واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات



دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات اس حصے میں کسی بھی قسم کی منافرت پھیلانے والے کو بلاتفریق بین کر دیا جائے گا۔ اس لیے احتیاط برتیں!


امام محمد کابیش قیمت قول

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-02-11, 11:36 PM   #1
امام محمد کابیش قیمت قول
ابن جمال ابن جمال آف لائن ہے 24-02-11, 11:36 PM

خطیب بغدادی نے تاریخ بغداد میں 11/158پرعیسی بن ابان کے ترجمہ میں محمد بن سماعہ کے حوالہ سے لکھاہے کہ عیسی بن ابان ہمارے ساتھ اسی مسجد میں نماز پڑھاکرتے تھے جس میں امام محمد بن حسن الشیبانی نماز پڑھتے تھے اورفقہ کی تدریس کیلئے بیٹھاکرتے تھے۔میں (محمد بن سماعہ)عیسی بن ابان کو محمد بن حسن الشیبانی کی مجلس فقہ میں شرکت کیلئے بلاتارہتاتھا لیکن وہ کہتے تھے کہ یہ وہ لوگ ہیں جواحادیث کی مخالفت کرتے ہیں۔اصل الفاظ ہیں۔
"ھولاء قوم یخالفون الحدیث"

عیسی بن ابان کو خاصی احادیث یاد تھیں۔
ایک دن ایساہوا کہ فجر کی نماز ہم نے ساتھ پڑھی۔اس کے بعد میں نے عیسی بن ابان کو اس وقت تک نہ چھوڑا جب تک کہ امام محمد بن حسن کی مجلس فقہ نہ لگ گئی پھر میں ان کے قریب ہوا اورکہایہ آپ کے بھانجے ہیں۔یہ ذہین ہیں اوران کو حدیث کی معرفت بھی ہے۔ میں انکو جب بھی آپ کی مجلس فقہ میں شرکت کی دعوت دیتاہوں تویہ کہتے ہیں کہ حدیث کی مخالفت کرتے ہیں۔
امام محمد ان کی جانب متوجہ ہوئے اورفرمایا اے میرے بیٹے تم نے کیادیکھاکہ ہم حدیث کی مخالف کرتے ہیں(یعنی ہمارے کونسے ایسے مسائل اورفتاوی ہیں جس میں حدیث کی مخالفت کی جاتی ہے)پھراسی کے ساتھ امام محمد نے نصیحت بھی فرمائی
لاتشھد علینا حتی تسمع منا
ہمارے بارے میں کوئی رائے قائم مت کرو جب تک ہماری بات نہ سن لو
یہ ایک اہم نصیحت ہے جو امام محمد نے عیسی بن ابان کو فرمائی تھی۔ آج ہم میں سے بیشتر لوگ وہ ہیں جو اصل ماخذ کو دیکھنے کی زحمت نہیں اٹھاتے اورخواہ مخواہ کے پروپگنڈہ کے شکار ہوجاتے ہیں۔اسی جانب قران کریم نے بھی اشارہ کیاہے کہ اگر کوئی فاسق کوئی خبر تمہارے پاس لائے تو فورااس کی تصدیق نہ کرلینا چاہئے ۔اسی سے اشارہ اس جانب بھی نکلتاہے کہ افواہیں جو بساوقات فسادات اورقتل وغارت کا پیش خیمہ ہوتی ہیں ان پر من وعن یقین نہ کرلیاجائے ۔بلکہ اس کی تحقیق کی جائے۔کیونکہ بیشتر افواہیں لوگوں کے گمان اورتخمینہ پر مبنی ہوتی ہیں اوران بعض الظن اثم قران کاارشاد ہے۔
عیسی بن ابان نےامام محمد سے حدیث کے پچیس ابواب کے متعلق سوال کیا(جن کے بارے میں ان کو شبہ تھا کہ ائمہ احناف کے مسائل اس کے خلاف ہیں)امام محمد نے ان تمام پچیس ابواب حدیث کے متعلق جواب دیا اوران احادیث میں سے جومنسوخ تھیں اس کو بتایااوراسپر دلائل اورشواہد پیش کئے۔
عیسی بن ابان نے باہر نکلنے کے بعد مجھ سے کہاکہ میرے اورروشنی کے درمیان ایک پردہ حائل تھاجو اٹھ گیا میرانہیں خیال ہے کہ اللہ کی زمین میں اس جیسا(صاحب فضل وکمال)کوئی دوسرابھی ہے۔اس کے بعد انہوں نے امام محمد کی شاگردی اختیار کی اوران سے فقہ اخذ کیااورائمہ احناف میں شمار ہوئے۔
اس واقعہ سے چند عبرت اورنصیحت کی جوباتیں سمجھ میں آتی ہیں ان کو پیش کیاجاتاہے۔
اولاً یہ کہ ائمہ کرام سے حسن ظن رکھنا چاہئے ان سے بدگمانی علم کے نور کے سلب کا یاحجاب کا سبب ہواکرتاہے۔
آج کل بعض لوگ یہ ظلم کررہے ہیں کہ ائمہ حدیث کا توخوب اکرام کرتے ہیں اورائمہ فقہ پر بے پروائی سے اس طرح طعنے کستے ہیں جیسے وہ علم وفضل میں ان کے ہمسر ہوں۔
یاد رکھناچاہئے کہ ائمہ حدیث ہوں یاائمہ فقہ دونوں ہمارے لئے قابل تعظیم وتکریم ہیں۔
بعض لوگ یہ ظلم کرتے ہین کہ یہ مان کر کہ فقہ توقرآن وحدیث سے ہی اخذ کی جاتی ہے ہرمحدث کو زبردستی فقیہ بنانے پر تلے بیٹھے رہتے ہیں۔جب کہ یہ بات کہ محدث اورفقیہہ کا وظیفہ الگ ہوتاہے اورصرف حدیث یاد کرلینا فقہ کیلئے کافی نہیں ہے۔ ایک محسوس اورمشاہد امر ہے۔ ورنہ خطیب بغدادی کوالنصیحہ لاہل الحدیث اورالفقیہ والمتفقہ لکھنے کی ضرورت نہ پڑتی۔
اس واقعہ سے یہ بھی سبق ملتاہے کہ انسان کو اپنی رائے پر بہت زیادہ اعتماد نہ ہوناچاہئے بلکہ فریق مخالف کی بات کو بھی پورے شرح صدر اورکشادہ دلی کے ساتھ سنناچاہئے۔ورنہ بسااوقات اپنی رائے پر اصرار علم سے محرومی کا سبب بن جاتاہے۔

 
ابن جمال's Avatar
ابن جمال
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 165
شکریہ: 266
149 مراسلہ میں 489 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 313
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ابن جمال کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (01-03-11), shafresha (01-03-11), کنعان (25-02-11), آبی ٹوکول (28-02-11), ابوسعد (01-03-11), عبداللہ آدم (28-02-11)
پرانا 28-02-11, 11:21 PM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,052
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,715 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آج کل بعض لوگ یہ ظلم کررہے ہیں کہ ائمہ حدیث کا توخوب اکرام کرتے ہیں اورائمہ فقہ پر بے پروائی سے اس طرح طعنے کستے ہیں جیسے وہ علم وفضل میں ان کے ہمسر ہوں۔
یاد رکھناچاہئے کہ ائمہ حدیث ہوں یاائمہ فقہ دونوں ہمارے لئے قابل تعظیم وتکریم ہیں۔

خصوصی توجہ کی ضرورت ہے.
اللہ عمل کی توفیق عطا فرمائے.آمین
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (01-03-11), آبی ٹوکول (28-02-11), ابوسعد (01-03-11), ابن جمال (01-03-11), عبداللہ حیدر (01-03-11)
جواب

Tags
color, unicode, ہے۔, کوئی, گمان, گئی, پورے, وقت, قران, لوگ, نماز, مسائل, مسجد, اللہ, انسان, امام محمد،عیسی بن ابان, بے, ترجمہ, جواب, حسن, خلاف, خبر, سوال, علم, عبرت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger