واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات



دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات اس حصے میں کسی بھی قسم کی منافرت پھیلانے والے کو بلاتفریق بین کر دیا جائے گا۔ اس لیے احتیاط برتیں!


حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھرانے کے کسی گھر میں تیس دن سے آگ نہیں جلی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-11-11, 09:25 AM   #1
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھرانے کے کسی گھر میں تیس دن سے آگ نہیں جلی
نبیل خان نبیل خان آف لائن ہے 24-11-11, 09:25 AM

حضرت سوید بن غفلہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ پر سخت فاقہ تھا ، انہوں نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا : اگر تم اپنے ابا جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جا کر کچھ لے آو تو اچھا ہے ، چناچہ حضرت فاطمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں ، اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہا موجود تھیں ، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے دروازہ کھٹکھٹایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام ایمن سے فرمایا یہ کھٹکھٹاہت تو ”فاطمہ“ کی ہے اور تعجب کا اظہار فرمایا کہ آج اس وقت آئی ہے پہلے کبھی تو اس وقت نہ آیا کرتی تھی ۔ حضرت فاطمہ رضیاللہ عنہا اند آگئیں اور انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فرشتوں کا کھانا لاالٰہ الا اللہ ، سبحان اللہ اور الحمد لِلہ کہنا ہے ۔ اور ہمارا کھانا کیا ہے ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق دے کر بھیجا ہے ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھرانے کے کسی گھر میں تیس دن سے آگ نہیں جلی ۔ پھر فرمایا ہمارے پاس چند بکریاں آئی ہیں اگر تم چاہو تو پانچ بکریاں تمہیں دے دوں ، اور اگر چاہو تو وہ پانچ کلمات تمہیں سکھا دوں جو حضرت جبریل نے مجھے سکھائے ہیں ۔ ۔ ۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا نہیں مجھے بکریاں نہیں چاہیے بلکہ مجھے تو وہی پانچ کلمات سکھادیں جو آپ کو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے سکھائے ہیں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم یہ کہا کرو ۔
یاَاوّلَ الاَوَّلِینَ وَیاَ اٰخِرِینَ وَ یاَ ذَاالقُوَّۃِ المَتِینِ وَ یاَ رَاحِمَ المَسَکِینِ وَیاَ اَر حَمَ الرَّاحِمِینَ ۔
پھر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا واپس چلی آئیں ، حضرت علی نے پوچھا کیا ہوا ، تو حضرت فاطمہ نے فرمایا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دنیا لینے گئی تھی لیکن وہاں سے آخرت لی کر آئی ہوں ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا پھر تو یہ دن تمہارا سب سے بہترین دن ہے ۔
ماخوذ از : حیاۃ الصحابہ :3/56

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رضی اللہ عنہم ورضو عنہ

نبیل خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,288
شکریہ: 8,489
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 186
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
petiwala (24-11-11), کنعان (24-11-11), بلال الراعی (24-11-11), شمشاد احمد (24-11-11)
پرانا 24-11-11, 03:29 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس روایت کی سند و صحت ؟؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کھانا, کلمات, پہلے, وقت, وسلم, لے, چند, چاہیے, موجود, محمد, آیا, آئی, آج, اپنے, اللہ, السلام, بہترین, حضرت, خدمت, دے, دنیا, رسول, علی, عرض


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہیلی کاپٹر حادثہ، اکتیس امریکیوں سمیت اڑتیس ہلاک فیصل ناصر خبریں 11 07-08-11 10:39 AM
شاہ محمود قریشی کسی بھی وقت ن لیگ میں شامل ہوسکتے ہیں گلاب خان خبریں 6 12-07-11 01:05 AM
آئی سی سی چمپئنز ٹرافی آصف اورشعیب تیس کھلاڑیوں میں تفسیر حیدر کرکٹ 2 11-07-08 12:12 PM
تیس برس کا سیاسی سفر چاچا کمال خبریں 0 22-03-08 05:34 PM
پاکستان میں ایمرجینسی کے خاتمے سے انتخابات منصفانہ ہوسکتے ہیں ،امریکا عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 07:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger