال ہوچکاتھا۔نہلانے کیلئے لایاگیا۔اس کو غسل دیاجارہا تھا ۔کہ ایک عورت نے اس مردہ خاتون کو برابھلاکہتے ہوئے کہا۔انک زانیۃ توبدکار ہے اوراس کے کمر سے نیچے ایک لتڑماڑا۔لیکن اس برابھلاکہنے والی اورمردہ عورت کو مارنے والی عورت کاہاتھ جہاں اس نے ماراتھاچپک گیا۔عورتوں نے بہت کوشش اورتدبیر کی لیکن ہاتھ الگ نہیں ہوا۔ بات پورے شہر میں پھیل گئی ۔کیونکہ معاملہ ہی عجیب تھا۔ ایک زندہ عورت کا ہاتھ ایک مردہ عورت کے ہاتھ سے چپکاہواہے اب اس کو کس تدبیر سے الگ کیاجائے۔ مردہ کودفن بھی کرناضروری ہے۔اس کے لواحقین الگ پریشان ہوں گے۔ معاملہ شہر کے والی اورحاکم تک پہنچ گیا۔ انہوں نے فقہاء سے مشورہ کیا۔بعض نے رائے دی کہ اس زندہ عورت کا ہاتھ کاٹ کر الگ کیاجائے۔کچھ کی رائے یہ بنی کہ مردہ عورت کے جس حصہ سے اس زندہ خاتون کاہاتھ چپکاہے۔اتنے حصہ کو کاٹ لیاجائے۔کچھ کاکہناتھاکہ مردہ کی بے عزتی نہیں کی جاسکتی ۔کچھ کاکہناتھاکہ زندہ عورت کاہاتھ کاٹنااس کو پوری زندگی کیلئے معذور بنادے گا۔
شہر کاوالی اورحاکم امام مالک کا قدرشناس اوران کے تفقہ اورفہم وفراست کا قائل تھا۔اس نے کہاکہ میں جب تک اس بارے میں امام مالک سے بات کرکے ان کی رائے نہ لوں میں کوئی فیصلہ نہیں دے سکتا۔امام مالک کے سامنے پورامعاملہ پیش کیاگیا۔توانہوں نے سن کر فرمایانہ زندہ خاتون کاہاتھ کاٹاجائے اورنہ مردہ عورت کے جسم کاکوئی حصہ الگ کیاجائے۔میری سمجھ میں یہ بات آتی ہے کہ مردہ عورت پر اس زندہ خاتون نے جو الزام لگایاہے وہ اس کا بدلہ اورقصاص طلب کررہی ہے لہذاس الزام لگانے والی عورت کو شرعی حد سے گزاراجائے۔چنانچہ شرعی حد جوتمہت لگانے کی ہے یعنی اسی کوڑے۔کوڑے مارنے شروع کئے گئے۔ایک دو،دس بیس،پچاس،ساٹھ ستر بلکہ اناسی79کوڑوں تک اس زندہ خاتون کا ہاتھ مردہ عورت کے جسم کے کمر کے نچلے حصہ سے چپکارہا۔جوں ہی آخری کوڑاماراگیا۔اس کا ہاتھ مردہ عورت کے جسم سے الگ ہوگیا۔
(بحوالہ بستان المحدثین للشاہ عبدلعزیز دہلوی،صفحہ25،۔انوارالمسالک لمحمد بن علوی المالکی الحسنی 244،شرح التجرید الصحیح للعلامۃ الشرقاوی 343)

Last edited by ابن جمال; 23-02-11 at 10:23 AM..

 
ابن جمال's Avatar
ابن جمال
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 165
شکریہ: 266
149 مراسلہ میں 489 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 471
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ابن جمال کا شکریہ ادا کیا
sana goher (24-02-11), shafresha (23-02-11), کنعان (23-02-11), یاسر عمران مرزا (23-02-11), آبی ٹوکول (23-02-11), طارق راحیل (23-02-11)
پرانا 23-02-11, 12:02 AM   #2
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,777
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس واقعے کی کوئی اصل بھی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-02-11, 10:23 AM   #3
Senior Member
مقبول
 
ابن جمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 165
کمائي: 5,060
شکریہ: 266
149 مراسلہ میں 489 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
اس واقعے کی کوئی اصل بھی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کتابوں کے حوالہ جات موجود ہیں۔تحقیق کی جاسکتی ہے۔
ابن جمال آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن جمال کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (23-02-11)
پرانا 23-02-11, 11:32 AM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,233
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واقعہ عجیب بھی ہے اور غریب بھی۔ لہذا اس کی سند مضبوط ہونی چاہئے، ورنہ اس طرح کے بیشتر واقعات کے بارے میں محققین بالیقین کچھ کہنے سے قاصر ہوتے ہیں۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (23-02-11)
پرانا 23-02-11, 06:02 PM   #5
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,852
شکریہ: 4,003
1,205 مراسلہ میں 2,410 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں سن چکا ہوں یہی واقعہ پہلے بھی
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-02-11), ابن جمال (23-02-11)
جواب

Tags
color, unicode, کوئی, کوشش, کمر, گئی, پورے, والی, قدم, نام, معاملہ, معراج, الزام, اسلامی, اسلامی تاریخ, بے, حصہ, زندگی, شہر, شروع, طلب, عورتوں, علوی, عجیب, غسل


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
’کشمیری نوجوان کی ابوغریب‘ ALI-OAD خبریں 0 06-11-10 02:30 AM
سنگاپورکا عجیب وغریب پام گارڈن جاویداسد خبریں 0 03-07-10 09:19 PM
عجیب وغریب ناصر محمود دلچسپ اور عجیب 0 06-02-10 12:30 PM
شہر روغان کی پراسرار رہائیشیں حیدر بلوچی فورمز 6 12-07-09 02:37 AM
سنوغر کی یاد میں Real_Light شعر و شاعری 0 22-04-08 11:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger