واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات



دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات اس حصے میں کسی بھی قسم کی منافرت پھیلانے والے کو بلاتفریق بین کر دیا جائے گا۔ اس لیے احتیاط برتیں!


بکھرے موتی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-06-11, 10:00 PM   #1
بکھرے موتی
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 04-06-11, 10:00 PM

سہیل تستریؒفرماتے ہیں کہ ہمارے اصول سات چیزیں ہیں

(۱)کتاب الٰہی کو مظبوط پکڑنا (۲)سنت نبویہ کا اتباع کرنا،(۳)اکل حلال،

(۴)مخلوق کوایذاپہنچانے سے بازرہنا،(۵)گناہوں سے بچنا ،(۶)توبہ کرنا ،

(۷)اور جملہ حقوق کااداکرنا

(۲)عمل کی درستگی کیلئے علم ضروری ہے خصوصاًعلم فقہ کو نمازوروزہ وغیرہ عبادات میں سنت وفرض اور واجب ومستحب معلوم کرے اور معاملات میں حرام وحلال اور مکروہ کوجانے پس سالک کیلئے لازم ہے کہ عقائد کی تصحیح کے بعد سب سے پہلے جس قدر ممکن ہومسائل فقہیہ معلوم کرے چنانچہ بعض صوفیاء کا قول ہے کہ عمل بغیر علم کے سقیم وبیمار ہے اور علم بلا عمل کے عقیم وبیکار ہے اور علم مع عمل کے صراط مستقیم وراہ استوارہے

(۳)ابوسلیمان دارانی کاارشاد ہے کہ جس عمل سے دنیا میں حضور قلب وخضوع کی حالت نہ پیداہو وہ آخرت میںبھی نافع نہ ہوگا

(۴)صوفیا ء کرام نے طلب علم کو تمام اعمال میں افضل قرار دیا ہے کیونکہ عمل کرنا علم ہی پر موقوف ہے اور بسااوقات بے علم شخص کبھی عقیدے میں غلطی کھاتا اوربدعت کوسنت اور باطل کوحق سمجھتاہی،چنانچہ بتہیرے فرقے داڑھی منڈاتی اور لوہے کے حلقے چوڑیاں یاطوق بناکر پہنتے ہیں اور دیگر امور قبیحہ کواپناطریقہ بنالیاہے اور اسکو وصول الی اللہ کاذریعہ سمجھے ہوئے ہیں اور کبھی بے علم شخص عمل میں لغزش کھاتا ہے کہ اطاعت اسکی بربادہوجاتی ہے اور بے علمی کے سبب اسکو پتہ بھی نہیں چلتا کہ عمل برباداور محنت ضائع جارہی ہے ۔یہ ظاہرہے کہ حق تعالیٰ درست اور خالص عمل کو قبول فرماتاہے اور کوئی عمل جب تک شریعت کے موافق نہ ہو خالص نہیں ہوسکتا اور خالص اس عمل کا نام ہے جو خاص حق تعالیٰ کے لئے ہو اور ان تمام باتوں کا جاننا علم ہی پر موقوف ہی

(۵)سہیل تستری ؒ فرماتے ہیںکہ متکبر وغافل اور ضعیف دین والے قاری اور جاہل صوفی کی صحبت سے تیر کی طرح بھاگناچاہیے کہ ان کے پاس بیٹھنا بھی دینی مضرت سے خالی نہیں چاہے

(۶)طریقت کی کسوٹی قرآن وسنت اور اجماع امت ہے کہ جو طریقہ اس معیار پر چسپاںہوکر کھراثابت ہو وہ مقبول ہے ورنہ مردود ومطرود

(۷)بتہیرے طالب اس راستہ (سلوک واحسان )میں بددینوں کااتباع کرکے ہلاک ہو چکے ہیں۔بلکہ سچ پوچھو تو اس راستہ میں اکثر بربادی صرف اسی کی بدولت آتی ہے کہ شیخ کامل کی تلاش پوری نہیں کرتی

(۸)پس جو شیخ اجماع امت وکتاب وسنت کے موافق عقائد رکھتا ہو بایں ہمہ طریقت وحقیقت کے علم کا بھی ماہر ہو وہ بے شک شیخ بنانے کا قابل ہے اور مبتدی طالب کو اسکی حقانیت اور مہارت کاحال اسکے مریدوں کے حالات اور ہم عصر ثقہ ودیندار لوگوں کی زبانوں سے دریافت کرنا چاہیے (کہ اسکے مریدوں کے دین کی پختگی اور اتباع شریعت میں کیاحالت ہے اور صلحاء زمانہ اسکے متعلق کیا کہتے ہیں )

سواگر علماء وقت اس پر معترض نہ ہوں بلکہ بعض اہل علم اور سمجھ دار صلحاء اوربوڑھے جوان اہل دانش اس سے فیض بھی حاصل کرتے ہوں ،دینی محبت رکھتے ہوں اور طریقت وحقیقت میں مستندتسلیم کرتے ہوں تو سمجھ لینا چاہیے کہ در حقیقت وہ راہ حق کا ماہر ہے (پس اسکا دامن پکڑلینا چاہیی) ۔
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 279
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (05-06-11), راجہ اکرام (05-06-11)
پرانا 05-06-11, 12:15 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 398
کمائي: 9,505
شکریہ: 1,248
330 مراسلہ میں 1,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ سبحانہ و تعالٰی قرآن اور سنت کے مطابق عمل کرنے کی توفیق دے اور ھمارے گناہوں کی مغفرت کرے آمین
__________________
رب میرا اللہ، دین میرا اسلام، محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے نبی ھیں۔۔۔!!
shafirajput آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
وقت, قرآن, ممکن, محبت, معلوم, اللہ, بے, تلاش, جاہل, دنیا, داڑھی, دریافت, راستہ, زمانہ, شخص, عقیدے, عقائد, علم, علمی, علماء, عصر, غلطی, صوفیاء, صرف, صراط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یہ ہوتی ہے بات محمدخلیل گپ شپ 4 21-01-11 05:22 PM
اگر شہید بی بی زندہ ہوتی ھارون اعظم خبریں 0 02-11-09 10:11 PM
محبت نہ اتنی پاس ہوتی تو دل کو آس ہوتی The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 12:37 PM
طایر لاہوتی پیاسا گپ شپ 0 05-08-08 10:17 AM
قومی سلطنتوں میں شعرا کی قدر مفید ہوتی ہے مگر شخصی حکومت میں مضر ہوتی ہے خرم شہزاد خرم آئیں شاعری سیکھیں 0 22-09-07 11:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger