واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات



دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات اس حصے میں کسی بھی قسم کی منافرت پھیلانے والے کو بلاتفریق بین کر دیا جائے گا۔ اس لیے احتیاط برتیں!


حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا کا ہار ٹوٹنا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-02-11, 11:38 AM   #1
حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا کا ہار ٹوٹنا
زارا زارا آف لائن ہے 11-02-11, 11:38 AM

حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم اپنے کسی سفر میں تھے بیدا یا ذات الجیش میرا ہار ٹوٹ کر کہیں گرپڑا. جس کے ڈھونڈنے کیلئے حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم مع قافلہ ٹھہر گئے . اب نہ تو ہمارے پاس پانی تھا اور نہ ہی اس میں کسی جگہ . اتنے میں نماز کا وقت آگیا . اب لوگ آکر میرے والد حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ کے پاس میری شکایتیں کرنے لگے. دیکھ ہم ان کی وجہ سے کس مصیبت میں پڑگئے ہیں. چنانچہ میرے والد صاحب میرے پاس آئے . اس وقت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم میری ران پراپنا سر مبارک رکھ کر سو رہے تھے. آتے ہی بڑے غصے سے مجھے کہنے لگے : عائشہ ! تو نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو اور لوگوں کو روک دیا. اب نہ تو ان کے پاس پانی ہے اور نہ یہاں کہیں پانی نظر آتا ہے. الغرض مجھے خوب ڈانٹا اور اﷲ جانے کیا کیا کہا اور میرے پہلو میں اپنے ہاتھ سے کچو کے بھی مارے. لیکن میں نے ذرا سی بھی جنبش نہ کی کہ کہیں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے آرام میں خلل واقع نہ ہو. اب ساری رات گزر گئی . صبح کو لوگ جاگے . لیکن پانی نہ تھا تو اﷲ تعالیٰ نے تیمم کی آیت نازل فرمائی اور سب نے تیمم کیا اور نماز ادا کی. حضرت اسید بن حضیر رضی اﷲ عنہ کہنے لگے : اے ابو بکر رضی اﷲ عنہ کے گھر والو! یہ کوئی تمہاری پہلی ہی برکت تو نہیں. اب جب ہم نے اس اونٹ کو اٹھایا جس پر میں سوار تھی ، تو اس کے نیچے سے ہی میرا ہار مل گیا.

( بخاری، مسند احمد)
( ''صحیح اسلامی واقعات ''، صفحہ نمبر 151-150)
__________________

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 198
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
کوئی, گھر, گئی, پہلی, یا, وقت, واقعات, وسلم, لوگ, نماز, نظر, احمد, اسلامی, جانے, دیکھ, ذرا, رات, رسول, سفر, عائشہ, غصے, صفحہ, صبح, صحیح, صدیق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دل ٹوٹے ٹوٹے ہو گیا :پرویز مشرف جاویداسد خبریں 11 05-12-10 03:24 PM
کام کے ٹوٹکے زارا گھریلو ٹوٹکے 1 01-11-10 11:41 AM
مفید گھریلو ٹوٹکے زارا گھریلو ٹوٹکے 0 30-10-10 01:36 PM
امریکہ ٹوٹنے والا ھے sahj عمومی بحث 2 01-11-09 02:46 PM
گھریلو ٹوٹکے خرم شہزاد خرم گھریلو ٹوٹکے 9 26-08-09 02:27 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger