واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات



دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات اس حصے میں کسی بھی قسم کی منافرت پھیلانے والے کو بلاتفریق بین کر دیا جائے گا۔ اس لیے احتیاط برتیں!


سعید رضی اللہ عنہ کی بد دعا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-06-09, 01:13 AM   #1
سعید رضی اللہ عنہ کی بد دعا
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 04-06-09, 01:13 AM

اموی خلیفہ مروان بن حکم کے سامنے ارویٰ بنت اویس نامی ایک خاتون نے سعید بن زید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ پر مقدمہ دائر کیا، کہ انہوں نےارویٰ کی زمین کے ایک ٹکڑے پر ناجائز قبضہ کرلیا ہے۔ سعید بن زیدؓ رضی اللہ عنہ اُن دس صحابہ میں شامل ہیں، جن کےلئے اُن لوگوں کی زندگی میں نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے جنتی ہونے کی بشارت دی تھی، اس لئے یہ لوگ عشرہ مبشرہ کہلاتے ہیں۔ ارویٰ کا مقدمہ مروان کے سامنے پیش ہوا۔ انہوں نے سعیدؓ کو بلایا۔ یہ اُس وقت تک خاصے ضعیف ہوچکے تھے۔ بہرحال وہ تشریف لائے۔ جب انہیں الزام کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے کہا، میں اس کی زمین پر کیسے قبضہ کرسکتا ہوں جبکہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے اﷲ کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم سے خود سنا ہے۔ مروان نے پوچھا ”اے صحابی رسول! آپ بتایئے آپ نے کیا سنا ہے؟“ سعید نے کہا، حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”جس شخص نے کسی کی بالشت برابر زمین پر بھی ظلم سے قبضہ کیا تو قیامت کے دن ساتوں زمینوں کو طوق بناکر اس کے گلے میں ڈال دیا جائے گا۔“ مروان نے کہا ”اس حدیث کو سننے کے بعد کسی دلیل، گواہ یا حجت کی کوئی ضرورت نہیں۔ مقدمہ خارج کردیا اور فیصلہ دیا کہ سعیدؓ پر ناجائز مقدمہ بنایا گیا ہے جس کی کوئی اصل نہیں ہے۔“ بہرحال اس جھوٹے مقدمے سے سعیدؓ جیسے جید صحابی کو ناقابل بیان ذہنی اذیت پہنچی۔ عمر کے اس حصے میں ان کی اہانت ہوئی تھی چنانچہ انہوں نے اپنے ہاتھوں کو آسمانوں کی طرف اٹھاکر فرمایا۔ ”اے اﷲ! اگر یہ عورت جھوٹی ہے تو اس کو اندھا کردے اور اس کو اس زمین میں ہلاک کردے۔“ سعیدؓ کی بد دعا پوری ہوئی اور مرنے سے پہلے ارویٰ اندھی ہوگئی اور ایک دن اپنی زمین میں گھومتے ہوئے اچانک ایک گڑھے میں گر کر مرگئی۔
(سنہرے فیصلے، عبدالمالک مجاہد دارالسلام)

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 215
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (18-08-10), مباح (05-06-09), ابن جلال (08-11-09), خرم شہزاد خرم (14-06-09), طارق راحیل (24-10-11)
جواب

Tags
اللہ, الزام, حکم, حدیث, دعا, زندگی, شخص, عورت, صحابہ, صحابی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایف آئی اے میری کردارکشی کررہی ہے،حامد سعید کاظمی گلاب خان خبریں 2 14-02-11 10:12 AM
ابو سعید ابوالخیر عارف اقبال شاعروں کا تعارف 2 08-02-11 03:29 PM
میرا نام سعید الرحمان !! سعید الرحمان تعارف 26 20-08-10 10:15 AM
نام سے سعید احمد سعید احمد تعارف 13 20-02-10 07:37 PM
حامد سعید کاظمی پر قاتلانہ حملہ نیلم خان خبریں 24 02-09-09 07:55 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger