واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات



دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات اس حصے میں کسی بھی قسم کی منافرت پھیلانے والے کو بلاتفریق بین کر دیا جائے گا۔ اس لیے احتیاط برتیں!


امام مالک کی خود داری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-11-10, 05:08 PM   #1
امام مالک کی خود داری
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 05-11-10, 05:08 PM

ہارون رشید نے جب مسجد نبوی کی زیارت کی نیت سے مدینہ منورہ کا سفر کیا تو اس کی نگاہ امام مالک پر پڑی جو مسند تدریس پر جلوہ افروز تھے۔ وہ امام مالک کے پاس آیا اور کہنے لگا: امام مالک! میری خواہش ہے کہ میں بھی علم حاصل کروں، کیا آپ کے لیے ممکن ہے کہ میرے گھر تشریف لائیں اور ہمیں علم سکھائیں۔
امام مالک: ہارون! علم کسی کے پاس خود چل کر نہیں جاتا بلکہ علم کے خوگر خود ہی اپنی تشنگی بجھانے کے لیے چشمہ ہائے علم کی طرف لپکتے ہیں
ہارون رشید: سچ فرمایا آپ نے اے امام دار الھجرۃ! میں عنقریب مسجد نبوی کے اندر آپ کی خدمت میں زانوئے تلمذ تہ کروں گا۔
امام مالک: ہارون رشید! اگر آپ کی تشریف آوری میں تاخیر ہوئی تو پھر مسجد کے اندر موجود طالبان علمِ نبوت کی گردنیں پھلانگ کر آگے بیٹھنے کی اجازت نہ ہو گی۔
ہارون رشید: امام صاحب! آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔
امام مالک اگلے دن نمازِ عصر کے بعد درس دے رہے تھے کہ آپ کی نگاہ ہارون رشید پر پڑی جو مسجد کے اندر موجود کرسی پر بیٹھا ہوا تھا۔ یہ دیکھ کر آپ کے کلام کا انداز بدل گیا اور فرمایا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا ارشاد ہے:
من تواضع للہ رفعہ اللہ۔ ۔[۱]
جو اللہ کے لیے تواضع و انکساری اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے بلندی و رفعت عطا کرتے ہیں
ہارون رشید اشارہ سمجھ گیا اور کرسی ہٹانے کا حکم دیا، پھر زمین پر دوسرے شاگردوں کے ساتھ بیٹھ گیا۔
اس کے بعد امام مالک کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کی پیشانی کو بوسہ دے کر چار سو دینار کا تحفہ پیش کیا۔
امام مالک نے فرمایا: امیر المومنین! میری معذرت قبول کریں، میں صدقے کا مستحق نہیں ہوں اور نہ ہی ہدیہ قبول کرتا ہوں
ہارون رشید: آخر ہدیہ قبول کرنے میں حرج کیا ہے؟ جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے ہدیہ قبول فرمایا ہے۔
امام مالک: میں کوئی نبی نہیں ہوں۔
چنانچہ امام مالک نے وہ دینار نہایت احترام کے ساتھ خلیفہ کو واپس کر دیے۔ (واضح رہے کہ شریعت میں ہدیہ قبول کرنا درست ہے مگر اہل علم و تقویٰ حکام کے تحائف سے ہمیشہ اس لیے دامن کشاں رہے ہیں کہ ان کا مال عام طور پر ظلم کے نتیجہ میں حاصل ہوتا۔ نیز یہ کلمہ حق کی ادائیگی میں رکاوٹ بنتا ہے)۔
اب ہارون رشید اس بات پر بضد ہوا کہ امام صاحب بغداد کا دورہ کریں، جو ان دنوں خلافت عباسیہ کا دار الخلافہ تھا اور علمی مرکز بھی تھا۔ مگر امام صاحب نے اسے کی دعوت کو بھی یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ:
اللہ کی قسم! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ہمسائیگی کو چھوڑ کر کسی دوسری جگہ کی زیارت نہیں کر سکتا
[right]حوالہ جات:
[۱] سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ حدیث نمبر ۲۳۲۸ ۔
(سنہرے اوراق نامی کتاب سے ماخوذ)
[/LEFT]

Last edited by عبداللہ حیدر; 05-11-10 at 06:57 PM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 863
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (13-07-11), فیصل ناصر (05-11-10), ھارون اعظم (05-11-10), مرزا عامر (05-11-10), بلال اویسی (05-11-10), حیدر (05-11-10), حسنین ایوب (06-11-10), راجہ اکرام (06-11-10), سحر (13-07-11), طلحہ (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 05:12 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,979
کمائي: 48,968
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہارون رشید اچھا بندہ نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-11-10), بلال اویسی (05-11-10), حیدر (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 05:15 PM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
ہارون رشید اچھا بندہ نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
اتنا اہم لیکن اتنا مختصر مراسلہ!!!!!!!!!!!؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (05-11-10), حیدر (05-11-10), عبداللہ حیدر (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 05:15 PM   #4
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,584
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللٰہ عبداللٰہ بھائی۔ ایسے واقعات سے ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔ امیدہے مزید واقعات بھی شئیر کریں گے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (05-11-10), راجہ اکرام (06-11-10), عبداللہ حیدر (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 05:20 PM   #5
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,979
کمائي: 48,968
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
اتنا اہم لیکن اتنا مختصر مراسلہ!!!!!!!!!!!؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہاں بھائی لڑائی کا بھی خطرہ رہتا ہے نا
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-11-10), حیدر (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 05:24 PM   #6
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,459
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
ہارون رشید اچھا بندہ نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم، مالک بن انس رحمۃ اللہ علیہ اچھے، نیک اور اہل سنت کے ائمہ میں ایک بڑے امام تھے۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (05-11-10), قاسمی (23-10-11), محمدخلیل (05-11-10), مرزا عامر (05-11-10), حیدر (05-11-10), راجہ اکرام (06-11-10), طلحہ (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 05:25 PM   #7
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,164
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

"اللہ کی قسم! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ہمسائیگی کو چھوڑ کر کسی دوسری جگہ کی زیارت نہیں کر سکتا"

بہت عُمدہ شیئرنگ ہے بھائی
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (23-10-11), مرزا عامر (05-11-10), حیدر (05-11-10), طلحہ (05-11-10), عبداللہ حیدر (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 06:03 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مولانا حب اقتدار کو بھی پڑھوائیں۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-11-10), قاسمی (23-10-11), مرزا عامر (05-11-10), حیدر (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 06:08 PM   #9
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,584
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
مولانا حب اقتدار کو بھی پڑھوائیں۔
انہوں نے پڑھا ہوگا، لیکن ہارون الرشید بننے کے چکر میں‌ ہیں شاید۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-11-10), قاسمی (23-10-11), مرزا عامر (05-11-10), حیدر (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 06:24 PM   #10
Senior Member
 
بلال اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: Multan, Pakistan
مراسلات: 657
کمائي: 18,049
شکریہ: 1,422
601 مراسلہ میں 1,906 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال اویسی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
ہارون رشید اچھا بندہ نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
خلیل بھائی خلیفہ ہارون الرشید کے بارے میں کچھ بتائیں۔ شکریہ
بلال اویسی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بلال اویسی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-11-10), حیدر (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 06:54 PM   #11
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,979
کمائي: 48,968
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بلال اویسی مراسلہ دیکھیں
خلیل بھائی خلیفہ ہارون الرشید کے بارے میں کچھ بتائیں۔ شکریہ
بھائی میں تو اتنا جانتا ہوں کہ اس خلیفہ نے معصوم اماموں پر بہت ظلم ڈھائے۔ اور یہ شاید آپ بھی جانتے ہیں
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-11-10), حیدر (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 07:00 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
انہوں نے پڑھا ہوگا، لیکن ہارون الرشید بننے کے چکر میں‌ ہیں شاید۔
۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-11-10), حیدر (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 07:05 PM   #13
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,459
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،
کسی کو نیک یا بد ثابت کرنے کی بجائے اس واقعے سے ملنے والے سبق پر غور کریں۔ ہر انسان خوبیوں اور خامیوں کا مرقع ہوتا ہے۔ ہم سے کسی دوسرے کے اعمال کے بارے میں نہیں‌پوچھا جائے گا:
تلک امۃ قد خلت لھا ماکسبت ولکم ما کسبتم و لا تسئلون عما کانوا یعملون (البقرۃ)
"وہ ایک امت تھی جو گزر چکی، اس نے جو کمایا وہ اس کے لیے ہے، اور تمہارے لیے وہ ہے جو تم نے کمایا۔ اور تم سے یہ سوال نہیں‌کیا جائے گا کہ وہ لوگ کیا کرتے رہے ہیں"
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-11-10), ھارون اعظم (05-11-10), محمدخلیل (05-11-10), مرزا عامر (05-11-10), حیدر (05-11-10), راجہ اکرام (06-11-10), سحر (13-07-11), طاھر (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 11:27 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 423
کمائي: 13,753
شکریہ: 82
308 مراسلہ میں 834 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہارون الرشید اچھا کیوں نہیں تھا ۔کسی حوالے سے ثابت کریں ؟
قاسم شاہ آف لائن ہے   Reply With Quote
قاسم شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (06-11-10)
پرانا 05-11-10, 11:29 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 423
کمائي: 13,753
شکریہ: 82
308 مراسلہ میں 834 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
ہارون رشید اچھا بندہ نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
کس وجہ سے کہہ رہے ہیں ۔ کس بک میں آپ نے پڑھا ہے حوالہ دینا پسند فرمائیں گے
قاسم شاہ آف لائن ہے   Reply With Quote
قاسم شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (06-11-10)
جواب

Tags
color, کلمہ, کلام, گھر, پڑی, نبوی, ممکن, مسجد, مسجد نبوی, معذرت, اللہ, انداز, امیر, تحفہ, حکم, حدیث, خدمت, سفر, طور, طالبان, علم, علمِ, علمی, عباسیہ, عصر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger